Advertisement

حقوق اللہ اور حقوق العباد

39.gif

​
​
حقوق اللہ اور حقوق العباد

اسلام ایک دین فطرت ہے جو فطرت کے ہر اس عمل کی عکاسی کرتا ہے جو روز مرّہ زندگی کا معمول ہیں۔ کوئی بھی مزہب اصول فطرت کی ترجمانی نہیں کرتا جیسا کہ اسلام کرتا ہے اس لیے اسلام مزہب نہیں بلکہ دین ہے۔ آپ دیکھیے کہ کیا کوئی بھی ایسا مزہب ہے جو آپ کو غسل اور استنجا کے طریقے بیان کرتا ہے، آداب مجلس، آداب گفتگو، سیلقہ گفتگو میں راہنمائی کرتا ہے۔ دین اسلام حقوق اللہ تو بیان کرتا ہی ہے کہ جیسا اللہ سبحان اللہ و تعالی کی حمد و ثناء کرنا فرض اولین ہے، واحدانیت کو سر تسلیم خم کرنا ہے، بالکل اس ہی طرح حقوق والدین، حقوق ہمسایہ، حقوق رشتے داری بیان بھی اسلام میں ایک مکمل راہنمائی بیان کرتی ہے۔ زمانہ جاہلیت میں عورتوں کو زندہ درگو کر دیا جاتا تھا، لیکن اسلام نے عورت کو ماں، بیوی، بیٹی اوربہن کا مکمل حق دیا اور بلکہ جائداد اور مال میں بھی مساوات سے حصّہ کرنے کی تلقین کی۔

اسلام نے ایک شفاف طریقے سے ان فرائض کا تزکرہ کیا ہے جو کسی معاشرے میں رہنے کے لیے فرض عین کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ ارکان اسلام میں سے توحید، نماز، زکوۃ، حج اور روزہ کو فرض اولیّن قرار دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ جہاد کا مکمل سبق عطاء فرمایا۔ انصاف اور عدل اسلام کے وہ بنیادی ستون ہیں جن کو اگر ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے تو اللہ کی ناراضگی کو آواز دینا ہے۔ یہ بات حق عین ہے کہ اللہ ذوالجلال غفور اور رحیم ہے، مسبب الاسباب ہے لیکن اللہ تعالی کی شان ذوالجلالہ لجبار اور القھار بھی ہے اس لیے کسی بھی ایسی چیز کا مرتکب ہونا ، خدانخواستہ عزاب الہی کو دعوت دینا ہے۔

جب ہم انصاف اور عدل کی بات کرتے ہیں تو اسلام نے بہت ہی منصفانہ طریقے سے قانون لاگو کیے ہیں۔ مثال کے طور پر خون کے بدلے خون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطلب یہ کہ نا حق قتل کے عوض قتل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ دیکھیے ، کہ امت مسلمہ پر کس قدر نا حق قتل پر قتل، ہوتے ہیں۔ اس کا ذمّہ دار کون ہے؟؟؟؟؟ لوگ ایسے مرتے ہیں جس کی دنیا کا ہر مزہب مزمّت کرتا ہے اور اسلام نہ صرف مزمّت کرتا ہے بلکہ ان عناصر کو ان نتائج سے بھی بآور کراتا ہے جو کہ عدل اور انصاف کے دائرے میں ہیں۔ لیکن کیا ، بحثیت مسلمان، لوگ اس چیز کا خیال رکھتے ہیں؟؟؟؟ ناجائز قتل معاشرے میں آسودگی اور بے حالی لاتے ہیں اور قدرتی طور پر جرائم کا اضافہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے ، اس بات کو اچھی طرح سے جانچ لیا جائے کہ اس عمل سے کہیں معاشرے میں غربت اور لاچاری تو معاشرے پر بوجھ نہیں بن جائے گی

انشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالوں گا۔ توحید، نماز، زکوۃ ، حج اور روزے کی اہمیت بیان کروں گا۔ جہاد فی السبیل اللہ کے بارے میں روشنی ڈالوں گا۔ جہاد طالبان کے بارے میں، مسلم امت پر بڑھتی ہوئی بے چینی، انتشاری، لا یقینی اور اضطرابیت پر روشنی ڈالوں گا
​


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
انشااللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالوں گا۔ توحید، نماز، زکوۃ ، حج اور روزے کی اہمیت بیان کروں گا۔ جہاد فی السبیل اللہ کے بارے میں روشنی ڈالوں گا۔ جہاد طالبان کے بارے میں، مسلم امت پر بڑھتی ہوئی بے چینی، انتشاری، لا یقینی اور اضطرابیت پر روشنی ڈالوں گا
آپ ایک شریف آدمی کی زندگی پر روشنی ڈالیں ، انسانیت کے حوالے سے

مذھب اس میں خود بخود آ جاۓ گا

بہت سے لوگوں نے نماز حج کو بیان کیا ہے

لوگ اس کو پڑھے بغیر یا اثر لے بغیر جزاک الله کہ کر اگے بڑھ جاتے ہیں
​

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
وہ دل وہ آرزو باقی نہیں ہے
نماز و روزہ و قربانی و حج
یہ سب باقی ہیں تو باقی نہیں ہے
​
 
یہاں جو کچھ لکھا ہے یہ تو بہت اچھا ہے بہت پسند آیا بہت بہت شکریہ
میرا مشورہ ہے: کہ اگے کے مضامین میں بھی ایسی طرح جن باتوں پر عا لموں کا تضاد ہے ان سے گریز کریں تاکہ فرقوں کے بحث کا آغاز نہ ہو - کوالٹی اور حقوق العباد بہت اہم ہیں خاص طور پر ہمارے معاشرے کے لئے جہاں پہلے سے فساد، غربت اور نہ انصافی جاری ہے اور بہت سے لوگ گمراہ ہورہے ہیں
​
 
Advertisement
آپ ایک شریف آدمی کی زندگی پر روشنی ڈالیں ، انسانیت کے حوالے سے

مذھب اس میں خود بخود آ جاۓ گا

بہت سے لوگوں نے نماز حج کو بیان کیا ہے

لوگ اس کو پڑھے بغیر یا اثر لے بغیر جزاک الله کہ کر اگے بڑھ جاتے ہیں
​


رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
وہ دل وہ آرزو باقی نہیں ہے
نماز و روزہ و قربانی و حج
یہ سب باقی ہیں تو باقی نہیں ہے
​



[TABLE="width: 0"]
[TR="bgcolor: transparent"]
[TD="bgcolor: transparent"]اس سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے اور جیسے کہ راز نے کہا ہے روز مرّہ زندگی کے معوملات اور معاملات پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے، انسانیت کے حوالے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہ تو میں کوشش کرتا ہوں کہ اس تکلیف، لاچاری، بے بسی اور بے چینی کو بآور کراوں جس سے طلوع آفتاب سے لیکر غروب آفتاب تک انسانیت سسکتی ہے۔ یہ مفلسی اللہ کی نہیں دی ہوئی ہےبلکہ معاشرے میں رہنے انسانوں کی کرتوتوں کے وہ نتائج ہیں جو انسانیت کو پستی کے اس مقام پر لے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیا انسان بھی ایسا کر سکتا ہے؟

کسی بھی معاشرے میں بنیادی ضروریات کا ہونا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہی ہے کہ جب بنیادی ضروریات معاشرے میں عام آدمی کو میسّر نہیں ہیں۔ جو تھوڑی بہت سہولیات میسّر ہیں وہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ ، سیلاب ، زلزلہ اور ديگر قدرتی آفات سے دوچار رہتی ہیں اور باقی جو بھی کچھ بچتا ہے وہ دہشت گردی نظر ہو جاتا ہے۔ مزہب کے نام پر، سیاست کے نام پر دہشت گردی ہو تو بچی کھچی انسانیت بھی انسان نہیں رہنے دیتی۔ دہشت گردی کے نقاب کے پیچھے طالبان، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور پتا نہیں کتنی ہی دیگر جماعتیں ہیں جو انسانیت کی پیٹھ میں چھرا گھونپتی رہتی ہیں۔ مزہب اور سیاست کے دوکاندار بہت ہیں لیکن کوئی بھی دوکان ایسی نہیں جو روزمرہ انسانیت کو ایک زرا سا انسانیت کا احساس دلائیں۔
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]