- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ - بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ سوره تکویر ٨-٩
اور جب (زمین) میں زندہ درگور ہونے والی لڑکی سے پوچھا جائے- بتاؤ کہ کس جرم پر قتل گئی تھی؟
اس آیت کے مفہوم اور اس یوم آخرت کے دن کی نزاکت پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے- ایک انسان جس نے کسی پر ظلم و زیادتی کی ہو گی- اس سے اس کے گناہ کی باز پرس نہیں ہو گی بلکہ جس پر اس نے ظلم کیا ہو گا اس سے پوچھا جائے گا کہ تم بتاؤ کہ تم پر کس نے اور کیوں ظلم کیا؟ اب یہ اس مظلوم پر ہو گا کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور ظالم کو معاف کرتا ہے یا پھر اس ظالم کی نیکیاں سمیٹ کر جنّت کا حقدار بن جاتا ہے- یہ الله کا بنایا ہوا ایک قانون ہے اور اسی قانون کے تحت الله قیامت کے دن فیصلہ فرماے گا -اللہ کا ارشاد پاک ہے کہ
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ -وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ-وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ- ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ- سوره النجم ٣٨-٤١
(اس دن) کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور انسان کو وہی ملے گا جس کے لیے اس نے محنت کی ہوگی۔ اور اس کی یہ محنت بہت جلد دیکھی جائے گی۔ پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
یعنی الله رب العزت اس بنیاد پر کسی کو بغیر سزا کے نہیں بخشے گا - جب تک کہ اس کے اعمال کی جانچ نہ کرلی جائے -خاص کر کے جب ان اعمال کا تعلق حقوق العباد سے ہو
ہم مسلمانوں کا حال بھی یہود و نصاریٰ سے زیادہ مختلف نہیں ہے
حقوق العباد کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایک جگہ صحابہ کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس کوئی پیسہ اور دنیا کا سامان نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اُمت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن بہت سی نماز، روزہ، زکوٰۃ (اور دوسری مقبول عبادتیں) لے کر آئے گا مگر حال یہ ہوگا کہ اِس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا یا کسی کو مارا پیٹا ہوگا تو اس کی نیکیوں میں سے، ایک حق والے کو (اُس کے حق کے بقدر) نیکیاں دی جائیں گی، ایسے ہی دوسرے حق والے کو اِس کی نیکیوں میں سے (اُس کے حق کے بقدر) نیکیاں دی جائیں گی۔ پھر اگر دوسروں کے حقوق چکائے جانے سے پہلے اِس کی ساری نیکیاں ختم ہوجائیں گی تو (اِن حقوق کے بقدر) حقداروں اور مظلوموں کے گناہ (جو انہوں نے دنیا میں کئے ہوں گے) اُن سے لے کر اِس شخص پر ڈال دئیے جائیں گے، اور پھر اُس شخص کو دوزخ میں پھینک دیا جائے گا۔ (مسلم۔ باب تحریم الظلم)۔یہ ہے اِس اُمت مسلمہ کا مفلس کہ بہت ساری نیکیوں کے باوجود، حقوق العباد میں کوتاہی کرنے کی وجہ سے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
اﷲ تعالیٰ کے حقوق کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی نہایت ضروری ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ﷲ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنے حقوق تو معاف کر دیں گے ن مگر حقوق العباد کو اُس وقت تک معاف نہیں فرمائیں گے جب تک وہ مظلوم معاف نہ کردے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم حقوق اﷲ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی بھی ادائیگی کو اپنا نصب العین بنائیں۔ کسی انسان کو گالی نہ دیں، تہمت نہ لگائیں، بہتان نہ باندھیں۔ اُس کا حق غصب نہ کریں۔ مخلوق خدا کی مال و جان، عزت و آبرو کی حفاظت کریں۔ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں جو کچھ عطاء کیا ہے دولت، شہرت، عزت، علم اُس کو اﷲ کی مخلوق میں بانٹیں اور اُن میں تقسیم کریں۔ اپنے والدین کی خدمت کریں، بہن بھائیوں، ہمسایوں کی مشکلات میں اُن کا سہارا بنیں۔ مستحقین اور سفید پوش لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔ بیوائوں، یتیموں، مساکین اور مستحقین کی مالی امداد کریں۔ اُن کا حق نہ کھائیں۔ اپنے ماتحت بندوں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں، اُن کے حقوق کی ادائیگی کو نصب العین بنائیں، اُن کے مال کو غصب نہ کریں۔ اُن کی ضرورتوں اور آرام کو پیش نظر رکھیں۔
جب ہم حقوق العباد کی مکمل ادائیگی کریں گے تو ہی ہماری عبادتیں، نمازیں، دینداری ﷲ تبارک و تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور ارشاد ہوگا کہ
يَآ اَيَّتُـهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّـةُ
اِرْجِعِىٓ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة
فَادْخُلِىْ فِىْ عِبَادِيْ
وَادْخُلِىْ جَنَّتِيْ
الفجر۲۷ َ۳۰
اے اطمینان والی روح ۔
اپنے رب کی طرف لوٹ چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ۔
پس میرے بندوں میں شامل ہو ۔
اور میری جنت میں داخل ہو ۔
اپنے رب کی طرف لوٹ چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ۔
پس میرے بندوں میں شامل ہو ۔
اور میری جنت میں داخل ہو ۔





