- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
حضور ﷺ کے زمانے میں یہود کا طرز عمل اور قرآن پاک کی پیش گوئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں تشریف لانے کے بعد سب سے پہلے یہود کے ساتھ خوش گوار پڑوسی تعلقات، اور باہمی تعاون و مددگاری کا معاہدہ کیا تھا… اور اپنی حد تک پوری کوشش کی تھی کہ ان سے اچھے تعلقات بنے رہیں۔ پڑوسی ہونے کے علاوہ دینی حیثیت سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم، یہود کو مشرکین کے مقابلے میں اپنے قریب تر سمجھتے تھے… اور ہر معاملے میں مشرکین کے بجائے اہلِ کتاب ہی کے طریقے کو ترجیح دیتے تھے۔ لیکن اُن کے علماء اور بزرگوں کو توحیدِ خالص اور اخلاقِ صالحہ کی وہ تبلیغ… اور اعتقادی و عملی گمراہیوں پر وہ تنقید… اور اقامتِ دینِ حق کی وہ کوشش، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کررہے تھے، ایک آنکھ نہ بھاتی تھی۔ اور ان کی مسلسل کوشش یہ تھی کہ یہ نئی تحریک کسی طرح کامیاب نہ ہونے پائے۔ اس مقصد کے لیے وہ مدینہ کے منافق مسلمانوں سے مل کر سازشیں کرتے تھے۔ آج کا میڈیا اور آج کے ٹاک شوز تو نہ تھے… لیکن شام اور رات کی مجلسیں ٹاک شوز کا کام کرتی تھیں، اور شاعری انتہائی اہم میڈیم تھا۔
یہ لو گ ان مجلسوں اور چوپالوں میں اپنی شاعری کے ذریعے اَوس اور خَزرَج کی جنگوں کے قصے سناتے اور ان کی پرانی دشمنی کو بھڑکاتے تھے… جو اسلام سے پہلے ان کے درمیان خون خرابے کی وجہ تھیں۔ اسی مقصد کے لیے قریش اور دوسرے مخالف ِ اسلام قبیلوں سے ان کی خفیہ سازشیں چل رہی تھیں۔ ان کی یہ تمام حرکتیں اُس معاہدۂ دوستی کے باوجود جاری تھیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے درمیان لکھا جا چکا تھا۔ جنگ بدرکے موقع پر یہ بہت خوش تھے اور ان کا خیال تھا کہ قریش پہلی ہی چوٹ میں اس تحریک کا خاتمہ کردیں گے۔ لیکن جب ایسا نہ ہوا، تو اُن کے سینوں میں حسد کی آگ اور زیادہ بھڑک اُٹھی۔ انہوں نے یہ نہ سوچا کہ یہ ہماری ہی دعوت، اور ہمارا ہی کام ہے، اور یہ کہ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہے… اور اب ہمیں اسلام قبول کرنا چاہیے۔ اس کے برعکس وہ اسلام کو اپنے لیے ’’مستقل خطرہ‘‘ سمجھنے لگے اور اسلام کو مٹانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا۔
یہاں تک کہ اُن کا ایک لیڈر کعب بن اشرف (جو قریش کی شکست کی خبر سنتے ہی چیخ اُٹھا تھا، کہ آج زمین کا پیٹ ہمارے لیے اُس کی پیٹھ سے بہتر ہے) خود مکہ گیا (واضح رہے کہ قریش نے اپنے لوگوں کو منع کردیا تھا کہ کوئی مقتولین کا ماتم نہ کرے اور کوئی مرثیہ نہ کہے… یعنی اپنے میڈیا پر جنگِ بدر کی ناکامی کے ذکر پر بین لگایا ہوا تھا) لیکن کعب بن اشرف نے وہاں جاکر جنگ کی آگ بھڑکانے والی شاعری سے قریش کو وار ہسٹیریا میں مبتلا کردیا۔ دوسری طرف ان کے قبیلہ بنی قَینُقاع نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اُن مسلمان عورتوں کو چھیڑنا شروع کیا جو ان کی بستی میں کسی کام سے جاتی تھیں۔ اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس حرکت پر ٹوکا تو انہوں نے جواب میں دھمکی دی کہ ’’ہمیں قریش نہ سمجھو، ہم لڑنے مرنے والے لوگ ہیں اور لڑنا جانتے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں آؤ گے تب تمہیں پتا چلے گا کہ مرد کیسے ہوتے ہیں۔‘‘
ان کے بارے میں مسلمانوں کو اصولی ہدایت دی گئی۔ آیت 56 اور 57 میں ارشاد ہوا: ’’ان میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تُو نے معاہدہ کیا پھر وہ ہر موقع پر اس کو توڑتے ہیں اور ذرا خدا کا خوف نہیں کرتے… پس اگر یہ لوگ تمہیں لڑائی میں مل جائیں تو ان کی ایسی خبر لو کہ ان کے بعد جو دوسرے لوگ ایسی روش اختیار کرنے والے ہوں ان کے حواس باختہ ہوجائیں۔ توقع ہے کہ بدعہدوں کے اِس انجام سے وہ سبق لیں گے‘‘۔ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی ملک سے ہمارا معاہدہ ہو… اور وہ اسے پورا نہ کرے، بلکہ ہمارے خلاف کسی جنگ میں حصہ لے… تو ہم بھی معاہدے کی اخلاقی ذمہ داریوں سے آزاد ہوجائیں گے، اور ہمیں حق ہوگا کہ اس سے جنگ کریں۔ اس کے علاوہ اگر کسی ملک سے ہماری لڑائی ہورہی ہو… اور ہم دیکھیں کہ دشمن کے ساتھ ایک ایسے ملک کے افراد بھی جنگ میں شریک ہیں جس سے ہمارا معاہدہ ہے، تو ہم ان سے دشمن جیسا سلوک ہی کریں گے ، کیونکہ انہوں نے اپنی انفرادی حیثیت میں اپنے ملک کے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنے آپ کو اس کا مستحق نہیں رہنے دیا ہے کہ ان کی جان و مال کے معاملے میں اس معاہدے کا احترام کیا جائے جو ہمارے اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔

سلطنت اسرائیل اور یہود سے متعلق قرآن کی پیشین گوئی
آل عمران کی آیت
’’اگر اہل کتاب (بنی اسرائیل) ایمان لے آتے تویہ ان کے لیے بہتر ہوتا۔ ان میں سے کچھ مومن ہیں اور اکثر فاسق ہیں۔ یہ تمھیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے، مگر یہ کہ زبان درازی کر لیں۔ اور اگر یہ تم سے جنگ کے لیے نکلیں گے تو تمھیں پیٹھ دکھائیں گے۔ پھر ان کی کوئی مدد کرنے والا نہ نکلے گا۔ یہ جہاں کہیں بھی ہیں، ان پر ذلت کی مار ہے، مگر اللہ کے ذمہ کے تحت یا لوگوں کے کسی معاہدہ کے تحت۔ یہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے ہیں اور ان پر پست ہمتی تھوپ دی گئی ہے۔ یہ اس وجہ سے کہ یہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور یہ جسارت انھوں نے اس سبب سے کی کہ انھوں نے اللہ کی نافرمانی کی اور یہ حد سے بڑھ جانے والے تھے۔ سارے اہل کتاب یکساں نہیں ہیں۔ ان اہل کتاب میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو اللہ کے عہد پر قائم ہے۔ یہ رات کے وقتوں میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدے کرتے ہیں۔ یہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ معروف کا حکم دیتے اور منکر سے روکتے ہیں اور نیکی کے کاموں میں مسابقت کرتے ہیں، یہ لوگ صالحین میں سے ہیں۔ اور جو نیکی بھی یہ کریں گے، اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی۔ اللہ متقیوں کو جانتا ہے۔‘‘
غور کیجیے کہ قرآن مجید نے ان کے بارے میں یہ جو باتیں فرمائی تھیں، وہ حرف حرف کس طرح پوری ہوئیں۔ یہود آںحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے مقابل میں کھلم کھلا میدان جنگ میں اترنے کی جرأت کبھی نہ کر سکے۔ اور اگر پس پردہ کبھی آئے بھی تو انھیں منہ کی کھانی پڑی۔ ان کے جو قبائل مدینہ کے قرب و جوار میں آباد تھے، ان کو یکے بعد دیگرے نہایت ذلت کے ساتھ اپنی بستیاں خالی کرنی پڑیں، یہاں تک کہ حضرت عمر نے ان کو اپنے دور خلافت میں یک قلم جزیرۂ عرب ہی سے جلاوطن کر دیا اور اس کے بعد جہاں بھی ان کو امان ملی یا تو اسلام کے ذمیوں کی حیثیت سے امان ملی یا پڑوسیوں کے رحم و کرم پر انھیں زندگی کے دن گزارنے پڑے۔ کہیں بھی ان کی یہ حیثیت نہیں باقی رہی کہ وہ ایک آزاد اور باعزت قوم کی حیثیت سے اپنے بل بوتے پر زندگی بسر کر سکیں ــــ مذکورہ بالا آیات کے الفاظ پر اچھی طرح غور کر کے بتائیے کہ ان میں کون سا لفظ ایسا ہے جس کی صداقت بعد کے واقعات نے ثابت نہ کر دی ہو؟
مذکورہ بالا پیشین گوئی کے علاوہ یہود کے بارے میں ایک اور پیشین گوئی سورۂ اعراف میں ان الفاظ میں وارد ہے:
وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّکَ لَیَبْعَثَنَّ عَلَیْھِمْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ مَنْ یَّسُوْمُھُمْ سُوْٓئَ الْعَذَابِ اِنَّ رَبَّکَ لَسَرِیْعُ الْعِقَابِ وَاِنَّہٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۔ (۷:۶۷ ۱(
’’اور یاد کرو، جبکہ تیرے رب نے فیصلہ کیا کہ ان کے اوپر قیامت تک وہ ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا جو ان کو برے عذاب چکھائیں گے۔ بے شک، تیرا رب جلد پاداش دینے والا ہے اور وہ غفور رحیم ہے۔‘‘
یہ پیشین گوئی جس بات کی خبر دیتی ہے، وہ صرف اس قدر ہے کہ اللہ تعالیٰ یہود پر ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا جو ان کو قیامت تک برے عذاب چکھاتے رہیں گے۔ اس میں اس بات کی نفی نہیں ہے کہ بیچ بیچ میں ان کو وقفے اور مہلتیں نہیں ملتی رہیں گی، بلکہ آیت کے آخری الفاظ ’اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِیْعُ الْعِقَابِ وَاِنَّہٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ‘ سے اس بات کا اشارہ نکلتا ہے کہ خدا ان کی سرکشیوں پر ان کو سزا بھی بھرپور دے گا اور ان کو اپنے قانون کے مطابق مہلتیں بھی عطا فرمائے گا۔
چنانچہ یہود کی تاریخ اور بائیبل ہسٹری کا مطالعہ کیجیے تو آپ اس امر کا اعتراف کریں گے کہ یہود کی تاریخ کا کوئی دور بھی ایسا نہیں گزرا ہے جس میں انھوں نے اپنی سرکشی کی پاداش میں سوء عذاب کا مزہ نہ چکھا ہو۔ میرے لیے ان کی تاریخ کے اس طرح کے سارے واقعات کا حوالہ دینا اس مختصر جواب میں ممکن نہیں ہے۔ میں صرف ان چند واقعات کا حوالہ دے سکتا ہوں جو یہود کے لیے قومی اور اجتماعی عذاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ سب سے پہلے مصر میں فرعونیوں کے ہاتھوں پامال ہوئے۔ پھر بنو خد نصر (مشہور بخت نصر) کے ہاتھوں ان کی پوری قوم کی قوم کو اسیری اور غلامی کی ذلت نصیب ہوئی۔ پھر ٹیٹس رومی نے ان کو تاراج کیا۔ پھر عیسائیوں کے ہاتھوں ان کو ذلتیں نصیب ہوئیں۔ پھر مسلمانوں نے ان کو ذمی بنایا۔ اب اس دور آخر میں ہٹلر نے ان کو سوء عذاب کا مزہ چکھایا۔
اس مسلسل عذاب کے دوران میں ان کو مہلت کے وقفے بھی ، جیسا کہ عرض کیا گیا ہے، برابر ملتے رہے ہیں اور ان وقفوں میں یہ زور و قوت بھی حاصل کر لیتے رہے ہیں، لیکن یہ زور و دبدبہ جب ان کے مزاج میں فساد پیدا کر دیتا تو اللہ تعالیٰ پھرا ن پر اپنے زور آور بندے مسلط کر دیتا جو ان کا سر غرور کچل کے رکھ دیتے۔ سورۂ بنی اسرائیل کے پہلے رکوع میں یہ بات بڑی وضاحت سے بیان ہوئی ہے،
www.al-mawrid.org

Al-Mawrid
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/Y2YZncFm/ISREAL.jpg