Advertisement

حضرت عمرکا مال کے بارے میں عمل

2692014-90ec9.jpg


​

جب فارس میں حضرت سعد بن ابی وقاص کی سرکردگی میں مسلمانوں کو فاتح حاصل ہوئی اور مال غنیمت مدینہ پہنچا تو حضرت عمر رضی اللہ کا کیا تعاصرتھا.
یہ پیراگراف کتاب حجاز کی آندھی سے لیا گیا ہے
مال غنیمت دیکھ کر جو ردعمل حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا تھا وہ تاریخ میں آج تک محفوظ ہے.
لکھا ہے عمر کے آنسو نکل آئے.اور سسکیاں نکل گئیں
امیرالمومنین! عبدالرحمن بن عوف نے کہا ! خدا کی قسم یہ تو شکر اور شادمانی کا موقع ہےاور آپ رو رہے ہیں.؟
تو نے ٹھیک کہا ابن عوف! عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ... میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس شادمانی پر .یہ بے بہا دولت دیکھ کر مجھے رونا نہیں آیا نہ میں اس لیے رو رہا ہوں کہ یہ تقسیم ہو جا ئے گا.
میرے آنسو یہ سوچ کر نکلے کہ جس قوم کو اللہ اتنے بے بہا خزانے دے دیتا ہے وہ قوم اپنے دل میں کینہ اور حسد بھی پیدا کر لیتی ہے.یاد رکھ ابن عوف ! جس انسان اور جس قوم میں کینہ اور حسد پیدا ہو وہ وقار سے بھی محروم ہو گئی.دولت انسان کو عیش وآرام میں ڈال دیتی ہے.عمل اور جہاد کی قوتوں کو زنگ لگ جاتا ہے.اخوت,باہمی تعاون اؤرہمدردی کا جزبہ مر جاتا ہے.سکون اور فراغت سےکمزوری اور کینہ پروری جنم لیتی ہے.بندہ بندے کا دشمن ہو جاتا ہے کہ اس کے پاس زیادہ اور میرے پاس کم ہے..... خدا کی قسم,میں صبح کا اجالا سفید ہونے سے پہلے یہ مال ودولت نظروں سے اوجھل کر دینا چاہتا ہوں ۔

اس واقع کی روشنی میں ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیئے ۔


​
 
Last edited: