Advertisement

حضرت سُلیمانؐ ک ایک قصّہ اور پانامہ گیٹ

اسرائیلیات میں کئی درج ہے کہ چونکہ حضرت سلیمانؑ کو پرندوں کی بولی بھی آتی تھی تو ایکدفعہ ایک بندہ انکے پاس آیا کہ وہ اسے پرندوں کی بولیاں سیکھائیں۔ پہلے تو حضرت نے بہت منع کیا کہ تمھیں اسکا نقصان ہوگا اسلیے پرندوں کی بولی نہ سیکھوں لیکن وہ بندہ نہ مانا۔ اسلیے حضرت سُلیمانؑ نے اسے کچھ کلمات سیکھائے۔

ایک دفعہ وہ بندہ گھر بیٹھا تھا تو پرندے منڈھیر پہ بیٹھے آپس میں باتیں کررہے تھے کہ اس بندے کا فلانہ جانور بیمار ہونے والا ہے۔ یہ بات اس بندے نے سن لی اور جلدی جلدی اس جانور کو بیچ کے 'نقصان' سے بچ گیا۔ اسی طرح پھر پرندے آپس میں بات کرنے لگے کہ فلانہ دن وہ جانور مرنے والا ہے۔ جس پہ اس شخص نے جلدی جلدی وہ جانور بھی بیچ دیا اور خوش ہوا کہ اس پرندوں کی بولی سیکھنے کا تو اسے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔۔۔ اس طرح وہ پرندوں کی باتیں سنتا اور اپنے سارے جانور بیچتا رہتا اور وہ اپنے سارے جانور بیچ دئیے ۔

ایک دن وہ اسی طرح گھر میں بیٹھا تو دیکھا کہ پرندے پھر آپس میں بول رہے تھے کہ اب اس بندے پہ ایک مصیبت آنے والی ہے۔۔۔۔۔۔ جس پہ اس بندے کو بڑی تشویش ہوئی اور وہ بھاگا بھاگا حضرت سُلیمانؑ کے یہاں پہنچا۔ حضرت نے فرمایا کہ دیکھوں جو مصیبت تم پہ آنی تھی وہ اس جانور پہ آجاتی لیکن وہ جانور تم بیچ دیتے لیکن وہ مصیبت ٹلی نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔ اب جب کہ تم نے سارے جانور بیچ دئیے ہیں اسلیے وہ مصیبت تم پہ آئیگی۔۔۔۔۔۔

یہ قصّہ اسلیے یاد آیا کہ نواز شریف بھی اپنے آپکو بڑا ہوشیار سمجھتا تھا اور اپنے اوپر آنے والی ہر مصیبت کے لیے وہ جگاڑ نکال لیتا خواہ وہ جنرل کرامت کے ساتھ معاملہ ہو، یا جنرل کاکٹر کیساتھ، یا جنرل مشرف کیساتھ اور یا دھرنوں کے دوران۔۔۔۔۔۔ یہ ہر 'مصیبت' کے لیے اپنے طریقے سے جگاڑ نکال کے بچ جاتا لیکن لگتا ہے اب کی بار پانامہ کیس میں اسکے تمام جگاڑ ختم ہوگئے ہیں خواہ وہ سعودیہ کے ذریعے ہو، دوبئی ، امریکہ یا برطانوی وغیرہ کے ذریعے ۔۔۔۔ اگر دیکھا جائے تو اللہ نے سعودیہ میں نواز کے سب سے بڑے خیر خواہ خاندان کی حکومت ہی ختم کردی، امریکہ میں نوروں اور زرداری کے سپانسرڈ ہیلری کی حکومت آ ہی نہ سکی اور ایک پاگل اور نان سیریس شخص کو حکومت دے ڈالی اور برطانوی وزیراعظم اپنے زخموں کو چھاٹ رہی ہے جبکہ دوبئی کیساتھ نوروں نے خود ہی تعلقات خراب کررکھے ہیں اسلیے انشاءاللہ یہ مصیبت نواز شریف فیملی پہ آکے رہیگی۔ باقی اللہ کی مرضی۔
​
 

کہتے تو آپ ٹھیک ہیں لیکن پھر بھی میں ایک لفظ کا اضافہ ضرور کروں گا
​انشااللہ