Advertisement

حضرت ابوالحسن خرقانیؒ


397446_479029442132941_990292803_n.jpg



شہور مسلم حکمران سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے بڑے عقیدت مند تھے۔جب پہلی بار سلطان محمود غزنوی نے آپ کا شہرہ سنا اور خرقان پہنچ کر اپنے قاصد کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ حضور میرے دربار میں ملاقات کے تشریف لائیں تو بڑی مہربانی ہو گی ۔لیکن آپ نے انکار کر دیا ۔ جس کے بعد سلطان محمودغزنوی نے اپنا شاہی لباس اپنے غلام ایاز کو پہنایا خودایاز کے کپڑے پہن لئے۔

دس لونڈیوں کو غلاموں کا لباس پہنا کر آپ کے امتحان کی غرض سے خانقاہ کا رخ کیا۔سب نے حاضر ہو کر سلام عرض کیا تو آپ نے سلام کا جواب دیا لیکن آپ تعظیم کے لیے نہ اٹھے۔ آپ نے سلطان کی طرف توجہ کی اور ایاز کی طرف مطلق نگاہ نہ کی ۔آپ نے ارشاد فرمایا یہ سب کچھ جال ہے۔سلطان نے کہا ہاں یہ جال ہے مگر اسکا پرندہ آپ نہیں ہیں ۔پھر آپ ؓنے سلطان محمود کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا ۔آگے آؤ۔

تم مقدم ہو۔پس سلطان محمود بیٹھ گیا اور عرض کی کہ مجھے کچھ ارشاد فرمائیے۔آپ نے فرمایا پہلے نامحرموں کو نکال دو۔ سلطان نے اشارہ کیا اور وہ لونڈیاں باہر نکل گیئں۔سلطان محمود نے آپ سے فرمائش کی کہ مجھے حضرت با یزید بسطامیؒ کی کوئی بات سنایئے۔ آپ نے فرمایا حضرت بایزیدؒ کا قول تھا "جس نے میری زیارت کر لی اس کو بدبختی سے نجات مل گئی"۔اس پر محمود نے پوچھا کیا ان کا مرتبہ حضرت محمد ﷺ سے بھی زیادہ ہے۔

اس لئےکہ حضورﷺ کوابوجہل اورابولہب جیسےمنکرین نےبھی دیکھاپھربھی ان کی بدبختی دورنہ ہوسکی۔ آپ نےفرمایاکہ اےمحمود!ادب کوملحوظ خاطررکھ اوراپنی بساط سےباہرپاؤں نہ رکھ کیونکہ حضرت محمدﷺ کوخلفائےراشدین اوردیگرصحابہؓ کےعلاوہ کسی نےنہیں دیکھاجس کی دلیل قرآن پاک کی یہ آیت مبارک ہے۔اس کے بعدآپ نےسورۃ الاعراف کی آیت نمبر ۱۹۸کاکچھ حصہ تلاوت فرمایا جس کاترجمہ درج ذیل ہے:
" اور ان کو آپ دیکھتے ہیں کہ گویا وہ آپ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے۔
"یہ سن کرسلطان بہت محفوظ ہوا۔پھرآپ سےکہنےلگاکہ مجھےکچھ نصیحت فرمائیے۔آپ نےفرمایاچارچیزیں اختیارکرو

۱۔پرہیزگاری۔۲۔باجماعت نمازاداکرتےرہو۔۳۔سخاوت کواپناشعاربنالو۔۴۔خلقِ خداپرشفقت کواپناشعاربنالو۔پھرسلطان محمودنےعرض کی کہ حضور میرےلئےدعافرمائیں۔ حضرت ابوالخرقانیؒ نےفرمایامیں پانچوں نمازوں میں دعاکرتاہوں کہ"یااللہ مومنین و مومنات کے گناہ بخش دے" سلطان نے کہامیرےواسطےخاص دعاکیجیے۔ آپ ؒ نےفرمایااےمحمودےتیری عاقبت محمودہو۔

سلطان محمود غزنوی نےاس کےبعدآپ کی خدمت میں اشرفیوں کاایک توڑا پیش کیا۔ آپؒ نے جوکی روٹی اس کےآگےرکھ دی اورکہاکھاؤ۔سلطان چباتاتھالیکن حلق سےنہ اترتی تھی۔ آپؒ نےفرمایاکیاتمہاراگلاپکڑتی ہے۔ سلطان نےکہاہاں!۔آپؒ نےفرمایااسی طرح تمہارااشرفیوں کاتوڑابھی میراگلاپکڑتاہےاسےواپس لےجاؤکیونکہ میں دنیاوی مال کوطلاق دےچکاہوں۔سلطان کےبےحداصرارکےباوجودآپؒ نےاس میں سےکچھ نہ لیا۔

پھرسلطان محمودنےخواہش کی کہ مجھ کوبطورتبرک کچھ چیزعطافرمائیں۔ اس پرآپؒ نےسلطان کواپناپیراہن دیدیا۔ جب عقیدت و محبت سے سرشار ہوکر اور تبرک کے طور پر پیراہن مبارک لیکر ادب سے جانے کے لیے اٹھا تو حضرت اسکی تعظیم کے لیے اٹھے اور سلطان کے دریافت کرنے پر حضرت ابوالحسن خرقانیؒ نےفرمایاجب تم آئےتھےتواس وقت تمہارےاندرشاہی تکبرموجودتھااورمیراامتحان لینےآئےتھےلیکن اب تم انکساراوردرویشی کی حالت میں واپس جارہےہواورخورشیدفقرتمہاری پیشانی پررخشندہ ہے۔

اس کےبعدسلطان رخصت ہوگیا۔ کہتے ہیں کہ جب سومنات پر چڑھائی کے وقت سلطان غنیم کی بے پناہ قوت کی وجہ سے شکست کھانے لگا تو اضطراب کی حالت میں حضور ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کا پیراہن مبارک ہاتھ میں لیکر بارگاہ الٰہی میں یوں ملتجی ہوا:الٰہی بآبروئے ایں خرقہ بریں کفار ظفردہہرچہ ازینجا غنیمت بگیرم بدرویشاں بدہمترجمہ: خدایا اس خرقہ کی آبرو کے صدقے میں مجھے ان کافروں پر فتح عطا کر، مجھے یہاں سے جو مال غنیمت ملے گا درویشوں کو دیدوں گا۔

جب محمودغنیم کےمقابلےمیں صف آراہواتوغنیم کےآپس میں باہمی اختلافات شروع ہوگئےاورانہوں نےایک دوسرےکوتہہ تیغ کرناشروع کردیا۔ اس طرح لشکراسلام کوفتح حاصل ہوئی۔ رات کو محمودغزنوی نے خواب میں حضرت ابوالحسن خرقانیؒ کودیکھا۔آپؒ فرما رہے ہیں"اےمحمودتو نےہمارےخرقاکی آبرو ضائع کردی اگر تو اس وقت اللہ تعالیٰ سے دعاکرتاکہ سارےکفارمسلمان ہوجائیں تو بفضل خداسب مسلمان ہو جاتے

​
 
Last edited by a moderator: