بنگلہ دیش میں پچھلے ایک مہینے سے نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد اپنے عہدے سے دستبردار ہو کر ہمسایہ ملک بھارت روانہ ہو چکی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً 1 گھنٹہ پہلے ان کے صاحبزادے صجیب اور ان کے مشیر برائے انفارمیشن ، کمیونیکیشن و ٹیکنالوجی صجیب واجد جوئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔
صجیب واجد جوئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسینہ واجد کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین کی طرف سے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ آپ کا یہ فرض ہے کہ اپنے ملک اور شہریوں کو محفوظ اور آئین کو برقرار رکھیں ، کسی غیرمنتخب حکومت کو ایک منٹ کیلئے بھی اقتدار میں آنے دینے سے روکنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
صجیب واجد جوئی سکیورٹی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسینہ واجد کو زبردستی اقتدار سے علیحدہ کیا گیا تو بنگلہ دیش کی سالمیت کو خطرہ ہو سکتا ہےاور ملک کی ترقی کا سفر رک جائے گا۔ بنگلہ دیش میں اتنے برسوں میں جو مثبت تبدیلیاں آئی ہیں وہ سب پہلے کی طرح ہو جائیں گی، بنگلہ دیش اس بحران سے باہر نہیں آ سکے گا اور پیچھے کی طرف جانا شروع ہو جائے گا۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو اور آپ بھی ایسا ہی چاہتے ہیں اس لیے جب تک ممکن ہوا میں یہ نہیں ہونے دونگا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ حسینہ واجد ملک میں نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکی ہیں اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ آرمی چیف بنگلہ دیش جنرل وقار الزمان کی سے مذاکرات کرنے والی سیاسی جماعتوں میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے گزشتہ روز ملک کے فوجی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فوج ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ خبررساں ادارے کے مطابق محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے پہلے حسینہ واجد نے تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش کی مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بھارت روانہ ہوئی ہیں جہاں سے وہ فن لینڈ منتقل ہو جائیں گی۔