Advertisement

حافظ صاحب اس وقت بپھر چکے ہیں۔

حافظ صاحب اس وقت بپھر چکے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے شکایتیں لگائی ہیں کہ آپ کی کاغذات نامزدگی چھیننے والی کمینی حرکت سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ زیادہ تر حلقوں میں کاغذات جمع ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کی کمپین کا آغاز بھی نہیں ہوا اور وہ عوام کی بھرپور ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باوجود ن لیگ یا پیپلزپارٹی ابھی تک ایک بھی جلسہ نہیں کرپائی۔ انہیں عوام کے بدترین ری ایکشن کا خوف ہے۔ یہ ساری صورتحال دیکھ کر #چاچو_وسکی عرف حافظ صاحب نے اپنے تمام ایجنٹوں کو خوب ذلیل کیا ہے۔آج سے حافظ صاحب کے احکامات پر سختیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بے شرمی اور بے غیرتی کے کچھ نئے ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔

میں آپ کو ڈرا نہیں رہا۔ آپ کو حقیقت سے آگاہ کررہا ہوں۔ گزشتہ رات جس قسم کی گفتگو کی گئی ہے اور جس قسم کی بے چینی اور اضطراب موجود تھا ایجنٹ اپنے مالک کو رام کرنے کےلیے مزید کھل کر کھیلیں گے۔ آپ کی جانیں آپ کی زندگیاں بہت اہم ہیں۔ لیکن حقیقی آزادی کی جنگ اس سے زیادہ ضروری۔

آپ کو اپنی حفاظت بھی کرنی ہے۔ اپنا مورچہ بھی نہیں چھوڑنا اور نشانہ بھی سیدھا رکھنا ہے۔ اب جو ہوگا یہ ان کا آخری حربہ ہوگا۔ جب انشاءاللہ ان کا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا تو یہ خود بھی ٹوٹ جائیں گے انکی قوت اور طاقت بھی ختم ہوجائے گی۔ اپنی تیاری مکمل رکھیں انشاءاللہ آنے والا وقت آپ کا ہے۔

آخری بات یاد رکھیں کہ یہ غدار و ننگ وطن قابض درندے، آپ کے ووٹ سے ڈرے ہوئے ہیں اور آپ کا ووٹ ہی آپ کا ہتھیار ہے۔ اپنے ہتھیار کو صحیح وقت پر استعمال کریں اور اس کی حفاظت کریں۔
​
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X