اس بات میں تو شک ہی کوئی نہیں کہ حافظ سعید کی گرفتاری کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔ ان اثرات فہرست طویل ہے بس جلدی جلدی دو چار پڑھ لیں قبل اسکے کہ آپ ان اثرات کی وجہ سے پڑھنے جوگے ہی نہ رہیں۔
مثلاً، آج کے بعد پاکستانی فوج کاکوئی اعتبار نہیں کرے گا کیونکہ اگر جرنیلوں* کے پالتو ایجنٹ یونہی ایک ایک کر کے ہلاک یا گرفتار ہوتے رہے تو کون ہوگا جو سرحد پار پڑوسی ممالک میں جا کر جہاد کرے۔ اگر ہم نے انڈیا کی کنپٹی پر رکھی حافظ سعید نامی پستول ہٹا لی تو مذاکرات کی میز پر ایک ڈرا سہما ہندو بنیا کیونکر آئے گا۔ عالمی برادری ہم جیسے کاہل نکھٹؤں سے "ڈو ہور" کے بہانے کیا کروایا کرے گی۔
درج بالا نکات کی روشنی میں حکومت کا اخلاق، آئینی و شرعی فریضہ ہے کہ وہ جنت جانے والے مسافروں کے رستے میں جیل اور نظربندی کی دنیاوی
رکاوٹیں کھڑی کرنے جیسے اپنے مزموم ارادوں پر اپنے ہتھیں مٹی پا کے حافظ سعید صاحب کو فوراً سے پہلے رہا کر دے ورنہ ابابیل صاحب پاکستان پر اسکے اثرات کو منفی بنا کر دم لیں گے۔
حافظ سعید پر ہمارے دشمن شور مچا رہے ہیں اور ہمارے کچھ لوگ بھی انکی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آتے ہیں بلکہ کسی حد تک وہی گنگنا رہے ہیں جو ہمارے دشمن گاتے ہیں۔
Even China asked Pakistan to keep a check on hafiz saeeds activities. Thankfully we decided to ban him.It should have been done earlier. Still better late than never.
Yeh Nooray aur Bajwa Qadiani Ki Pakistan ko India kay hawalay karnay Ki ibtada hai ----- Agar Hafiz Saeed waqai mujram hai tu is par muqadma chala kar isay saza du warna yeh beyghairti na karo