Landmark
Minister (2k+ posts)
- Joined
- Jan 20, 2015
- Posts
- 4,173
- Reaction score
- 2,497
- Points
- 113
پنڈی بھٹیاں : ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مقامی بینک برانچ سے مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے۔
بینک ذرائع نے کہا کہ ہیکرز نے ڈیوائس سے 5ہزار والے نوٹوں کے ٹرے کو ہیک کیا، ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اےٹی ایم خود کار طریقے سے بندہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈآفس سےالرٹ بھی جاری ہوا، بینک کا گارڈ مشین تک پہنچا لیکن مشین خالی ملی، واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔
بینک ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بینک کے اےٹی ایم کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے عملہ اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے
پنڈی بھٹیاں : ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
urdu.arynews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/CMdVOAz.jpg
Last edited by a moderator:





