- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
جے آئی ٹی اور نواز شریف کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ
جب نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو جے آئی ٹی نے زیادہ تر سوالات گلف سٹیل مل کے متعلق کیے۔ جس میں سے سب سے اہم سوال یہ تھا کہ ''کیا آپ گلف سٹیل ملز سے متعلقہ ایک شخص محمد حسین کو جانتے ہیں؟'' جس پر نواز شریف نے انکار کر دیا کہ میں تو اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا
یہ جواب سن کر تمام جے آئی ٹی ممبران ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے۔ پھر دوسرے آفیسر نے ان کو یاد دلایا کہ یہ وہی محمد حسین صاحب ہیں جو طارق شفیع کے ساتھ بے نامی اونر تھے اور آپ کے والد صاحب کے بہت قریب تھے۔ اس پر ایک دفعہ پھر نواز شریف نے نفی میں سر ہلا دیا
پھر تیسرے آفیسر آئے اور بولے ''جناب حالانکہ محمد حسین صاحب بے نامی اونر تھے لیکن شہباز شریف صاحب نے یہ بیان دیا ہے کہ وہی حقیقی بینیفشل اونر بھی تھے۔ کیا آپ نے اب بھی نہیں پہچانا محمد حسین صاحب کو؟ '' ۔۔۔۔ اس پر وزیراعظم صاب کا ماتھا ٹھنکا لیکن پھر پہچاننے سے انکار کر دیا
پھر چوتھے آفیسر آئے اور بولے ''حضور یاد کیجیے، جن محمد حسین کا ہم پوچھ رہے ہیں، یہ آپ کے سگے خالو ہیں۔ کیا آپ اپنے خالو کو بھی نہیں پہچانتے ؟ '' ۔۔۔۔ یہ سن کر نوازشریف کے ماتھے پر پسینے کے قطرے نمودار ہو گئے لیکن پھر بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔۔۔۔۔ یہ صورتحال دیکھ کر جے آئی ٹی ممبران نے اپنا سر پیٹ لیا
رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈھائی گھنٹے کی بحث کے بعد نوازشریف نے کہا کہ ''گلف سٹیل مل کا تو نہیں پتہ ہاں یاد آیا شاید وہ میرے خالو ہیں''۔
اندازہ کریں کہ ایک شخص اپنے سگے خالو کو بھول جائے ؟ حالانکہ نواز شریف کے متعلق مشہور ہے وہ دنیا کا واحد انسان ہے جو امیر ہونے کے بعد بھی رشتے داروں کو نہیں بھولا لیکن شاید احتساب کا خوف ہی ایسا ہے کہ میاں صاب کی یادداشت بھی ساتھ چھوڑ گئی ۔۔۔۔ یا پھر دوسری صورت شاید یہ ہے کہ بھولے اور انجان بننے کی کوشش تو کی تھی لیکن جے آئی ٹی والوں نے ایک نہیں چلنی دی
''ہاں یاد آیا ........ شاید وہ میرے خالو ہیں '' ................ اندازہ کرو !!۔
تحریر: عاشور بابا
https://www.facebook.com/AashoorBaba