Advertisement

.. جہنم میں جانے کے لئے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے

“ اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے، بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے؟.

pic_1536318624.jpg

بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔ میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں بولی پتر مولوی صاحب غصے میں ہوں گے جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لئے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔ جہنم حاصل کرنے کے لئے پتھر دل ہونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لئے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے.

قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے، نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے. محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔ اس کے لئے ماؤں کی گودیں اجاڑنی پڑتی ہیں. رب العالمین اور رحمت العالمین سے تعلقات توڑنے پڑتے ہیں،

تب کہیں جا کر جہنم ملتی ہے۔ تُو تو اتنا کاہل ھے کہ پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر ہو سکے گی؟ تو تو چڑیا کی موت پر ہفتوں روتا رہتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے؟ بیٹا مولوی صاحب کی باتوں پر دھیان مت دینا ورنہ تمھارے اندر“ خدا کا صرف ڈر بیٹھے گا محبت نہیں” ❤۔
​
 
Advertisement
bahot sawab ka kam hai to come to mosque naked? Disrespecting mosque? Nimaz b nanga hi parhna?

Nonsensical post without any value meant to bash Maulvis
 
I guess it depends on Ashfaq Sahab age. If he was 5 or 6 years old then the molvi is wrong and the mother is right.
If he was 18 years old then molvi is right and the mum is wrong.
If he was 38 years old then I guess everyone is wrong. Mum is wrong for not stopping a 38 years old entering a mosque in shorts. Molvi is wrong for just warning the 38 years old instead of taking more sever action. Ashfaq Sahab is wrong for mentioning such a gher Akhlaqi act it in his book. :-)
 
Last edited:
بہت خوب، جزاک اللہ