Advertisement

جہاز کے پنکھے نے امریکی خاتون کی جان لے لی

پرنسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ہنس مکھ اور ہر دلعزیز نوجوان خاتون اس وقت دردناک موت کا شکار بن گئی جب ایک جہاز کے انجن کے خوفناک رفتار سے گھومتے ہوئے پنکھوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چوبیس سالہ سارہ سٹارٹ سکائی ڈائیونگ نامی کمپنی میں آفس منیجر تھی۔ یہ کمپنی لوگوں کو جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے کودنے کی تربیت دیتی ہے۔ کمپنی کے مالک جان ہارٹ کا کہنا ہے کہ سارہ یہ دیکھنے کیلئے باہر نکلی بھی کہ جہاز کے پائلٹ کو کھانے کیلئے تو کوئی چیز نہیں چاہئے۔



اسی دوران وہ انجن کے پروں کی زد میں آ گئی جس سے اسے سر میں گہری چوٹیں آئیں اور وہ ڈے ٹن ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ سارہ کی ناگہانی موت نے اس کی کمپنی کے افراد کے ساتھ ساتھ ہر سننے والے کو افسردہ کر دیا ہے۔ اس کے دوستوں اور ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہترین انسان تھی اور ہر ایک کا خیال رکھتی تھی۔ کمپنی کی ویب سائٹ اور فیس بک پیچ پر ہزاروں لوگوں نے سارہ اور اس کی فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحومہ کیلئے دعا کی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/05-Jun-2014/109755

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement