Advertisement

جہاد کے گھوڑوں پر بوزنے سوار کیوں؟؟

Status
Not open for further replies.

وہ قصے نما لطیفہ تو آپ نے سُن رکھا ہوگا جو جنگل میں جانوروں کی اموات سے تنگ آکر تمام جانوروں نے فیصلہ کرکے بندر کو ڈاکٹر بننے بھیجا اور چند سال بعد بندر اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آیا تو ایک ہاتھی بیمار تھا۔ شیر کے حکم پر اس بندر نے اس ہاتھی کا علاج یوں شروع کیا کہ کبھی ایک درخت پر بیٹھ جاتا کبھی چھلانگ مار کر دوسرے درخت پر جھولتا۔ اسی اچھل کود میں وقت گذرتا گیا اور ہاتھی کی موت ہو گئی۔ شیر نے غضبناک ہو کر بندر سے پوچھا کہ تم پر اتنےوسائل خرچ کرکے تمہیں ڈاکٹر بنوایا لیکن تم چھلانگیں ہی مارتے رہے،کیوں؟؟
بندر نے جواب دیا "جناب !!زندگی اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے آپ یہ دیکھیں میں نے بھاگ دوڑ تو کی نا؟؟

اوائل سے ہی مسلمان مختلف وبائی امراض قسم کی سازشوں کا شکار رہے ہیں، اُمت مسلہ کو خطرات سے بچانے کیلئے ایک طبقے کو ڈاکٹر بننے کا اعزاز سونپا گیا اور اپنا پیٹ کاٹ کر مدارس قائم کئے گئے، خیال تھا کہ یہاں سے امتِ مسلمہ کے لئے قابل ڈاکٹر پیدا ہونگے جو انہیں دکھوں سے نجات دلائیں گے، اللہ کو عام مسلمان اور انسان سے روشناس کروائیں گے، جو انہیں دشمنوں کی سازشوں کا سدِباب اور مقابلہ کرنا سکھائیں گے۔

مگر ہوا کیا؟؟ امت کو جب جب ان ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی یہ ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگاتے رہے اور آخر میں اللہ کی مرضی بتا کر ہم سے اپنی اچھل کود کی توصیف کے طلبگار ہی رہے۔

مشترکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تکالیف رفع کرنے کوئی بندر ڈاکٹر سامنے نہ آسکا ، اس مقصد کے لئے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر ایک الگ وطن کا خواب دیکھنے والا ایک ماڈرن
مسلمان علامہ اقبال اور اس خواب کو تعبیر دینے والی ہستی ایک لبرل مسلمان قائد اعظم ثابت ہوتے ہیں، ان مدارس اور ان سے نکلنے والے بوزنے ان قائدین پر کفر کے فتاویٰ ہی گھڑتے رہ گئے اور مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں یہ عظیم نعمت مہیا کرنا لبرل مسلمانوں کے حصے میں آیا۔ اب یہ بوزنے چاہے جتنا زور لگا لیں قائد اعظم کی کلین شیو ، بلیئرڈ کھیلتے، سگار پیتے "پینٹ پتلون" جیسے غیر شرعی لباس میں ملبوس تصاویر رہتی دنیا تک ان باندروں کے گلے میں فٹ رہیں گی

دنیا کی عظیم درسگاہوں میں شمار ہوتی علیگڑھ یونیورسٹی قائم کرنے والے سرسید احمد خان ان باندروں کی نظر میں کافر تھے کیونکہ پینٹ کوٹ پہنتے تھے، تعلیم کو اہم جانتے تھے، بندر کہتے تھے کہ پینٹ میں پیشاب کھڑے ہوکر کرنا پڑتا ہے اور ایسا کرنے والا مسلمان نہیں رہتا اسی لئے سرسید کافر ہیں۔ آج ان سے پوچھ لیں، یہ سرسید، علامہ اقبال اور قائد اعظم پر اپنا ایسا حق جتائیں گے جیسا سگی اولاد نہ جتا سکے۔

صاحبو! جب مسلمانوں کی بقا کو خطرہ ہو تو سرسید آگے آئے اور یہ بندر اس کی راہ میں مزاحم ہوں، جب ہندووں کی ناانصافیاں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردیں تو قائداعظم آگے آئیں اور ایک الگ وطن مہیا کریں لیکن یہ بندر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو کافر قرارد یں ۔ جب پاکستان کو دہشت گردی کے نتیجے میں اپنے رستے زخموں پر مرہم کی ضرورت ہو اور یہ مدارس پاکستان کو زخم لگانے والوں کو پناہ دیں، اپنے بندروں کو یہ زخم لگانے کی ترغیب دیں، پاکستان کی بربادی کے لئے بارود کے ڈھیر ذخیرہ کریں، ہم پاکستانیوں کو جو اس ملک کے وارث ہیں، یہ ہمیں کافر قرار دے کر ہمیں ہی قتل کرنے کی تعلیم دیں تو ایسے مدرسوں کو چند دن کے لئے نہیں مستقل بند کرنا چاہیے۔

آج یہ حکومت کے ڈر سے نصاب میں تبدیلی پر رضامند ہوئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے پاکستانی قوم اسوقت ایک ہے، اسوقت یہ ہر بات مانیں گے، حکومت کو چاہیے ان کا کڑا احتساب کرے، بند کرے وہ نرسریاں جہاں دہشت گردی کی تعلیم اور تربیت دی جاتی ہے، یہ مدارس بند کرناا گر ناممکن ہے تو نہ تو کوئی مُلا اور نہ کوئی لبرل بلکہ کسی سیکولر کو ان مدارس کا نگہبان بنایا جائے، دنیا دیکھے گی کہ آنے والے دس سالوں میں یہاں سے تہذیب یافتہ طلباء نکلیں گے آج کی طرح کےیاجوج ماجوج نہیں۔

ہمیں ان مدارس نے یہ بتانا تھا کہ دنیا کے ہر میدان میں ہمیں اپنے دشمنوں کو کیسے شکست دینی ہے کیسے مقابلہ کرنا ہے لیکن یہ مدارس ہمیں آپس میں الگ الگ کرنے ہر تُل گئے ہیں، ان کے خیال میں اسلام ٹخنوں سے اونچی شلوار پہننے، مسواک رگڑنے، لبیں کتروانے ، ہاتھ چھوڑ کر یا باندھ کر نماز پڑھنے کا نام ہے، ان کی تعلیمات میں یہ جاےز قرار دے دیا گیا ہے کہ سوال اٹھانے والے کو غیر مسلم قرار دے کر اسکا سرقلم کردیا جائے، ہم نے ان کی عزت کی کہ یہ امتِ مسلمہ میں کی طاقت بڑھانےکا باعث بنیں گے لیکن انوہں نے امت سے کلمہ گو بھائیوں کو علیحدہ کرنا شروع کردیا، ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل محفوظ کرنے کی خاطر ان کی آبیاری کی لیکن ہمارے معصوم بچوں کو بےدردی سے ذبح کرنے والے قاتل ، ہمارے بچوں پر حملہ کرنے کیلئے ان مدرسوں میں قیام کرتے رہے۔ ہم نے ان سے اسلام سمجھنا تھا ، انھوں نے غیر ممالک کے کھلاڑیوں جن کا رتبہ سفیروں کے بربر ہے پر حملے کرکےاسلامی اصولوں کا مذاق اڑایا۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے تھے کہ ہم امن سے رہنے والا مذہب ہیں لیکن اسلام کے یہ جنونی داعی دنیا میں دہشت گردی کے بعد مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں کے گھروں سے یا مدارس سے گرفتار کئے جاتے ہیں۔

یہ مدارس ہمیں ڈاکٹر مہیا کرنے کیلئے قائم کئے گئے تھے لیکن یہ ہمارے قابل ڈاکٹروں کو مارنے والوں کو پناہ دینے والے اور مارنے والوں کے اذہان کو ہمارے خلاف آلودہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں اب یہ صرف کام چور بندروں کی آماجگاہ ہیں۔ اب یہ صرف ایسے نکموں کے لئے امید کی کرن ہیں جنہیں آبادی میں اضافے کے علاوہ اور کوئی مصروفیت نہیں۔ حکومت واپس بھجوائے ایسے بچوں کو ان کے والدین کے پاس، یقین کریں پاکستان کی شرح آبادی قابو میں آجائے گی جب اپنے بچے خود پالنے پڑیں گے۔ ہم سے زکوۃٰ لو ہم سے خیرات لو ان بچوں کو پڑھاو ، خود کش بمبار بناو اور ہمارے ہی بچے اُڑادو، ہماری ہی مسجدیں شہید کرو؟؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔

آرٹیکل کی دُم:- وہ تمام قارئین جن کے پاس کوئی دلیل کوئی علمی بات نہ ہو اور وہ خود کو شدیداحساس کمتری کا شکار پائیں، ان کی آسانی کیلئے فتاویٰ شیعت، قادیانیت اور کفریت سے استفادہ حاصل کرنے کا نادر موقع ہے
​
(bigsmile)​
 
Last edited:
Advertisement
95s8km.jpg
 
Last edited:
Advertisement
بالکل صحیح تجزیہ فرمایا ہے آپ نے ۔ یہ مدارس اس وقت پاکستان میں دہشتگردی کی نرسریاں بن چکے ہیں، ان میں تعلیم پانے والے صرف روبوٹ ہوتے ہیں، جن کا ریموٹ ان دہشتگرد مولویوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے جو وہاں کے کرتا دھرتا ہوتے ہیں، مدارس میں پڑھنے والے طلباء کی سوچ انتہائی محدود ہوتی ہے، وہ خود کچھ سوچنے کے قابل نہیں ہوتے، جو ان کے دماغ میں بھر دیا جاتا ہے، بس اسی پر عمل کرتے ہیں۔ اور یہ مدرسوں کے دہشتگرد مولوی ان کے ذہنوں میں خود کش حملے اور جنت کی حوریں بھر دیتے ہیں۔۔دور نہیں جاتے، اسلام آباد کے قلب میں واقع لال مسجد میں خود کش حملہ آور موجود ہیں، جامعہ حفصہ میں جو طالبات امِ شیطان کی زیرِ نگرانی تعلیم حاصل کررہی ہیں، وہ ہر وقت برقعے اتار کر خود کش حملہ کرنے کو تیار ہیں، یقین نہیں آتا تو لال مسجد آپریشن سے چند دن قبل کا کیپٹل ٹاک دیکھ لیں جس میں مولوی غلیظ اور اس کا بھائی خود فخریہ یہ باتیں بتا رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری حکومتیں اتنی بے بس ہیں، کہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود چُپ سادھے ہوئے ہیں۔

میری رائے میں گورنمنٹ کو فوری طور پر سپیشل ٹیمز تشکیل دینی چاہیئں جو ہر مدرسے میں جا کروہاں کے طلباء کے انٹرویوز کریں، خاص طور پر ان سے طالبان کے بارے میں سوالات کئے جائیں، ان کی سوچ کو پرکھا جائے، اگر ان کی سوچ پرو طالبان، پرو دہشتگرد ہے تو فوری طور پر بلا کسی جھجک اس مدرسے کو بند کردیا جائے، ۔ یہی اس کا بہتر حل ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ جنگ کبھی ختم نہ ہوگی، فوج لڑتی رہے گی، دہشتگردوں کو مارتی رہے گی، مدرسے نئے دہشتگرد تیار کر کرے بھیجتے رہے ہیں۔
 
@ZA Chaudry
چوہدری صاحب یہ حرمت مودودی کے دفاع کا تھریڈ نہیں ، بلکہ ایک نہائیت اہم موضوع پر بنایا گیا، جواب ہے تو دیں ورنہ یہ کاپی پیسٹ سے پرہیز فرمائیں۔
:lol:​
 
Advertisement
مسلمانوں نے پچھلے پانچ سو سالوں میں جن میں دو سو سال براؤن گوریلوں کے ہیں دنیا کو دور کی بات خود اپنے لئے کچھ نہیں کیا. براؤن گوریلے دو سو سال میں کچھ نہ کر سکے نا ہی کچھ دے سکے. اگر کچھ کیا ہے تو صرف اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے الزام تراشی وہ بھی ان پر جنھے دو سو سال سے کم از کم وسائل پر پال کر طبقاتی تقسیم کے اس پار رکھا گیا ہے
​
 
Last edited:
@ZA Chaudry
چوہدری صاحب یہ حرمت مودودی کے دفاع کا تھریڈ نہیں ، بلکہ ایک نہائیت اہم موضوع پر بنایا گیا، جواب ہے تو دیں ورنہ یہ کاپی پیسٹ سے پرہیز فرمائیں۔
:lol:​


بہتر ہے اس کو روکتے جس نے آغاز کیا ،وہاں آپ کو کیا پریشانی ہے ؟؟؟
آپ کی پوسٹ آپ کی پریشانی کا اظہار ہے ،حوصلہ رکھیں ،میں نے آپ کی طرح پوسٹ ریزرو نہیں کی ​
 
Advertisement
وہ قصے نما لطیفہ تو آپ نے سُن رکھا ہوگا جو جنگل میں جانوروں کی اموات سے تنگ آکر تمام جانوروں نے فیصلہ کرکے بندر کو ڈاکٹر بننے بھیجا اور چند سال بعد بندر اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آیا تو ایک ہاتھی بیمار تھا۔ شیر کے حکم پر اس بندر نے اس ہاتھی کا علاج یوں شروع کیا کہ کبھی ایک درخت پر بیٹھ جاتا کبھی چھلانگ مار کر دوسرے درخت پر جھولتا۔ اسی اچھل کود میں وقت گذرتا گیا اور ہاتھی کی موت ہو گئی۔ شیر نے غضبناک ہو کر بندر سے پوچھا کہ تم پر اتنےوسائل خرچ کرکے تمہیں ڈاکٹر بنوایا لیکن تم چھلانگیں ہی مارتے رہے،کیوں؟؟
بندر نے جواب دیا "جناب !!زندگی اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے آپ یہ دیکھیں میں نے بھاگ دوڑ تو کی نا؟؟

کہانی کا حاصل یہ ہوا ہوگا کہ بندر کی اس اچھل کود کے بعد تاویل دینے پر شیر بادشاہ نے بندر کو خوب پھینٹی لگائی ہوگی اور سخت سزا دی ہوگی۔ ۔اگر حکومت نے یہی پھینٹی سب سے پہلے بم دھماکے پر لگائی ہوتی تو آج ہم یہ دن نا دیکھ رہے ہوتے۔ ۔ اب جب کہ ہربرآمد ہورہے ہیں حکومت کو انہیں سنبھالنا مشکل ہورہا ہے۔
​
 
Last edited by a moderator:

مولانا مودودی نے پاکستان کو ناپاکستان کہا تھا، ہم تو بحالت مجبوری پاکستان میں آگئے، ہم نے تو پاکستان کی مخالفت کی تھی، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے۔سنیے مولانا مودودی کے صاحبزادے فاروق حیدر مودودی کے انکشافات


10888613_874110619308608_3939398774797631887_n.jpg
 
وہ قصے نما لطیفہ تو آپ نے سُن رکھا ہوگا جو جنگل میں جانوروں کی اموات سے تنگ آکر تمام جانوروں نے فیصلہ کرکے بندر کو ڈاکٹر بننے بھیجا اور چند سال بعد بندر اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آیا تو ایک ہاتھی بیمار تھا۔ شیر کے حکم پر اس بندر نے اس ہاتھی کا علاج یوں شروع کیا کہ کبھی ایک درخت پر بیٹھ جاتا کبھی چھلانگ مار کر دوسرے درخت پر جھولتا۔ اسی اچھل کود میں وقت گذرتا گیا اور ہاتھی کی موت ہو گئی۔ شیر نے غضبناک ہو کر بندر سے پوچھا کہ تم پر اتنےوسائل خرچ کرکے تمہیں ڈاکٹر بنوایا لیکن تم چھلانگیں ہی مارتے رہے،کیوں؟؟
بندر نے جواب دیا "جناب !!زندگی اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہے آپ یہ دیکھیں میں نے بھاگ دوڑ تو کی نا؟؟

کہانی کا حاصل یہ ہوا ہوگا کہ بندر کی اس اچھل کود کے بعد تاویل دینے پر شیر بادشاہ نے بندر کو خوب پھینٹی لگائی ہوگی اور سخت سزا دی ہوگی۔ ۔اگر حکومت نے یہی پھینٹی سب سے پہلے بم دھماکے پر لگائی ہوتی تو آج ہم یہ دن نا دیکھ رہے ہوتے۔ ۔ اب جب کہ ہر مدرسے سے بندر برآمد ہورہے ہیں حکومت کو انہیں سنبھالنا مشکل ہورہا ہے۔
​
.....شیر کی امداد بندر پر منحصر ہو تو پھر​
 
Advertisement

مولانا مودودی نے پاکستان کو ناپاکستان کہا تھا، ہم تو بحالت مجبوری پاکستان میں آگئے، ہم نے تو پاکستان کی مخالفت کی تھی، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے۔سنیے مولانا مودودی کے صاحبزادے فاروق حیدر مودودی کے انکشافات
بھٹو، زرداری اور غفار خان خاندان بھی قیام پاکستان کے خلاف تھا، اب پاکستان کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں

جذباتی ہونے کی ضورت نہیں آپ نے آدھا بات کی میں نے پوری کر دی
 

?????? ?????? ?? ??????? ?? ????????? ??? ???? ?? ?? ????? ?????? ??????? ??? ????? ?? ?? ?? ??????? ?? ?????? ?? ???? ???? ??? ?? ?? ?? ??????? ????? ?? ???? ??? ???? ???? ???????? ?????? ?????? ?? ???????? ????? ???? ?????? ?? ????????


10888613_874110619308608_3939398774797631887_n.jpg

?????? ?????? ?? ????? ????? ?? ?????? ?? ????? ? ??? ?? ??? ???? ????
 
بھٹو، زرداری اور غفار خان خاندان بھی قیام پاکستان کے خلاف تھا، اب پاکستان کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں

جذباتی ہونے کی ضورت نہیں آپ نے آدھا بات کی میں نے پوری کر دی

بات یہاں مولانا مودودی کی ہورہی ہے، غلطی / گناہ/ جرم ایک کریں یا دس اس سے غلطی / گناہ / جرم کا وزن کم نہیں ہوجاتا ۔
 

تازہ آمد

ملا کو کہے بندر
ذاکر تیرا لنگور
تیری اسی ادا پر
مرزا تیرا مشکور



کتنے بہانے بہانے سے ۔ ملا اور اسلام پر حملہ کرنے کے لئے کہاں کہاں سے جوڑ ملا کر حملے کئے جاتے ہیں۔
دین بیزار ہمیشہ منہ کی کھائیں گے ۔کھاتے رہیں گے

لبرل کی تعریف کرتے کرتے پھسل گئے ہیں بے چارے ​
 
Status
Not open for further replies.