Advertisement

جھنگ میں 5 سالہ معذوربچے کا قاتل حقیقی باپ نکلا

Loading X post…
Open original post on X

جھنگ میں دوسری شادی کی خواہش پر باپ نے اپنے حقیقی پانچ سالہ معذور بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے مسن میں 5سالہ بچے کے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حسیب کا والد ہی اس کا قاتل نکلا،ملزم عمران دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،تاہم پانچ سالہ معذور بیٹا حسیب شادی میں رکاوٹ تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے ملزمہ نسرین بی بی کے ساتھ ملکربیٹے کاگلا گھونٹ دیااورلاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

​