- Joined
- May 28, 2015
- Posts
- 3,202
- Reaction score
- 9,378
- Points
- 113
معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے نامزد ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر سینکڑوں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
احتجاج ضلع کونسل چوک میں کیا گیا جس میں متاثرہ بچوں کے سکول کے طلبا نے 70 گ ب کے سینکٹروں افراد کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متعلقہ پولیس کے خلاف اور انصاف فراہم نہ کرنے کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔
مظاہرے میں شریک متاثرہ بچوں کے چچا شکیل انجم نے سجاگ کو بتایا کہ 72 گ ب کے ملزم حسیب اور 17 گ ب کے علی عارف نے اس کے دو بھتیجوں ابو ہریرہ اور امیر حمزہ کو 72 گ ب میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول جاتے ہوئے راستے میں اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزموں نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر سکول میں دیکھائی جس پر والدین کو اطلاع ہونے پر تھانہ صدر جڑانوالہ میں ملزموں
کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
شکیل انجم نے بتایا کہ ملزم حسیب کا چچا سکندر اور ملزم علی عارف کا باپ عارف پولیس ملازم ہے جو درج کیے گئے مقدمے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او ملک وارث ملزموں سے ساز باز ہو کر ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او سے انصاف کی فراہمی اور متعلقہ پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عبدالصبور
http://faisalabad.sujag.org/news/23821

Last edited by a moderator: