- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
سورہ البقرہ، آیت 93-91
ترجمہ:
91۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کلام اللہ نے اتارا ہے اس پر ایمان لے آؤ، تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو (صرف) اُسی کلام پر ایمان رکھیں گے جو ہم پرنازل کیا گیا، (یعنی تورات) اور وہ اسکے سوا (دوسری آسمانی کتابوں) کا انکار کرتے ہیں، حالانکہ وہ بھی حق ہیں، (اور) جو کتاب انکے پاس ہے وہ اُسکی تصدیق بھی کرتی ہے۔ (اے پیغمبر!) تم ان سے کہو کہ اگر تم واقعی (تورات پر) ایمان رکھتے تھے تو اللہ کے نبیوں کو پہلے زمانے میں کیوں قتل کرتے رہے؟
92۔ اور خود موسٰی تمھارے پاس روشن نشانیاں لیکر آئے، پھر تم نے انکی پیٹھ پیچھے یہ ستم ڈھایا کہ گائے کے بچھڑے کو معبود بنا لیا۔
93۔ اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تمھارے اوپر طور کو بلند کیا (اور کہا) ''جوکچھ ہم نے تم کو دیا ہے اسکو مضبوطی سے تھامو اور (جو کچھ کہا جائے اسکو ہوش سے) سنو۔'' کہنےلگے: ''ہم نے (پہلےبھی) سن لیا تھا۔ مگر عمل نہیں کیا تھا (اب بھی ایسا ہی کریں گے)'' اور (دراصل) انکے کفر کی نحوست سے ان کے دلوں میں بچھڑا کی محبت پلا دی گئی۔ آپ (ان سے) کہئے کہ اگر تم مومن ہو تو کتنی بری ہیں وہ باتیں جو تمھارا ایمان تمہیں تلقین کر رہا ہے۔
تشریح:
91-یعنی تمہارا تورات پر دعوٰی ایمان بھی صحیح نہیں ہے۔ اگر تورات پر ایمان ہوتا تو انبیا علیہم السلام کو تم قتل نہ کرتے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اب بھی تمہارا انکار محض حسد اور عناد پر مبنی ہے۔
92- یہ انکے انکار و عناد کی ایک اور دلیل ہےکہ حضرت موسٰی علیہ السلام واضح آیات و دلائل اس بات کے لیکر آئے کہ وہ اللہ کے رسول ہیں اور یہ کہ معبود اللہ تعالی ہی ہے، لیکن تم نےاسکے باوجود حضرت موسٰی علیہ السلام کو بھی تنگ کیا اور الٰہ واحد کو چھوڑ کر بچھڑے کو معبود بنا لیا۔
93- یہ کفر و انکار کی انتہا ہے کہ زبان سے تو اقرار کہ سن لیا، یعنی اطاعت کریں گے اور دل میں یہ نیت کہ ہم نے کونسا عمل کرنا یے؟
ایک تو محبت خود ایسی چیز
ہے کہ انسان کہ اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے۔ دوسرے، اسکو [اُشرِبُو] (پلا دگئی) سےتعبیر کیا گیا، کیونکہ پانی انسان کےرگ و ریشہ میں خوب دوڑتا ہے جبکہ کھانے کا گزر اسطرح نہیں ہوتا۔ فتح القدیر
ضیا القرآن۔۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری صاحب
توضیح القرآن.. مفتی تقی عثمانی صاحب..
احسن البیان.. حافظ صلاح الدین یوسف صاحب..
Last edited by a moderator:





