ہر انسان کی زندگی میں کچھ لمحات ایسے ضرور ہوتے ہیں جو اس کی زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور مرتے دم تک اس کے لئے باعثِ راحت ہوتے ہیں۔ صنفِ مخالف کی کشش ایک ایسی چیز ہے جو انسان اپنی فطرت میں لے کرپیدا ہوتا ہے اور اس کے لئے عمر کا کوئی حصہ مخصوص نہیں۔ انسان بچپن سے لے کر بڑھاپے تک اس کشش کے آگے مجبور ہوتا ہے۔ ویسے تو عشق و محبت پر ہزارداستانیں لکھی گئیں، بڑے بڑے شعراء اس گتھی کو سلجھانے میں لگے رہے مگر یہ مسئلۂ زن رہا وہیں کا وہیں۔ عشق ایک ایسی چیز ہے جس کے آگے بڑے بڑے زاہدوں کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں۔ عشق پر زور نہیں ،ہے یہ وہ آتش غالب۔ کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے۔ عشق پر انسان کا بس نہیں چلتا، نہ آپ اپنی مرضی سے عشق کرسکتے ہیں نہ اپنی مرضی سے اپنا دامن چھڑا سکتے ہیں۔
جب میں اس وارداتِ قلبی کا شکار ہوا تو پتا ہی نہیں چلا کہ مریض محبت بن چکا ہوں ۔ ایسا جذبہ، ایسا احساس پہلے کبھی محسو س نہ ہوا۔ بہت سے پری چہرہ لو گ دیکھے تھے جن سے نظر ہٹانے کو دل نہیں چاہتا مگر دل میں یہ زیروزبر پہلے تو کبھی نہ ہوا۔ اب کی بار کیوں؟۔ اس چہرے کو دیکھ کر دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگتیں، عمر ایسی بھی نہ تھی کہ اس احساس کو کچھ نام دیا جاسکتا ۔ ایک طرف ضمیر واعظ کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے ملامت کرتا رہتا ، دوسری طرف دل اپنے ہاتھوں مجبور۔ کروں تو کیا کروں۔ ایسا چہرہ پہلے کبھی چشم ِ تصور سے بھی نہیں دیکھا۔ شاید مصور نے یہ چہرہ تراشنے کے بعد قلم ہی توڑ دیا۔عمروں کا فرق بہت زیادہ، اس کی عمربتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، زیادہ سے زیادہ دس بارہ سال، اور میری پندرہ سولہ سال۔ لاکھ دل کو سمجھانے کی کوشش کرتا مگر دل ہے کہ مانتا نہیں۔ خود کو لعنت ملامت کرنے سے کام نہیں بنا۔ یہ مجھے کیا ہوگیا۔ دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے۔ آخر اس درد کی دوا کیا ہے۔ کئی بار زبردستی خود کو قائل کر بھی لیا مگر جیسے ہی وہ حسین صورت سامنے آتی ،سب کچھ زیر و زبر ہوجاتا ۔ میرے لئے بہت بڑی آزمائش بن گئی تھی۔
قد و گیسو میں قیس و کوہکن کی آزمائش ہے جہاں ہم ہیں وہاں دار و رسن کی آزمائش ہے
لیکن اس عشق میں نہ وصال کی تمنا تھی نہ ہوس کا گزر۔ کبھی دوردور تک بھی اسے چھونے کا خیال دل میں نہیں سمایا۔ آج کے دورِ جدید کے عاشق شاید مجھے بے وقوف کہیں یا پاگل، مگر سچ یہی ہے ۔ یہی سچا عشق ہوتا ہے، ہر قسم کی حرص و ہوس اور لغویات سے پاک۔ اس کےلئے میں صرف ایک ٹیوٹر تھا مگر میرے لئے وہ سب کچھ۔ بوجود ملامتِ ضمیر کے ، میں گھائل ہوگیا تھا۔ اس درد کی کوئی دوا نہ تھی اور نہ اس مرض کا کوئی علاج۔ اگرچہ حقیقت نظروں کے سامنے تھی کہ کسی قسم کا وصال ممکن نہ تھا اس کہانی کا انجام بھی سامنے تھا ، مگر دل کو ان سب منطقوں سے کیا لینا دینا۔ عقل کو تنقید سے فرصت نہیں، عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ۔
پھر وہ وقت آگیا جس کا ڈر دل کے نہاں خانے میں کب سے موجود تھا۔ اس کی چھٹیاں ختم ہوگئیں اور میرے ٹیوٹر کے فرائض مکمل ۔ وہ جارہی تھی اور میں تہی دامن تھا۔ دل ڈوب رہا تھا۔ آخری بار اس کو دیکھ رہا تھا، نہ وہ میرے علاقے کی نہ تھی کہ دوبارہ دیکھنے کا کوئی امکان ہوتا۔ اس بات کا پورا ادراک تھا کہ یہ یک طرفہ آگ تھی اور ساتھ ساتھ ہی ساتھ ضمیر کی ملامت اب بھی جاری تھی۔ مگر اس جذبے پر میرا کچھ اختیار نہ تھا۔ اسے اعترافِ گناہ سمجھئے یا اعترافِ محبت۔ لیکن ایک بات پر میرا دل بھی مطمئن تھا اور ضمیر بھی ، کبھی بھی اس جذبے کے ہاتھوں مجبور ہوکر اسے چھونے کا خیال بھی دل میں نہیں سمایا۔ شاید یہی وہ عشق ِ حقیقی ہے جس میں وصال کی تمنا نہیں ہوتی۔ شاید یہی وہ عشق ہے جس کی منزل ہمیشہ ہجر ہی رہی۔ پھر وہ رخصت ہوگئی اور خالی ہاتھ رہ گیا۔ مگر اتنے سال گزرنے کے بعد بھی وہ دن میرے لئے اثاثہ ہیں ، میں مرتے دم تک ان دنوں کی چاشنی کو بھلا نہیں سکتا، بھلے وہ اب میرے سامنے نہیں ، مگر دل کے آئینہ خانے میں اس کی تصویر اب بھی اسی طرح موجود ہے۔
نہ میں پاس اس کو بلا سکا،نہ میں دل کی بات سناسکا وہ ہنسی ہنسی میں ہی چل دیاکہ میں ہاتھ تک نہ ہلا سکا
مجھے کیا خبر تھی کہ وہ کیا ہوا ، مجھے کتنا گہرا خمار تھا میں کھڑا تھا اس کے حصار میں ،میرے ارد گرد غبار تھا
یونہی سوچتا رہا دیر تک، مگر ا س کو کچھ نہ بتا سکا نہ میں پاس اس کو بلا سکا،نہ میں دل کی بات سناسکا
نہ ہے دشمنی کسی دن سے اب، نہ ہے دوستی کسی رات سے ہے بچا ہی کیا جو وہ لے گیا مجھے چھین کر میری ذات سے
یہ مقام ہی تھا عجیب سا کہ میں خود کو بھی نہ بچا سکا نہ میں پاس اس کو بلا سکا،نہ میں دل کی بات سناسکا
یہ بھی ٹھیک ہے وہ چلا گیا مجھے بند رستے میں چھوڑ کر یہ بھی ٹھیک ہے کہ نہ آئے گا کبھی بت انا کا وہ توڑ کر
وہ جدا بھی کیسے ہوا کہ میں کوئی رسم بھی نہ نبھا سکا نہ میں پاس اس کو بلا سکا،نہ میں دل کی بات سناسکا
Love is great thing. One poet descibe love in most beutiful way ..You know you're in love when you can't fall asleep because reality is finally better than your dreams. Enjoy the best love song on Earth!
One Art
by Elizabeth Bishop The art of losing isn't hard to master;
so many things seem filled with the intent
to be lost that their loss is no disaster.
Lose something every day. Accept the fluster
of lost door keys, the hour badly spent.
The art of losing isn't hard to master.
Then practice losing farther, losing faster:
places, and names, and where it was you meant
to travel. None of these will bring disaster.
I lost my mother's watch. And look! my last, or
next-to-last, of three loved houses went.
The art of losing isn't hard to master.
I lost two cities, lovely ones. And, vaster,
some realms I owned, two rivers, a continent.
I miss them, but it wasn't a disaster.
—Even losing you (the joking voice, a gesture
I love) I shan't have lied. It's evident
the art of losing's not too hard to master
though it may look like (Write it!) like disaster.
Re: جوچلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ¬
Pyar ka pehla khat likhne mein waqt to lagta hai,
Naye parindo ko udne mein waqt to lagta hai... Jism ki baat nahi thi un ke, dil tak jana tha,
Lambi duri tai karne me, waqt to lagta hai.. Gaanth agar lag jaye to phir, rishte ho ya dori,
Lakh kare koshish khulne me, waqt to lagta hai.. Hamne ilaaj e zakhme dil to dhoond liya lekin,
Gahray zakhmo ko bharne me, waqt to lagta ha
Love is great thing. One poet descibe love in most beutiful way ..You know you're in love when you can't fall asleep because reality is finally better than your dreams.
Re: جوچلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ¬
تھریڈ سٹارٹر بھائی ، وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور کی چھت پے برس چکی ہوں گی ، جگر بےخبر میری بات سن ، اسے بھول جا اسے بھول جا ، اب کہیں یہ مندرجہ ذیل سین نہ ہو جائے
بھائیو! یہ کررہے ہیں آپ! میرا دل زخم زخم ہے اور آپ میری محبت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ تو خیال کریں دلِ ناتواں کا۔ خدا آپ کی محبتوں کو سلامت رکھے، میرا ساتھ تو جو ہونا تھا وہ ہوچکا۔
Love is great thing. One poet descibe love in most beutiful way ..You know you're in love when you can't fall asleep because reality is finally better than your dreams. Enjoy the best love song on Earth!
بھائیو! یہ کررہے ہیں آپ! میرا دل زخم زخم ہے اور آپ میری محبت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ تو خیال کریں دلِ ناتواں کا۔ خدا آپ کی محبتوں کو سلامت رکھے، میرا ساتھ تو جو ہونا تھا وہ ہوچکا۔
بھائیو! یہ کررہے ہیں آپ! میرا دل زخم زخم ہے اور آپ میری محبت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ تو خیال کریں دلِ ناتواں کا۔ خدا آپ کی محبتوں کو سلامت رکھے، میرا ساتھ تو جو ہونا تھا وہ ہوچکا۔