ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ 100ملین ڈالر ہرجانے کے مقدمے پر امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے بمشکل 7 ہفتے ٹرائل کیا اور پھر جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جیوری کی جانب سے ایمبرہرڈ کو حکم دیا گیا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔ اس کے علاوہ ڈیپ کی جانب سے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ جونی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگا رہے تھے۔ جس پر جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس مقدمے کے بعد ایمبر ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا۔ دونوں کا دعویٰ تھا بیوی نے شوہر کو اور شوہر نے بیوی کو بدنام کیا۔ تاہم اب جونی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا جس کے بعد اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی، سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی"۔
دوسری جانب جیوری کے فیصلے کے بعد ایمبر ہرڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ'میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا"۔
جونی ڈیپ کے کیس جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اور ٹوئٹر پر yes yes yes، jack sparrow اورmentoo جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔