- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 10 ماہ کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 31 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کو 1.409 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں یہ حجم 2.035 ارب ڈالر تھا۔
زیر جائزہ مدت کے دوران مجموعی سرمایہ کاری آمد تقریباً 3 ارب ڈالر رہی، جبکہ ملک سے سرمایہ کے اخراج کا حجم 1.57 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایف ڈی آئی میں یہ کمی گورننس اور پالیسی سے متعلق جاری غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔
مالیاتی خدمات اور بجلی کا شعبہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے اہم شعبے رہے۔ بجلی کے شعبے میں سب سے زیادہ 786 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ مالیاتی شعبے میں جولائی تا اپریل مالی سال 2026 کے دوران 659 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
یہ سرمایہ کاری زیادہ تر چین سے آئی، جس کا حجم 739 ملین ڈالر رہا۔ اس کے بعد ہانگ کانگ سے 256 ملین ڈالر اور جنوبی کوریا سے 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سرمایہ کاری بنیادی طور پر اسلامی بینکاری کے فروغ، کویت اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کی آمد، اور ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسنگ عمل سے متعلق مسلسل سرمایہ کاری کے باعث ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا اپریل مالی سال 2026 کے دوران صرف 32 ملین ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 1.46 ارب ڈالر تھا۔
لگتا ہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹتے جا رہے ہیں اور پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے نکلتی جا رہی ہے۔۔۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے10ماہ (جولائی2025ء سے اپریل2026ء) کے عرصے کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری صرف31.7 ملین ڈالرز رہی ہے یعنی صرف3.17کروڑ ڈالر۔۔۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے10ماہ کے دوران کل غیرملکی سرمایہ1,460.1 ملین ڈالرز تھی یعنی 146 کروڑ ڈالرز یا 1.46ارب ڈالرز ۔۔۔۔
گزشتہ پورے مالی سال 2025 کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری پونے 2 ارب ڈالرز تھی جبکہ اس سے ایک برس قبل مالی سال 2024 کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 2 ارب ڈالر کے قریب(اصل فگر 1.96 ارب ڈالرز) تھی۔۔۔اسکا مطلب ہے کہ اس حکومت کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ہر برس گرتی جا رہی ہے اور ایسی گرتی ہے کہ پچھلے برس کی گراوٹ کے مقابلے میں تازہ گراوٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی جاتی ہے

جولائی تا اپریل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد کمی، حجم 1.409 ارب ڈالر رہ گیا
گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں یہ حجم 2.035 ارب ڈالر تھ
urdu.brecorder.com
لگتا ہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹتے جا رہے ہیں اور پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے نکلتی جا رہی ہے۔۔۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے10ماہ (جولائی2025ء سے اپریل2026ء) کے عرصے کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری صرف31.7 ملین ڈالرز رہی ہے یعنی صرف3.17کروڑ ڈالر۔۔۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے10ماہ کے دوران کل غیرملکی سرمایہ1,460.1 ملین ڈالرز تھی یعنی 146 کروڑ ڈالرز یا 1.46ارب ڈالرز ۔۔۔۔
گزشتہ پورے مالی سال 2025 کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری پونے 2 ارب ڈالرز تھی جبکہ اس سے ایک برس قبل مالی سال 2024 کے دوران کُل غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 2 ارب ڈالر کے قریب(اصل فگر 1.96 ارب ڈالرز) تھی۔۔۔اسکا مطلب ہے کہ اس حکومت کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ہر برس گرتی جا رہی ہے اور ایسی گرتی ہے کہ پچھلے برس کی گراوٹ کے مقابلے میں تازہ گراوٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی جاتی ہے
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator: