Advertisement

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی معیشت زوال پذیر

eco_india_660_080419040741.jpg

لندن(نیٹ نیوز) 15 ماہ قبل انڈیا کی معیشت آٹھ فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو کہ گرتے گرتے اب پانچ فیصد کی سطح تک جا پہنچی اور ایسا اچانک نہیں ہوا،بھارتی معیشت پانچ فیصد کے بجائے صفر کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے ۔بھارتی ماہر معیشت پروفیسر ارون کمار نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ چاروں طرف سے معاشی سست رفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

لدھیانہ میں سائیکلوں اور آگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیر منظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہو چکے ہیں،یہی حال دوسرے شعبوں کا ہے ،انہوں نے کہا کہ مانگ میں کمی تو ’ڈی موناٹئیزیشن‘ کے بعد سے ہی شروع ہو گئی تھی، تین برسوں میں معیشت کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ سی ایم آئی کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ چار کروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، معاشی ترقی کی شرح پانچ، چھ یا سات فیصد نہیں بلکہ یہ صفر فیصد ہے کیونکہ اس میں غیر منظم شعبے کے اعداد و شمار شامل نہیں لیکن اگر حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار کو غیر منظم شعبے کے اعدادوشمار میں شامل کیا جائے تو انڈین معیشت کساد بازاری سے گزر رہی ہے ۔



کراچی: ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ جولائی 2019 میں سوزوکی اور ہنڈا گاڑیوں کی فروخت میں بالترتیب 36 اور 48فیصد گراوٹ آئی ہے۔ یہ اعدادوشمار پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان کے ہیں۔


گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہی بھارتی معیشت کی زوال پذیری کا اشارہ نہیں دے رہی بلکہ دوسرے شعبے جیسے ٹیکسٹائل، بینکنگ اور مالیات بھی بھارتی معیشت میں گراوٹ کا اظہار کررہے ہیں۔ اگست میں بھارتی روپے کی قدر میں 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی جو ایشیا میں کسی بھی کرنسی کی قدر میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ صورتحال اس قدر بدتر ہوچکی ہے کہ مودی حکومت بیمار معیشت کو سہارا دینے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) سے 1.76 ٹریلین روپے قرض لینے پر مجبور ہوگئی۔


مودی حکومت نے کمزور عالمی اقتصادی منظرنامے کو مزید متأثر کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ جموں و کشمیر میں موجودہ قضیہ کھڑا کردیا۔ اب جبکہ دنیا چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے اثرات سے جوجھ رہی ہے، بھارت نے اپنے جارحانہ اقدام سے ایٹمی ہمسائے کے ساتھ جنگ کا خطرہ پیدا کردیا ہے۔ بلوم برگ نے بھارت کے اس اقدام کو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف قرار دیا ہے۔


اگر ہم عالمی سطح پر دیکھیں تویہ واضح ہے کہ قوم پرستی اور دروں بینی کی پالیسی نے ان ملکوں میں بے چینی اور انتشار پیدا کردیا ہے جو دائیں بازو کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں یا تارکین وطن کی آمد یا مقامی ملازمتوں کے اخراج کا راستہ روکنے کے لیے اپنی سرحدیں بند کررہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔


جس سے اس خطے میں اثر رکھنے والی عالمی طاقتیں طویل عرصے تک صرف نظر نہیں کرسکیں گی۔ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود اور افغان ٹریڈ روٹ کی بندش سے بھارت کی مشکلات سے دوچار فضائی انڈسٹری کے مسائل گمبھیر ہوجائیں گے۔ حال ہی میں کئی سپلائرز نے ایئرانڈیا کے طیاروں کی ری فیولنگ سے انکار کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستانی سرحد کے ساتھ لگنے والی بھارتی ریاستیں جن کا انحصار پاکستان اور افغانستان کو بھاری برآمدات پر ہے، وہ بھی شدید متأثر ہوں گی۔ یہ حالات خطے کی معیشتوں پر منفی اثر مرتب کریں گے۔



​
 
اخبار والوں کے ٹوپی ڈرامے ہیں کوئی ، ڈاؤن شون ،، نہیں ہو رہی انکی معشیت ، صرف پاکستانی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کے لیے ہے سب ،
ضروری یہ ہے کے ہم کام کرے زیادہ سے زیادہ جو امت ،قوم اور ہمارے لیے فائدے مند ہو نہ کہ انڈیا کی معشیت پر دھیان دیں ، اس وقت پوری دنیا انکو اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں عرب شہزادے بھی شامل ہیں ایسی حقیقتوں کو تسلیم کرتے ہوۓ اپنے ملک قوم کے لیے کام کریں ، یقین کرے صرف بدعا سے انڈیا کا کچھ نہیں بگڑنا ​
 
اخبار والوں کے ٹوپی ڈرامے ہیں کوئی ، ڈاؤن شون ،، نہیں ہو رہی انکی معشیت ، صرف پاکستانی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کے لیے ہے سب ،
ضروری یہ ہے کے ہم کام کرے زیادہ سے زیادہ جو امت ،قوم اور ہمارے لیے فائدے مند ہو نہ کہ انڈیا کی معشیت پر دھیان دیں ، اس وقت پوری دنیا انکو اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں عرب شہزادے بھی شامل ہیں ایسی حقیقتوں کو تسلیم کرتے ہوۓ اپنے ملک قوم کے لیے کام کریں ، یقین کرے صرف بدعا سے انڈیا کا کچھ نہیں بگڑنا ​
exactly right