Advertisement

جنگل کی سیاست اور پاکستان کا جنگل

author_1343028410.jpg



حمزہ شہباز نے ضمنی الیکشن کے ضمن میں انتخابی مہم چلائی۔ دھواں دھار تقریریں کیں۔ مونس الٰہی کو بھی میدان میں نکلنا چاہئے تھا۔ محسوس تو ہو کہ نوجوان میدان میں آ گئے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں موجود حکومت کی پارٹی بالعموم جیت جاتی ہے۔ پنجاب میں ن لیگ جیت گئی ہے۔ اس کا کچھ کریڈٹ حمزہ شہباز کا بھی ہو گا۔ میرے خیال میں مونس الٰہی کو بھی اس انتخابی مہم میں شریک ہونا چاہئے تھا۔ ساٹھ سالہ نوجوان عمران خان کو کسی نوجوان لیڈر کو سامنے لانا پڑے گا۔ وہ شیخ رشید کو نوجوان لیڈر سمجھتے ہیں مگر وہ ٹی وی چینلز کا سیاستدان بن کے رہ گیا ہے۔ چھ سیٹیں ن لیگ کو ملی ہیں۔ ایک ایک ق لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل گئی ہے۔ دونوں پارٹیاں برابر کی ہیں۔ منظور وٹو کو اس پرفارمنس کے لئے صدر زرداری کی طرف سے مبارکباد ملنی چاہئے۔ تحریک انصاف کو کچھ نہیں ملا۔ صرف عمران خان کا یہ بیان سننے کو ملا ہے کہ ن لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے۔ پنجاب حکومت ایک حقیقت ہے وفاقی حکومت تلخ حقیقت ہے۔ پیپلز پارٹی کو پہلے سے کم ووٹ ملے ہیں جبکہ ق لیگ کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ پرانے مسلم لیگی منظور وٹو نے پنجاب پیپلز پارٹی کا صدر بنتے ہی اعلان کیا تھا کہ پنجاب ہم نے شریف برادران سے چھین لیا ہے۔ جس کا ثبوت الیکشن میں مل گیا ہے؟ وٹو صاحب کے ساتھ جیالے خاصی تکلیف میں ہیں۔ صرف زکریا بٹ آرام سے ہے اور امید سے ہے۔ برادرم منیر احمد خان تب بھی وٹو صاحب کے ساتھ تھے جب وہ مسلم لیگ میں تھے۔ جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ یقیناً وہ وٹو صاحب کے ساتھ ہوں گے۔ جب وہ پیپلز پارٹی کے وزیر ہوئے۔ مگر اب بہت زیادہ ان کے ساتھ ہیں۔ کہ وہ پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر ہیں۔ زکریا بٹ بھی ان کے ساتھ ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نجانے وہ منیر خان کے ساتھ ہیں یا وٹو صاحب کے ساتھ ہیں۔ زکریا بٹ تو پیپلز پارٹی کے ہر آدمی کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جو وفاق سے کچھ بن کر آتا ہے۔ وہ ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ بھی تھے۔ تب ڈاکٹر بابر اعوان اور چودھری پرویز الٰہی نے مل کر ایک ماحول بنا لیا تھا۔ ان کے ساتھی وکلا جیت گئے تھے اور ضمنی الیکشنوں میں بھی کچھ نہ کچھ بات بن گئی تھی۔ ن لیگ بھی برابر کی چوٹ ہے مگر اب جو چوٹیں منظور وٹو کو لگ رہی ہیں۔ ان کا درد منیر احمد خان کو بھی محسوس ہو رہا ہے۔ البتہ زکریا بٹ کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی۔ وہ اگلے آدمی کا انتظار کرنے لگتا ہے۔ سنا ہے لاہور میں وہ ثمینہ گھرکی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ بڑوں کی ہر بات مانتا ہے۔ اس کی کوئی بات کوئی بھی نہیں سنتا۔ یاسمین رحمان بھی ثمینہ گھرکی سے بات کرتے ہوئے ڈرتی ہے۔ بے چاری یاسمین نے چودھری نثار کے ساتھ اچھا کام کیا تھا۔ اب وہ کچھ پریشان ہے۔ اپنے عملے میں ایک خاتون ڈپٹی سیکرٹری نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ مجھے یہ خبر پڑھ کر غصہ آیا کہ بیورو کریسی سیاستدانوں کو کچھ نہیں سمجھتی۔ یاسمین رحمان کو بھی غصہ آیا ہو گا۔ وہ سارا غصہ اس نے اپنے اوپر نکالا۔ آصف ہاشمی نے منظور وٹو کی بڑی توہین کی اب وہ اس گروپ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں جو وٹو صاحب کی مخالفت کر رہا ہے۔ وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر بابر اعوان پنجاب میں زیادہ کامیاب تھے۔ چودھری صاحبان پیپلز پارٹی والوں کے ساتھ آسودگی محسوس کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مسلم لیگ ن بھی کچھ دیر کے لئے گئی تھی۔ چودھری صاحبان بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ گئے ہیں۔ مگر وہ مسلم لیگ کو نہیں چھوڑ سکتے۔ نجانے صدر زرداری کی سیاست کیا ہے۔ میرا پرانا خیال اُن کے لئے ہے کہ وہ اپنے حریفوں اور اپنے حلیفوں کے ساتھ ایک طرح کی سیاست کرتے ہیں۔ ایک بات ان سے پوچھنی ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں حلیفوں کے ساتھ یکجہتی کی فضا کیوں نہیں بنی۔ انہوں نے تو چودھری صاحبان سے کہا تھا کہ منظور وٹو مونس الٰہی کی مرضی سے معاملات چلائیں گے۔ صدر زرداری کو کسی نے کہہ دیا ہو گا کہ مونس الٰہی اپنے نام کے ساتھ بالعموم چودھری نہیں لکھتا۔ صدر زرداری سے یہ بات ضرور پوچھنا چاہئے کہ اس الیکشن میں ن لیگ کی جیت سے وہ عمران خان کو کوئی خاص پیغام دینا چاہتے ہیں۔ کیا وہ پیغام منظور وٹو کی معرفت سے ہی دیا جا سکتا ہے؟ تو پھر اپنے حلیفوں اور دوستوں کے لئے کیا پیغام ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنے طرز خطابت میں اپنے والد صاحب کے اسلوب کو اپنایا ہے۔ انہوں نے لطیفے بھی سنائے۔ ایک آدمی سے کہا گیا کہ تمہارے پیچھے شیر لگ جائے تو تم کیا کرو گے۔ اس نے کہا کہ میں دریا میں چھلانگ لگا دوں گا۔ کہا گیا کہ اگر شیر نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی تو پھر....؟ اُس نے کہا کہ میں درخت پر چڑھ جاﺅں گا۔ کہا گیا کہ شیر بھی درخت پر چڑھ جائے تو پھر....؟ اس کے بعد حمزہ شہباز نے بتایا کہ اس آدمی نے کہا۔ جو کرنا ہے شیر نے کرنا ہے میں نے کیا کرنا ہے۔ اصل جملہ یہ ہے کہ وہ آدمی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہو گا۔ پہلے تو یہ بتاﺅ کہ تم میرے ساتھ ہو یا شیر کے ساتھ ہو۔ لطیفہ یہاں ختم ہو گیا مگر شیر تو شیر ہے وہ دونوں کو چیر پھاڑ کر کھا جائے گا۔ تقریر لکھنے والے کو دوسرا لطیفہ بھی حمزہ شہباز کو سنانا چاہئے تھا۔ انٹرویو کے دوران ایک امیدوار سے پوچھا گیا کہ تم جنگل میں ہو اور نہتے ہو اور سامنے سے شیر آ جائے تو تم کیا کرو گے۔ وہ چُپ رہا۔ پھر پوچھا گیا کہ ہم تمہیں انٹرویو میں فیل کر دیں گے۔ جلدی سے جواب دو۔ وہ بولا کہ جناب جو کچھ کرنا ہے شیر نے کرنا ہے۔ میں نے کیا کرنا ہے۔ ایک لطیفہ عزیزم حمزہ شہباز کو میں بھی سناتا ہوں۔ وہ بھی شیر کے جنگل کا ہے۔ شیر کے بوڑھے ہو جانے پر جنگل میں اگلے سربراہ کے انتخاب کے لئے بات چیت ہو رہی تھی۔ ایک چوہا بھی وہاں آ نکلا۔ اس سے پوچھا گیا کہ تم کہاں آ گئے ہو۔ اس نے کہا کہ بھئی شادی سے پہلے میں بھی شیر تھا۔ ایک دوسری آواز آئی کہ اس چوہے کو باہر نکالو۔ جناب یہ جنگل ہے پاکستان نہیں ہے۔
 
نیازی صاحب کالم کے آخر میں اپنا خاموش قلمی وار کر ہی گئے۔ فرماتے ہیں:۔

ایک لطیفہ عزیزم حمزہ شہباز کو میں بھی سناتا ہوں۔
وہ بھی شیر کے جنگل کا ہے۔ شیر کے بوڑھے ہو جانے پر جنگل میں اگلے سربراہ کے انتخاب کے لئے بات چیت ہو رہی تھی۔ ایک چوہا بھی وہاں آ نکلا۔ اس سے پوچھا گیا کہ تم کہاں آ گئے ہو۔ اس نے کہا کہ "بھئی شادی سے پہلے میں بھی شیر تھا"
۔
​

​
۔(بس اب عائشہ احد سے ڈر کے بِلوں میں چھُپتا پھِرتا ہوں)۔

:lol:​
 
Last edited: