جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی، تو واللہ پہلے لگا کہ یہ شاید بھارتی ایجنسیوں نے بنائی ہے تاکہ پاکستانی فوج کا مذاق اڑائے اور انہیں ذلیل کرے۔ پھر میں نے چیک کیا تو یہ ویڈیو پاکستانی فوج کے پالے ہوئے اکاؤنٹس نے پوسٹ کی تھی۔آپ خود ہی سوچیں کہ ہم کس مکار فوج سے پاکستان میں جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں، جو الیکشن چرانے، ملک کے وسائل لوٹنے، آئین توڑنے، جعلی حکومت لانے، اور باقی جرائم کے علاوہ، فوجی آپریشن بھی جعلی کرتی ہے۔یہ اداکاری کرنے والے سپاہی ہوں گے، ویڈیو بنانے والے بھی سپاہی اور میجر / کپتان ہوں گے، اداکاری کرنے کا حکم ایک جرنیل نے دیا ہوگا، اور پھر ایک میجر جنرل، بریگیڈیئر، کرنل، میجر اور کپتان نے اس پر عمل کیا ہوگا۔ اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ یہ فوج کس قدر تباہ و برباد ہو گئی ہے۔اس فوج میں، ایک سپاہی سے لے کر ایک جرنیل تک، سب اس آئین شکنی اور غداری میں برابر کے شراکت دار ہیں۔