Advertisement

جنرل ضیاء کے ٹائم سے اب تک نحوست

پاکستان میں جنرل ضیاء کے ٹائم سے اب تک ایک نحوست چھائی ہوئی ہے، وہ ہمیں اسلام کا ایک سعودی ورژن دے کر چلا گیا ہے اور اس دیوانگی میں روز بروز لگتا ہے اضافہ ہی ہورہا ہے.

اس سے پہلے کو بھائی لوگ مجھے یرانی ایجینٹ سمجھتے ہوے اس تھریڈ کو بھی اپنی فرقہ وارانہ نفرت کا نشانہ بنائیں، سن لیں مرے لئے دونوں ہی ایک مسلۓ جسکا نام سیاسی اسلام ہے دو مختلف پہلو ہیں.

آج کل کوئی نہیں جانتا کے اصل اسلام کیا تھا، تھا بھی نہیں، اگر تھا تو کس شکل و صورت میں نمودار ہوا، ہمارے پاس صرف سنی سنائی کہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں، جو یقینا ایک سیاسی سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے گھڑی گئی تھیں.

پاکستانیوں کو کب سمجھ آے گی کے پاکستان سعودی عرب اور ایران کی پروکسی جنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے، ملک میں جب سے ان دو ممالک کا اثر رسوخ بڑھا ہے، وہاں قتل غارت گری میں بھی اضافہ ہوا ہے، افغان جنگ سے پہلے بھی پاکستان اسی طرح کے لوگ رہتے تھے، مگر وہ اتنے سخت دل اور سفاک نہیں واقع ھوے تھے، وہ بھی تو پاکستان تھا، آج کیا فرق ہے ؟

فرق صرف اتنا ہے کے جنرل ضیاء ال بد حق اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے سعودی عرب اور چند انتہا پسند مذہبی تنظیموں استعمال کرنے لگا، ہم جانتے ہیں کے کس طرح پاکستان میں سعودی پیسہ مدرسوں میں اور معاشرے میں تبدیلی کیلئے استعمال ہوا اور انتہا پسندی کی سوچ کو تقویت ملی، اور ظاہر ہے، جب سعودی اثر رسوخ پاکستان میں بڑھنے لگا تو ایران بھی کسی سے پیچھے تو نہیں رہ سکتا تھا، پھر وہاں سے ووہی کھیل شروع ہوگیا.

افسوس کی بات یہ ہے کے پاکستانی خود کو بڑا عقلمند سمجھتے ہیں، حالانکہ ان سے زیادہ بیوقوف کوئی اور نہی، جو اپنے ہی گھر کو دوسروں کی باتوں میں آخر تباہ کرنے پر اتر آئے اور پھر اس پر فخر بھی کرے تو صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے.

عام طور پر لوگ کہتے ہیں کے کبھی نہ کبھی پاکستانی بھی شاید جان جائیں کے انکے ملک کے ساتھ کیا ہوا ہے، مگر میرا خیال ہے کے اب چونکہ یہ مذہبی انتہا پسندی اتنی پھیل چکی ہے، اسکا علاج اب ممکن نہیں، جو معاشرہ اس حد تک گندگی کا شکار ہوچکا ہو کے ایک بیگناہ انسان کو سرے عام صرف ایک الزام کی بنیاد پر مار مار کر قتل کردیا جائے، عورتوں کی سرے عام بے عزتی ہو، دنیا کا ہر گناہ جو آپ ڈکشنری میں ڈھونڈ سکتے ہوں وہ آپکو پاکستان میں نظر آے تو سوال بنتا ہے کے آیا یہ اسلامی معاشرہ ہے ؟

اور اگر یہ اسلامی معاشرہ ہے تو پھر ساری قوم اس سے تنگ کیوں ہے ؟ اس فورم کو ہی دیکھ لیں، ہر دوسری پوسٹ میں لوگ آپکو کسی نہ کسی بات پر شکایات کرتے نظر آئیں گے ؟ ہر شخص کسی چیز، انسان، پارٹی یا کسی بھی موضوع پر آپکو صرف تنقید یا کڑھتے ہی نظر آئے گا، اگر ایک معاشرہ جو خود ساختہ اسلام پر ہی اساس ہوا تھا تو پھر یہ آج کے دور میں پاکستان میں مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے، لوگ یہاں تبدیلی کی بات کرتے ہیں، ایک کام کریں

، پاکستان میں لبرل سیاسی حکومت قائم کردیں، لبرل سیاسی نظام لے آئیں، اقوام محتدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کو پاکستان کے نیے آئین کی اساس بنائیں، لوگوں کو آزادی دیں کے وہ آزاد ہیں مذہب میں، سیاست میں، سوچ میں، فکر میں، اور انہیں بھائی چارے کا سبق دیں اور پڑھائیں، پھر دیکھیں، پاکستان کے مسائل کیسے ٹھیک ہوتے ہیں.

لیکن اگر آپ کو پھر بھی شوق ہے اپنی تباہی کا تو پھر کڑھنا بند کردیں اور خوشی خوشی رہیں اس اسلامی مملکت پاکستان میں، اس منافقت کو ختم کردیں کے ایک طرف تو شوق سے اسلام اسلام کے نعرے لگائیں اور دوسری طرف اس اسلام جمہوریہ اور اسکے نظام اور لوگوں پر تنقید کریں، براہ مہربانی اپنے اندر سے منافقت ختم کردیں اور سوچیں شاید اب کسی اور چیز کی ضرورت ہے.

پاکستان کی تشکیل سے آج تک پاکستان میں اسلامی نظام مسلسل فیل ہوتا آرہا ہے، اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہ پاکستان میں ایسے لوگ پیدا نہ کرسکا جو آپکی رہنمائی کر سکتے، آپکو بنیادی سہولیات ہی مہیا کرسکتے، اگر آپ آرام سے بیٹھ کر سوچیں تو پاکستان کی ہر مسلۓ کی بنیاد میں اسکا ایک ایسا اسلامی ملک ہونا ہے جسکو یہی نہیں پتا کے اسلام ہے کیا، اور اگر پتا بھی ہوتا تو اس سے آپکو کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا،

درخت اپنے پھل سے جانا جاتا ہے، دنیا میں کونسا ایک ملک ہے جو اسلامی نظام کی بنیاد پر ترقی کرتے کرتے دنیا میں ایک مثال بن گیا ؟ جہاں لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ صرف اسلامی نظام حکومت دیتا ہو ؟ مجھے تو نظر نہیں آتا، آپ ہی بتا دیں.

اگر آپ واقع جاننا چاہتے ہیں کے پاکستان میں اسلام کیوں فیل ہوگیا تو اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کے یہ ہمارے اس علاقے میں باہر حملہ آور ہوکر زبردستی ہمارے آباؤ اجداد پر ٹھونس دیا گیا تھا، ہوسکتا ہے وہ اس وقت تو اسکے خلاف کچھ نہ کرسکے مگر لگتا ہے کے وہ غصہ اور کراہت جو ان میں اب تک تھی وہ موجودہ زمانے میں اس سے بیزاری کی شکل میں نظر آرہی ہے، کبھی غور کیجئے گا، ہوسکتا ہے آپکو بھی سمجھ آجاے.

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
جمہوری تسلسل کی ناکامی کا ملبہ بھی ضیا کے بہانے اسلام پر ڈال دو​
 
Last edited:
پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بن سکتی اگر ان میں شعور جا گ پڑے . عمران خان نے پاکستانیوں کو شعور دینے کی کوشش کی لیکن کرپشن رشوت بدعنوانی اتنی پاکستانی قوم میں سرا یت کر چکی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی جو جاہل ہیں وہ لکیر کے فقیر ہیں . جب ہر پاکستانی وطن کا سوچے گا نہ کہ یہ سوچے یہ آدمی میری برادری کا ہے یہ ہمارے جائز نجائز کام کرے گے ہم نے اس کو ہی ووٹ دینا .پھر پاکستان دوسری قوموں کے برابر کھڑا ہو گا . پاکستان کی عوام پر یہ کرپٹ سیاستدان مسلط ہیں پھر ان کے بچے .
 
Advertisement
بالکل بجا تحریر ہے، سیاسی مذہبیت نے ھم سے رہی سہی انسانیت بھی چھین لی، مشعال کے واقعہ سے ابھی تک میری نیند اڑی ہوئی ہے، حیرت ہوتی ہے کہ ھم کب سے اس درجہ حیوان بن چکے ہیں، لگتا ہے انسانی جان اپنی قدر و قیمت کھو چکی ہے ہر طرف ایک خونی حیوانیت کا راج ہے، امن کے داعی مذہب کے ملک میں امن ناپید ہو چکا ہے، تھوڑی بہت انسانی قدریں باقی تھیں وہ مذہب کا ایندھن بن گئیں
 
CXTnueMWwAAjf2l.jpg:small

[FONT=&amp]لو جی عدلیہ، اپوزیشن، آرمی اور عوام کے بعد آج نواز شریف نے بھی اپنی ناکامی اور نا اہلی کا اعتراف کر لیا ہے کہ ملک چلانا اور معاشی معاملات کو دیکھنا ان کے بس کی ہی بات نہیں ہے_ [/FONT]​

[FONT=&amp]
[/FONT]​

[FONT=&amp]اب دیکھنا یہ ہے کہ پٹواریوں کو کب عقل آتی ہے اور وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ن لیگ کی حکومت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہیں_[/FONT]​
 
Well written . It's very factual .If Islamic system was that good then Islamic countries in the world would have been the most successful and happy countries . Muslims are dying left right centre . America is using them like puppets . They are brainless and clue less . There must be something wrong with this idea logy .


Darakht apnay Pal sey janab jatha hai . It's a good one .
 
Well said.....zia created two menaces one this mind set and 2nd mqm in Karachi .......both are our headaches today and if our general joined the so called Muslim alliance today then we will be facing those precautions after 30 years.