- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
جنرل راحیل نے بلاخر حکومتی رٹ قائم کر دی
٢٢ اگست ٢٠١٦ شائد پاکستان کی تاریخ میں ایک اور دھماکہ خیر دن ، وہ دن جس میں پاکستان کے معصوم لوگ مرے نہیں بلکے سسکتے اور سلگتے ھوے شہر کراچی میں جنرل راحیل نے ایک مرتبہ پھر پہل کرتے ھوے حکومتی رٹ قائم کر دی . پاکستان میں عدلیہ اور دوسرے اداروں کی وجہ سے بہت گیپ ا گیا تھا اور میرے فلسفے کے مطابق یہ گیپ صرف دہشت گرد ہی پورا کر سکتے ہیں . بھلا ہو جنرل راحیل کا کے انہوں نے کچھ عرصہ کے لئے یہ خطرہ ٹال دیا ہے . پاکستان میں گنتی کے چند نفسیاتی مریض ہیں جنہوں پاکستان کو پاگل خانہ میں تبدیل کر دیا ہے ، ان میں سے الطاف حسین اور شہباز شریف قابل ذکر ہیں . جنرل راحیل اور انکی رینجرز نے الطاف حسین کو اتنا زچ کیا کے وہ ایک مرتبہ پھر دل کی بات زبان پر لے آیا
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ہلچل مچ گیا ، مگر ہو گا کیا ؟
چند دن ہلا گلا ہو گا ، پھر ہم اصلی پاکستان میں ہوں گے . اسکی سب سے بڑ ی وجہ پاکستان کے سیاسی برہمن ہیں . آجکے دن کی ایک خاص بات یہ کے ایک مرتبہ پھر مرکزی حکومت ، صوبائی حکومت ، وزرات داخلہ کچھ ایکشن نہیں لے سکے اور جنرل راحیل نے پہل کر کے ان سب ہیجڑوں کے مونہ پر تھپڑ مارا . چودھری نثار میڈیا تک نہیں ا سکے ، کراچی پہچنا تو بہت دور کی بات ہے . بدقسمتی سے ، جنرل راحیل پھرناکام ہوں گے کیونکے عمران خان کی طرح انکو بھی بوسیدہ نظام سے واسطہ پڑا ہے . سسٹم کے نہ ہونے سے کوئی بھی "جنرل راحیل ایکشن " دائمی نہیں ثابت ہو گا .سند رہے کے یہ میں اسی روز لکھ رہا ہوں جس دن ہم یہ سب ڈرامہ دیکھ رہیں ہیں . اسکی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں
١- زرداری نے اینٹ سے اینٹ اکھاڑنے کی بات کی . وہ جان ہے تو جہاں ہے کے فارمولا کے تحت ملک سے چلے گئے . پیوپلز پارٹی اور الطاف بھائی کے دوسرے درجے کے سرکردہ رہنما بھی نکل لئے اور ہمارا نظام کچھ بھی نہ کر سکا
٢- ابھی آٹھ سال پہلے آرمی کے چیف اف آرمی سٹاف اور صدر مملکت نے الطاف بھائی کا بھر پور ساتھ دیا .١٢ مئی کا واقعہ ہوا . وہ اب بھی دھڑلے سے آجکل تمام ٹاک شوز کی زینت ہیں
٣- ماضی میں کراچی کے ١٠٠ پولیس والے چن چن کر شہید کے گئے ، آجتک کسی کی انکوائری کروانے کی ہمت نہیں ہوئی . کراچی میں آجتک جتنا قتل غارت ہوا ، اسکی بات تو چھوڑ ہی دیں
٤- الطاف بھائی کے کردار کا پہلے روز سے سبکو پتا ہے ، مگر اسکے باوجود پاکستان مسلم لیگ ، چودھری برادرس ، زرداری پارٹی اور دوسرے متحدہ پارٹی کی حلیف رھے
٥- شیخ رشید جیسا عقل کل گینڈا ، نائن زیرو جا کر اپنے اوپر پھول برسواتا رہا اور عمران خان کو اتحاد کے لئے قائل کرتا رہا. قسمت کی ستم ظریفی کے یہ آج بھی عمران خان کے باجو میں بیٹھتا ہے . یہ ***** آج بھی روزانہ ٹاک شوز میں دماغ کھاتا ہے مگر کوئی صحافی بھی اسکے تعلقات کے بارے سوالات نہیں کرتا
٦- پاکستان کے قبل ذکر صحافی جو شائد اب تائب ہو چکے ہیں ان میں سے مبشر لقمان اور حسن نثار جیسے زھری لوگ ، زہر بھرنے والوں سے زہر بھرواتے رہے
٧- پاکستان کی عدلیہ جو سب کو باعزت چھوڑتی رہی
٨- پاکستان کی حکومت جو تاج برطانیہ کو اپنا کیس پیش ہی نہیں کر سکی ، حلانکے دنیا بھر کے ثبوت انٹرنیٹ پر موجود ہیں
انڈیا پاکستان پر ہر طرح سے بھر پور دباؤ ڈلوا رہا ہے . عمران خان کی احتساب کی تحریک کے شروع ہونے کے بعد سے واقعات میں اچانک تیزی ا گئی ہے . حکمرانوں کو اپنے جان کے لالے پڑے ھوے ہیں تو وہ کیا خاک ملک چلائیں گے . پاکستان میں آجکی سپریم کورٹ کسی کو "ایک سیکنڈ" کی سزا بھی دینے کی روادار نہیں تو بڑے فیصلے وہ کیا کریں گے ؟
پاکستان میں سیاست دانوں کی رنگ بازی اپنے عروج پر ہے . معیشت آکسیجن پر ہے .
بدقسمتی سے پاکستن میں جو بندہ ایکشن لے سکتا ہے وہ جنرل راحیل ہیں جنکو سسٹم اتنا سپورٹ نہیں کرتا . جتنی دنیا میں نے دیکھی ہے اور جتنا تھوڑا بہت سمجھ بوجھ ہے . اسکے مطابق دنیا کا کوئی بھی شخص سسٹم کے سپورٹ کے بغیر کسی نظام کو بدل نہیں سکتا . وقتی کامیابی ، اگے چل کر اژدہا بن جاتی ہے اور زیادہ نقصان کا بائیس ہوتی ہے . پاکستان کے حالات سے یہ بات ثابت شدہ ہے . حقیقت مانتا کون ہے
عقل کے اندھوں اور بہروں کو پاکستان کے ایک صوبے سے ہی کچھ سیکھنا چاھئے کے عمران خان نے کسطرح اداروں کو کامیاب کرکے اپنے صوبے میں انتظامی استحکام پیدا کر دیا ہے . کسطرح خیبر پختونخوا میں مقامی حکومت نے جنرل راحیل کو دہشت گردی کے خلاف قابل ذکر کامیابی دلوائی . عمران خان یہ ثابت کر چکے ہیں اداروں کو بھال کر کے اپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں . کیا کوئی کراچی میں یہ سوچ سکتا ہے. مگر صاحب یہ سب کر کے بھی عمران خان ناکام ہیں اور انکی شوھرت کا گراف گر رہا ہے . واللہ ، جنکے آنکھوں پر پٹی چھڑی ہو ، وہ کیا کبھی مانتے ہیں ؟
جسطرح جنرل راحیل نے کمانڈو کی طرح کراچی میں فوری ایکشن لیا ، وہ قابل تعریف ہے مگر یہ نواز شریف حکومت کے خطرے کی گھنٹی بھی ہے . حکومت پاکستان کو ایک مرتبہ پھر گالی پڑی اور حکومت سوتی رہی . جس بندے نے کرنا تھا ، وہ کر گزرا . مگر کیا کوئی اسے کامیاب ہونے دے گا ؟
عمران خان کی تمام محنت اور جدوجہد کو تو پاکستان کا میڈیا ناکامی سے تشبیہ دیتا ہے. وہ میڈیا یہ نہیں بتاتا کے ناکام عمران خان نہیں ، کمبختو ، تمہارا سسٹم ہوا ہے جو ڈیلیور نہیں کر سکا اور ہمیں یہ بتایا جا رہا ہے کے انکی شوہرت کا گراف تمام تر اچھی کوشسشوں کے باوجود نیچے جا رہا ہے
کوشش تو جنرل راحیل صاحب نے بھی ضرب حزب اور کراچی کے آپریشن کے زرئے کی ،مگر عمران خان کی طرح انکو بھی حکومت اور حکومتی اداروں نے ناکام کیا . کیا میڈیا میں یہ جرات ہے کے وہ کہ سکے کے جنرل راحیل ناکام ہو گئے ہیں اور انکی شوہرت کا گراف نیچے جا رہا ہے؟
اوپر لکھے ھوے تمام معروضات کی بنیاد پر میرے معصومانہ سوال
یہ آپریشن اور کاروایاں ا آخر کب تک . جب تک ہمارا سسٹم ایسی کاروائیوں کو بیک نہیں کرے گا وہ آپریشن نتیجہ خیز نہیں ہوں گے . یہ کون کرے گا ؟
میں یہ سوال پوچھتا ہوں کے اگر الطاف حسین غدار وطن ہے اور غدار وطن کی سزا ھے تو جس جس نے اس غدار کا ساتھ دیا ......انکو سزا کون دے گا ؟
Last edited:





