Advertisement

جنرل حمید گل کا عمران خان کے نام پیغام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان سے شادی سے پہلے ریحام خان سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل سے ملنے گئی تھیں ،حمید گل نے اپنے گھر والوں کو کمرے سے نکال کر ریحام خان سے گفتگو کی تھی، انہوں نے کہا کہ حمید گل بعض وجوہات کی بنیاء پر ریحام خان اور عمران خان کی شادی کے خلاف تھے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار اور سینئر صحافی ضیا شاہد نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے شادی سے پہلے ریحام خان سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل سے ملنے گئی تھیں ،حمید گل نے اپنے گھر والوں کو کمرے سے نکال کر ریحام خان سے گفتگو کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حمید گل بعض وجوہات کی بناء پر ریحام خان اور عمران خان کی شادی کے خلاف تھے ۔ اپنے کالم میں ضیا شاہد نے انکشاف کیا کہ حمید گل کے بیٹے عبداللہ نے باپ کی وفات کے بعد لاہور آ کر میرے دفتر میں مجھے تفصیل بیان کی کہ ریحام خان شادی سے پہلے میرے والد حمید گل سے ملنے ہمارے گھر آئی تھیں۔ میرے والد نے مجھ سمیت لوگوں کو کمرے سے نکال کر علیحدگی میں ریحام سے بات کی تھی۔

ملاقات ختم ہوئی اور ریحام جانے لگیں تو وہ بہت پریشان تھیں اور میرے پوچھنے پر میرے والد نے بتایا کہ میں نے ریحام سے کہا میں آپ کو نہیں جانتا لیکن کیا آپ فلاں فلاں شخص کو جانتی ہو اور کیا فلاں ادارے سے آپ کا تعلق نہیں رہا اور کیا آپ کو پاکستان بھجوانے اور عمران سے ملانے میں فلاں فلاں اشخاص سرگرم نہیں رہے؟ ، عبداللہ گل کے بقول ریحام خان اس پر اپ سیٹ ہو گئیں اور جلد ہی وہ اٹھ کر چلی گئیں۔ عبداللہ گل کو یقین تھا کہ ریحام خان کو پتہ چل گیا ہے کہ میرے والد ان کی حقیقت کو پہچان گئے ہیں لہٰذا انہوں نے فرار ہی میں عافیت جانی۔ ضیا شاہد نے بتا یا کہ اتفاق سے اس کی دوسری شادی کے وقت نہ میں موجود تھا اور نہ میری ریحام سے کوئی ملاقات ہوئی۔ البتہ جنرل حمید گل مرحوم نے مجھے فون پر یہ بتایا کہ

ریحام خان کی شہرت اچھی نہیں پھر وہ بولے ضیا میں ذاتیات کی بات نہیں کررہا ہوں میری معلومات کے مطابق وہ کسی ایجنسی کی پلانٹ کی ہوئی عورت ہے۔ میں نے عمران کو پیغام بھی بھیجا ہے۔ مجھے پتہ ہے تم بھی کھل کر بات کرسکتے ہو اور تمہاری بات بری لگے تو بھی وہ سن لے گا۔میں نے کہا جنرل صاحب میرا کئی ماہ سے عمران سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہا ا س گفتگو تک عمران خان اور ریحام خان کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ مرحوم حمید گل سے میرے پرانے تعلقات تھے ، جو کام تحریک انصاف نے کیا یعنی محاسبے کا مطالبہ، وہی برسوں پہلے عام الیکشن میں ہماری احتساب موومنٹ کرچکی تھی۔ احتساب موومنٹ سیاسی جماعت نہیں غیر سیاسی اور غیر جماعتی تحریک تھی، جس کے صدر جنرل رئٹائرڈ حمید گل تھے،

محمد علی درانی نائب صدر اور میں ( ضیاء شاہد) جنرل سیکرٹری تھا، ہم نے اخباروں میں صرف ایک اشتہار دیا تھا کہ الیکشن سے پہلے احتساب ہونا چاہیے اور ہمیں ایک ہفتے کے اندر دس ہزار سے زیادہ نام موصول ہوئے تھے۔ ہم نے لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور میں احتساب موومنٹ کے جلسے بھی کیے تھے اور میرے ذمے یہ کام بھی لگا تھا کہ میں عمران سے اس سلسلے میں بات کروں، لیکن میرا اصرار تھا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت چلا رہا ہے، وہ اگرچہ ہمارے مطالبے سے متفق ہے، لیکن اسے ساتھ ملانے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہمارا پلیٹ فارم سیاسی جماعت کی طرح ہے جبکہ ہمارے باقاعدہ ممبران ہیں جنہوں نے دستخط شدہ فارم پر کیے ہیں۔ زیادہ تعداد طالب علموں، سرکاری ملازموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی ہے،

تاہم ملک معراج خالد ہوں یا عمران خان وہ بھرپور انداز میں ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ میں نے یہ واقعہ صرف اس لیے سنایا کہ حمید گل خود بھی زندگی بھر میری طرح عمران خان کے بہت دوست رہے۔ ان کی اہلیہ اور عبداللہ کی والدہ کی بیماری کے سلسلے میں حمید گل کافی پریشان تھے۔ دوبار انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ اسلام آباد آئیں اور عمران روزانہ ایک بار کنٹینر سے اتر کر بنی گالہ اپنے گھر جاتا ہے، آپ ان سے ملو اور سمجھاؤ کہ ہرگز ہرگز اس عورت کے چکر میں نہ پڑے۔ بہرحال میں نے جنرل حمیدگل سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم عمران کے گرد کون لوگ جمع ہو چکے ہیں۔

میں نے انہیں دو تین پیغام بھیجے تھے کہ آپ دھرنے میں اپنا مطالبہ صرف انتخابی بے قاعدگی جسے آپ دھاندلی کہتے ہیں، اس کیلئے انکوائری کمیشن تک محدود رکھوکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دے۔ میں نے عمران سے کہا تھا کہ حکومتیں یا تو خونی انقلاب کے ذریعے تبدیل ہوتی ہیں یا مارشل لاءکے ذریعے لیکن بہتر راستہ یہ ہے کہ اگلے الیکشن کا انتظار کیا جائے یا پھر مِڈٹرم الیکشن کروائے جائیں یوں دارالحکومت گھیر کر حکمرانوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

جنرل حمیدگل نے مجھ سے ٹیلیفون پر پوچھا کہ آپ کو اپنے پیغام کا جواب ملا۔ میں نے کہا کوئی جواب نہیں ملا شاید وہ مصروف ہو ، لہٰذا اس سے بات کرنا یا شادی سے روکنا مشکل ہے، یہ پھل بھی وہ چکھ لے، اگر آپ کے شکوک حقیقت پر مبنی ہیں تو جلد ہی اسے اندازہ ہو جائے گا اور یوں بھی ریحام خان کی جو شہرت برطانوی حلقوں کے حوالے سے مجھ تک پہنچی ہے یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتی.

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
one should remain quite if he do not understand what he is reading!

if your claim is true then shame on this government and the people who support it!! why so cynical ??? one should remain quite if he do not understand what he is reading! your argument made no sense to me.no offense!!


 
Advertisement
one should remain quite if he do not understand what he is reading!



thats what i meant. what do you got??? i mean should i consider you a paid agent who have completely no sense of rationality or a horrible written piece of code that do nothing but copy and paste or write raw crap on the forum??? or enlighten me about what i did not understood in "
cocaine agency banigala

"?

 
Thats right, cocaine agency bani gala. Now go soak your head after a devoid feast

thats what i meant. what do you got??? i mean should i consider you a paid agent who have completely no sense of rationality or a horrible written piece of code that do nothing but copy and paste or write raw crap on the forum??? or enlighten me about what i did not understood in "cocaine agency banigala

"?


 
Advertisement
General Gul was absolutely right about this Reham khan --- She was planted to influence Imran and keep an eye on him ---- Initially Imran did not believe and listened to General sahib and his friend but soon he realized that they were right and Imran immediately got rid of her but damage was done
I hope that Imran don,t make the same mistake again otherwise he could loose people,s support ---- He has to be very careful and responsible in future ---- God bless him
 
مرحوم ذہنی طور پر سٹھیا چکے تھے چونکہ خود آئ ایس آئ سے فارغ کیے گئے تھے اسلئے انہیں ہر ایک ایجنسی کا ہی بندہ دکھائی دیتا تھا ، مرحوم بذات خود ساری عمر ایجنسی کیلئے کام کرتے رہے کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے تھے کہ خواجہ خالد کی طرح اگر انکی تلاشی لی جاۓ تو موصوف کے تعلقات سی آئ اے سے بھی نکلیں گے
موصوف نے کسی نامعلوم مغربی طاقت کے کہنے پر ایم ایم اے بنوائی جسکے بعد صوبہ سرحد کے پار جتنے بھی علاقے تھے انمیں ایکسٹریم ازم پھیلا اور علیحدگی کی تحریک چل پڑی جسے فوج نے جانیں دے کر کچلا ، شائد انہی حرکات کی بدولت موصوف فوج سے فارغ کیے گئے تھے ہر سیاسی حکومت کے خلاف اپنے زر خرید مذہبی رہنماؤں کو سرگرم کردیتے اور فنڈز جانے کہاں سے ملتا تھا یہ موصوف ہی بتا سکتے ہیں
 
آپ کی پاکستان سے محبت کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ کوئی بھی باشعور فرد، خواہ اس کا تعلق بائیں ہاتھ کے طبقے سے ہی کیوں نہ ہو، آپ کی حب الوطنی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔ جنرل صاحب امریکہ کے بڑے نقادوں میں سے ایک تھے اور آپ نے ہمیشہ کھل کر امریکہ پر تنقید کی ہے۔ جنرل صاحب نے کھل کر جہاد کشمیر کی حمایت کی ہے۔

جنرل صاحب کی دلیری کی وجہ سے ہی بھارت نے آپ کو اپنی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں رکھا تھا۔ امریکہ نے جہاد سے لگاؤ کی وجہ سے ہی جنرل صاحب کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا تھا اور پھر یہ نام اقوام متحدہ میں بھی دیے تھے جن کو چین نے ویٹو کردیا تھا۔

جنرل صاحب بلاشبہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی شخصیت تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اسنائپر کی گولی ایک کلومیٹر کے فاصلے سے بھی نشانہ خطا نہیں کرتی ہے۔ 4 انچ کی گولی اگر انسان کی جان لے سکتی ہے تو میں موت سے کیوں ڈروں۔ اگر میرے نصیب میں شہادت ہوئی تو میں شہید ہوجاؤں گا، ورنہ موت تو آنی ہے۔ جنرل صاحب صحیح معنوں میں پاکستانی اور مجاہد تھے، جنہوں نے آخری وقت تک پاکستان کا ہر محاذ پر دفاع کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ اُن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔ اُن کی کوتاہیوں کو معاف کرتے ہوئے اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔
 
آپ کی پاکستان سے محبت کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ کوئی بھی باشعور فرد، خواہ اس کا تعلق بائیں ہاتھ کے طبقے سے ہی کیوں نہ ہو، آپ کی حب الوطنی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔ جنرل صاحب امریکہ کے بڑے نقادوں میں سے ایک تھے اور آپ نے ہمیشہ کھل کر امریکہ پر تنقید کی ہے۔ جنرل صاحب نے کھل کر جہاد کشمیر کی حمایت کی ہے۔

جنرل صاحب کی دلیری کی وجہ سے ہی بھارت نے آپ کو اپنی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں رکھا تھا۔ امریکہ نے جہاد سے لگاؤ کی وجہ سے ہی جنرل صاحب کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا تھا اور پھر یہ نام اقوام متحدہ میں بھی دیے تھے جن کو چین نے ویٹو کردیا تھا۔

جنرل صاحب بلاشبہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی شخصیت تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اسنائپر کی گولی ایک کلومیٹر کے فاصلے سے بھی نشانہ خطا نہیں کرتی ہے۔ 4 انچ کی گولی اگر انسان کی جان لے سکتی ہے تو میں موت سے کیوں ڈروں۔ اگر میرے نصیب میں شہادت ہوئی تو میں شہید ہوجاؤں گا، ورنہ موت تو آنی ہے۔ جنرل صاحب صحیح معنوں میں پاکستانی اور مجاہد تھے، جنہوں نے آخری وقت تک پاکستان کا ہر محاذ پر دفاع کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ اُن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔ اُن کی کوتاہیوں کو معاف کرتے ہوئے اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔
نسیم حجازی کے ناولوں نے آپکا یہ حال کردیا ہے ، امریکہ کا موسٹ وانٹڈ اسامہ تھا جسے اس نے ایبٹ آباد سے اٹھا لیا ، یہ موصوف امریکہ کے پسندیدہ تھے اسی لئے آزادی سے گھومتے رہے اور امریکی سپورٹ سے ہر جمہوری حکومت کے خلاف مذہبی طبقے کو کھڑا کرتے رہے ، موصوف نے صرف اکہتر کی جنگ دیکھی تھی جسکا انجام سب کے سامنے ہے ،امریکہ نے اسے اٹھا کر کیا کرنا تھا کیونکہ طالبان تو خود امریکی پیداوار ہیں جنکے بنانے میں اس سے بھی خدمت لی گئی تھی ، سب کچھ سامنے ہے
 
جنرل حمید گل جن کا افغانستان میں روسی فوجوں کے داخل ہونے کے بعد جہادِ افغانستان کو گوریلا جنگ کے خطوط پر منظم کرنے میں متحرک کردار تھا اور جسے وہ پاکستان کی بقا کی جنگ سے تعبیر کرتے تھے ، اور اِسی افغان جہاد کے توسط سے دراصل روسی فوجوں کو افغانستان کی سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جنرل حمید گل آج ہمارے درمیان تو نہیں ہیں لیکن قومی سلامتی کے حوالے سے اُن کی کاوشوں کو ہمیشہ ہی ایک روشن قندیل کی مانند یاد کیا جاتا رہیگا ۔ بقول مرزا غالب ……. ؂
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہونگی کہ پنہاں ہو گئیں

لفٹنینٹ جنرل حمید گل اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے سبب پاکستان آرمی میں اہم پوزیشنوں پر فائز رہے ہیں جہاں اُنہیں افغانستان میں سابق سوویت یونین اور بھارت کے خفیہ عزائم کو سمجھنے اور اُنہیں بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ۔ سوویت یونین کے خلاف افغان جہاد کے اِس پُر آشوب دور میں اُنہیں بل ترتیب ملٹری انٹیلی جنس اور پاکستان کی ایلیٹ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف کے منصب پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل رہا ۔ یوں تو قیام پاکستان سے لیکر آج تک ایجنسیوں کی قیادت بے شمار افسران کرتے رہے ہیں لیکن جنرل حمید گل کی جدوجہد کا تذکرہ آج بھی قومی فکر و عمل کے حوالے سے ہی کیا جاتا ہے۔ وہ خود بھی یہی کہتے تھے کہ اُنہوں نے پاکستان آرمی میں شامل ہو کر دراصل اپنی زندگی کو اسلام اور پاکستان کی بقاکے مشن کیلئے وقف کیا تھا ۔

یہی فکر جنرل حمید گل کی ذات پر فوج سے ریٹائرمنٹ کے وقت بھی حاوی رہی جب اُنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیاوی گورکھ دھندوں میں روپوش ہونے کے بجائے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی وجدانی فکر و عمل کی صلاحیت سے مملکت خداداد کی سلامتی کو درپیش خطرات و خدشات سے عوام الناس اور اربابِ اختیار کو بروقت آگاہ کرنے کیلئے ہردم متحرک رہیں گے حتیٰ کہ اپنی وفات سے چند روز قبل تک یہی فکر اُن کی ذات پر حاوی رہی چنانچہ وہ پاکستان کی سلامتی کے پس منظر میں قومی میڈیا اور نجی ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام الناس کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بدستور آگاہ کرتے رہے ۔ جنرل حمید گل کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قومی فکر و عمل کے حوالے سے وردی کو اپنے جسم سے جدا نہیں کیا تھا بلکہ قومی دھارے میں وہ بخوبی اپنا بے لوث کردار ادا کرتے رہے ۔

جنرل حمید گل عوام کو حالات سے آگاہ کرنے کیلئے اِس دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن اُن کی دلیرانہ زندگی کے مشن کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے " حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا" ۔