Advertisement

جنرلوں کی ہوش ربا کرپشن پر مٹی - بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

جنرلوں کی ہوش ربا کرپشن پر مٹی - بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

Logo.png

ہمارا کتا ، کتا ، اپکا کا کتا – ٹومی
تم بولو تو رام لیلا ،ہم بولیں تو سالہ کریکٹر ڈھیلا

پچھلے بلاگ میں میں چند " دولے شاہ کے چوہوں "کے کمنٹس پڑھ کر ذرا بھی حیرانی نہیں ہوئی . اس میں کوئی شک نہیں کے دنیا کے کسی خطے میں فوج اور اعلی افسروں کے خلاف اسطرح مہم نہیں چلتی جنتا یہ گھناونا رواج پاکستان میں عام ہے . دل خون کے آنسو روتا ہے جب ہمارے جوانوں کی شہادتوں کا پاکستانیوں پر اثر ختم ہو گیا ہے . یہ سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے . پاکستان کے بارے میں ایک ضرب المثل مشہور ہے کے


دنیا کے ہر ملک کے پاس ایک پاس فوج ہے ، پاکستان فوج دنیا کی واحد فوج ہے جسکے پاس ایک ملک ہے

شائد یہی وجہ ہے کے فوج میں طاقتور کا احتساب نہیں ہوتا کیونکے اس سے فوج کے بدنام ہونے کا خدشہ ہوتا ہے .بدقسمتی سے فوج کے طاقتور کسی دوسرے کا بھی احتساب اپنی پولیٹکل انجینرنگ کی وجہ سے نہیں دیتے . اس سے زیادہ سونے پر سوھاگہ کے جن جنرلوں کو سر عام جو سیاستدان گالیاں دیتے ہیں ، انہی سیاستدانوں کو وہی جنرل محفوظ راستہ دیتے ہیں . ہم بگلولوں کی طرح یہ ڈرامہ دیکھتے رہتے ہیں

خداداد پاکستان میں ہر صاحب منصب کسی گھٹیا لطیفہ سے کم نہیں . ہر " چور " جب انگلی کا اشارہ کر کے دوسروں کی طرف "شور " مچاتا ہے تو چار انگلیاں اسکی طرف ہی اشارہ کرتی ہیں . لیفٹنینٹ جنرل عاصم باجوہ صاحب کے مبنیہ سکینڈل انے پر جو چیخیں سنائی دے رہی ہیں ، ان چیخوں کی بازگشت ہم سیاستدانوں ، افسروں ، شوگر ، آٹا مافیہ اور عدلیہ کی طرف سن چکے ہیں . یہ شائد بونس ہے . عمران خان نے اسکا وعدہ نہیں کیا تھا . بہرحال نہ صرف کھیل یہ بڑا ہے بلکے کھلاڑی بھی بڑے ہیں . تمام طاقتور حمام میں ننگے ہیں . حیران کن طور پر فوج پر الیکشن میں رگنگ اور سلیکٹر کے طنزیہ نعرے وہ لگاتے ہیں جو احتساب کی چکی سے گزر رہے ہیں . اس سے بھی زیادہ حیران کن یہ ہے فوج کے جن جنرلوں کے خلاف نعرے لگتے ہیں وہی " حضرت خضر " کی طرح انھیں بچاتے ہیں . فوج کے جنرل جس خاندان پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں ، وہی انھیں چھڑاتے بھی ہیں . گویا ، نوٹ وکھا میرے موڈ بنے والی طوائف خصلت طاقتور طبقہ میں بدرجہ اتم موجود ہے . "خودی ، عزت اور ناموس " اس قماش کے طبقہ میں ڈھونڈھے سے نہیں ملتی . پھر کہتے ہیں فوج ایک مقدس ادارہ ہے . ادارہ تو یقینی طور پر ہے مگر ، اگر ،،اگر مگر .......اگر مگر

تو کہ ناواقفِ ادبِ غلامی ہے ابھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے

پنجاب سے تعلق رکھنے والے میرے عھد کے حرام خور غدار صحافیوں اور دانشوروں کو نکال کر شائد کوئی ایسا عھد نہ گزرا ہو جس میں ہمارے ملک کے ممتاز ادیبوں نے جنرلوں کے خلاف اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار نہ کیا ہو . پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والے ممتاز ادیب حبیب جالب اس کاروا ں کے سرخیل تھے جو متعد بار جیل گئے اور کسمپسری کی حالت میں وفات پا گئے مگر اپنی " خودی " کا سودا نہ کیا . انتہائی شرمناک بات ہے کے حبیب جالب صاحب کا خاندان عمران خان کے عھد میں بھی دھکے کھا رہا ہے . میرے عھد کے ***** ، صحافی ، ادیب اور دانشور قیمتی ترین گاڑیوں میں ایئر کنڈیشن کمروں میں ٹائی کوٹ پہن کر جلوہ افروز ہوتے ہیں اور اور سیدھا شریف خاندان کے ڈرائنگ رومز میں گھس کر روزانہ لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں . حیران کن طور پر فوج مخالف صحافی شریف خاندان کے کیمپ میں جمع ہیں جسکی پیدائش بھی جنرل جیلانی کی ہے اور جو چھ مرتبہ این آر او لے چکا ہے . پنجاب کے صحافیوں کی یہ راکٹ سائنس میرے لئے ہمیشہ حیران کن رہی ہے . جنرل ضیاء صاحب کی بارے میں لکھا

ظلمت کو ضیا، صر صر کو صبا، بندے کو خدا کیا لکھنا

نواز شریف کی چوری پکڑی گئی تو جمہوریت خطرے میں ، زرداری پکڑا گیا تو اٹھارویں ترمیم خطرے میں ، قاضی فائز عیسیٰ کی جائیدادیں پکڑی گئیں تو عدلیہ خطرے میں، لیفٹنینٹ جنرل عاصم باجوہ صاحب کی ایک ارب کی جائیداد خود ڈکلئیر کی اور باقی کولمبس نےکی ... تو سی پیک خطرے میں ا گیا . پروپوگنڈا اور سازشوں کے نعرے لگ گئے

وطن کو کچھ نہیں خطرہ نظام زر ہے خطرے میں
حقیقت میں جو رہزن ہے وہی رہبر ہے خطرے میں
جو بیٹھا ہے صف ماتم بچھائے مرگ ظلمت پر
وہ نوحہ گر ہے خطرے میں وہ دانشور ہے خطرے میں
اگر تشویش لاحق ہے تو سلطانوں کو لاحق ہے
نہ تیرا گھر ہے خطرے میں نہ میرا گھر ہے خطرے میں
جہاں اقبالؔ بھی نذر خط تنسیخ ہو جالبؔ
وہاں تجھ کو شکایت ہے ترا جوہر ہے خطرے میں


لکھا گیا ہے " جیو گروپ " میں یہ خبر شائع نہیں ہوئی . کیسے ہوتی ؟
جیو والوں نے کام ڈالنا تھا ،ڈال کر دنیا کو بتا دیا

جنہوں نے میر شکیل الرحمان کو ہیرا پھیری میں پکڑا ہوا ہے اور پھر خاموش کر دیا گیا ہے . جنرلوں کے سب سے بڑی میڈیا مینجمنٹ پالیسی یہی ہے . لوگوں کو پکڑو ، سزا نہ دو اور خاموش کروا دو . لھذا نواز شریف ، مریم صفدر شریف اور میر شکیل الرحمان سب خاموش ہیں . اگر کسی کو بھی سزا مل گئی تو تمام مافیہ کرپٹ جنرلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرے گا . یہی وجہ ہے کے کھپ رولا زیادہ نظر اتا ہے ، ہوتا ووتا کچھ بھی نہیں . عمران خان ایک کونے میں اپنا راگ الاپتے رہتے ہیں " میں کسے نوں وی نہیں چھڈ اں گا" . پائین ،پہلے پھڑ و طے سہی . سونے پر سہاگہ میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے جنرل باجوہ نے اپنے ہی "باجوہ "قبیلہ سے عاصم باجوہ کو عمران خان پر مسلط کر دیا اور سی پیک بھی دے انعام میں دے دیا

لکھا گیا کے یہ سی پاک کے خلاف عالمی سازش ہے . یہ ساری دنیا کو پتا ہے کے کرپشن پاکستان آرمی میں بہت برے طریقہ سے سرایت کر گئی ہے . جو فوج امریکہ کی اطاعت نہیں کرتا ،، وہ اونچے عھدے پر پہنچ ہی نہیں سکتے . جو امریکا ٹریننگ کرنے جاتے ہیں ، انہیں پھانس لیا جاتا ہے . اسلئے ہر دل عزیز مرحوم جنرل حمید گل صاحب ٹریننگ کرنے امریکہ گئے ہی نہیں تھے . فوج میں اس وقت افراتفری پھیلتی ہے جب کسی جونیئر کو بہت سارے سینئرز پر مسلط کر دیا جاتا ہے کیونکے اسکی وفاداری امریکہ کے ساتھ ہوتی ہے . ایکسٹینشن بھی ایسی رشوت جو آرمی کے رینکس میں افراتفری پیدا کرتی ہے . روایت کے مطابق ، پاکستان آرمی کے اعلی افسر اس چکر میں قبل از وقت ریٹائر ہوتے ہیں جس سے فوج کو ناقابل یقین نقصان ہوتا ہے . اب وہ افسران دھرنا دینے سے تو رہے . کون کہتا ہے کے جنرل غدار نہیں ہوتے . جنرل حمید گل صاحب نے صاف ایک انٹرویو میں کہا تھا کے جنرل مشرف امریکہ کا پالتو ہے. سی پیک کو چلتے ہوے دس سال سے زیادہ ہو گئے ہیں . ایک ریٹائر ڈ فوجی فرد واحد پورے سی پیک پروجیکٹ پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے جسکی حثیت صرف واچ ڈاگ کو ہو ؟

لکھا گیا کے فوج میں بہت سخت نظم ضبط ہے اور وہاں کرپشن نہ ممکن ہے . پاکستانی عوام کی یہی بے وقوفیاں ہیں جسکا فائدہ یہ جنرل اٹھاتے ہیں . معروف صحافی ارشد شریف صاحب کے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بتایا کے جنرل مشرف کے این آر او دینے کی وجہ سے پاکستان کے قرضہ میں چار گنا اضافہ ہوا . جنرل مشرف نے کس کھاتے میں ایک ارب ڈالر سعودی عرب سے لیا تھا جسکا انہوں نے خود کیا . جنرل مشرف کی نیٹ و رتھ میں ناقابل یقین اضافہ کیسے ہوا . جنرل مشرف کا اسلام آباد میں محل ، استنبول میں مہنگے ترین علاقے میں بنگلہ، دوبئی میں بنگلہ، لندن میں گھر، امریکہ میں بیٹے بلال اور خاندان کے دیگر افراد کے نام جائیداد ، سوئس بینک میں ملٹی بلین کے اثاثے ہیں . کیسز چل رہے ہیں مگر موصوف دبئی میں چل کر رہے ہیں

جنرل اشفاق کیانی جنرل مشرف کے معتقد اور احسان مند ہیں ۔ جب تک حاضر سروس رہے جنرل مشرف کو آنچ تک نہیں آنے دی۔ جنرل راحیل شریف آئے تو انہوں نے بھی جنرل مشرف کو تمام مقدمات سے نجات دلا کر بیرون ملک روانہ کر دیا۔پاکستان کی نہ عدالتیں آزاد ہیں نہ جمہوریت آزاد ہو سکی۔ سیاستدانوں کی کرپشن کا ڈھول بجا بجا کر میڈیا تھک چکا ہے۔ اب جرنیلوں کی کرپشن کے کھاتے کھلنے چاہئیں۔ فرنگی صحافی نے تو اعلانیہ لکھ دیا ہے کہ ’’پاکستانی فوج کے سابق سربراہان کرپشن کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں

جنرل مشرف کے بعد جنرل کیانی آئے جن کے بھائی امجد، بابر اور کامران کیانی نے اسلام آباد میں ڈی ایچ اے ایلیسیم رینچز کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی شروع کی۔ موصوف کا ١٧ ارب کا سکینڈل میڈیا پر آیا تھا . کامران کیانی ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے بھی مرکزی کردار تھے۔ دونوں لینڈ ڈیویلپمنٹ منصوبوں کی مالیت 71 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔ کامران کیانی آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں باقاعدہ اشتہاری ہیں۔ نیب کی جانب سے کیانی برادران میں سے کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ یہ معاملہ آرمی کی جانب سے 2009 میں اسلام آباد میں شروع کی گئی ڈی ایچ اے ویلی سکیم کے علاوہ ہے، جو ڈیڑھ لاکھ سرمایہ کاروں کے 13 کروڑ ڈالر ڈکار گئی۔

این ایل سی میں خوردبرد کا معاملہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں فروری سال 2009 میں سامنے آیا، جس کے بعد سول کمیٹی تشکیل دی گئی، بعد ازاں کمیٹی کی جانب سے یہ معاملہ وزارت دفاع کو ارسال کیا گیا جہاں، اہم دستاویزات سامنے آنے پر بد عنوانی کی تصدیق کی گئی۔ یہ کیس بھی آخر میں دبا دیا گیا

ڈھاکہ فال کے ہیرو " ٹائیگر نیازی " کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جس نے پاکستانی فوج کے ٦٥ ہزار فوجی سررینڈر کروائے تھے . یہ ہے ہماری ارتغل غازی کی داستان
اگر فوج میں کڑا احتساب کا نظام ہے تو ہمیں دکھتا کیوں نہیں ؟

بٹے رہو گے تو اپنا یوں ہی بہے گا لہو
ہوئے نہ ایک تو منزل نہ بن سکے گا لہو
ہو کس گھمنڈ میں اے لخت لخت دیدہ ورو
تمہیں بھی قاتل محنت کشاں کہے گا لہو
اسی طرح سے اگر تم انا پرست رہے
خود اپنا راہنما آپ ہی بنے گا لہو
سنو تمہارے گریبان بھی نہیں محفوظ
ڈرو تمہارا بھی اک دن حساب لے گا لہو
اگر نہ عہد کیا ہم نے ایک ہونے کا
غنیم سب کا یوں ہی بیچتا رہے گا لہو
کبھی کبھی مرے بچے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں
کہاں تک اور تو خشک اپنا ہی کرے گا لہو
صدا کہا یہی میں نے قریب تر ہے وہ دور
کہ جس میں کوئی ہمارا نہ پی سکے گا لہو





​
 
Last edited:
Advertisement
Dirty game of extension


جنرل چپ شاہ

28 نومبر 2007 تا 28 نومبر 2013

جنرل پرویز مشرف نے جب نو مارچ 2007 کو چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ایوانِ صدر میں طلب کیا تو آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پوری گفتگو میں سوائے خاموش رہنے کے کوئی حصہ نہیں ڈالا اور جب نواز شریف کے لانگ مارچ کے دباؤ میں افتخار چوہدری بحال ہوئے تب بھی اشفاق پرویز کیانی نے جو کرنا تھا خاموشی سے کیا۔

لہٰذا ایسے شخص کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے جو بولے کم اور سنے زیادہ۔ شاید اسی لیے مشہور رسالے فوربز کی 2012 کی عالمی ریٹنگ میں جنرل کیانی دنیا کے سو طاقتور لوگوں کی فہرست میں 28 ویں درجے پر تھے۔

28 نومبر 2007 کو تھکے ماندے پرویز مشرف نے پنڈی کے آرمی اسٹیڈیم میں چیف آف آرمی سٹاف کی چھڑی جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حوالے کی۔

جنرل کیانی بری فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو پاکستان بننے کے بعد پیدا ہوئے۔ وہ پہلے سپاہ سالار ہیں جنہیں آئی ایس آئی کی کمان کا براہِ راست تجربہ ہے۔ وہ پہلے کمانڈر ہیں جنہوں نے اپنے عہدے کی پہلی مدت میں توسیع خود سے نہیں مانگی بلکہ ایک منتخب حکومت کی جانب سے توسیع چل کے آئی۔ فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک نجی محفل میں کہا کہ ہم تو فوج کی خدمت کا بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

جنرل کیانی اس لحاظ سے بھی پہلے چیف آف سٹاف ہیں جن کی نواز شریف اینڈ کمپنی سے نہیں ٹھنی۔ ورنہ نواز شریف کے گذشتہ دونوں ادوار میں جو بھی سپاہ سالار آئے ان سے شریفوں کا ہتھ پنجہ ضرور ہوا۔

جنرل کیانی کو بھی یقیناً اس نفسیات کا علم تھا اسی لیے انہوں نے انتظار کے بجائے اپنے عہدے میں تیسری بار توسیع کی افواہوں کی خود ہی تردید کردی۔

جنرل کیانی کو سنہ 1971 میں فوجی کمیشن ملا۔ انھوں نے کاکول کے علاوہ امریکی آرمی کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج فورٹ بیننگ اور فورٹ لیون ورتھ سے بھی عسکری تجربہ حاصل کیا۔ ریاست ہوائی کے ایشیا پیسفک سینٹر سے سکیورٹی سٹڈیز کا کورس کیا۔ سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مدرس رہے۔ پنڈی کی دسویں کور کو کمان کیا۔ اکتوبر 2004 میں انھیں آئی ایس آئی کا چارج دیا گیا ۔

اس دوران میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملے شروع ہوئے۔ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد بڑھا۔ لال مسجد کا واقعہ ہوا۔ خودکش بمباروں کے پھٹنے کا چلن بکثرت پھیلا۔ بلوچستان میں شورش کا ایک اور باب کھلا۔ اکبر بگٹی قتل ہوئے۔ عدلیہ اور مشرف حکومت میں محاذ آرائی انتہا تک پہنچی۔ ڈاکٹر قدیر کا جوہری سمگلنگ سکینڈل سامنے آیا۔ بےنظیر بھٹو سے مذاکرات میں جنرل کیانی نے مشرف حکومت کی نمائندگی کی۔

بےنظیر کو جنرل کیانی پر اس لیے بھی اعتماد تھا کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے زمانے میں ان کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری رہ چکے تھے۔ این آر او اور بے نظیر کی واپسی کا فارمولا طے پایا۔

جب اشفاق پرویز کیانی اکتوبر 2007 میں آئی ایس آئی کی سربراہی سے سبک دوش ہونے کے بعد وائس چیف آف آرمی سٹاف بنائے گئے اور پھر دو ماہ بعد مکمل چیف آف آرمی سٹاف بنے تو ستاروں کی چال اور تیز ہوگئی ۔ غیر یقینی حالات کا رولر کوسٹر بھنبیری میں بدل گیا۔

پہلا بڑا واقعہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کا قتل تھا۔ جنرل کیانی نے فروری 2008 کے انتخابات سے قبل واضح طور پر کہا کہ فوج غیر جانبدار رہے گی۔ فوجی افسروں اور سیاستدانوں کے رابطوں پر بظاہر پابندی عائد کردی گئی۔ ملک کے 23 بڑے اداروں میں عارضی طور پر تعینات فوجی افسروں کو واپس بلانے کا اعلان ہوا اور صدر پرویز مشرف پر بلا واسطہ آشکار کیا گیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے سلسلے میں نئی فوجی قیادت پر سو فیصد تکیہ نہ کریں۔ ایسے اشاروں سے مشرف کو 18اگست کو عہدۂ صدارت سے سبکدوشی کے فیصلے تک پہنچنے میں یقیناً مدد ملی ہوگی۔

جنرل کیانی کے دور میں لاپتہ افراد کے مسئلے میں مزید شدت پیدا ہوئی۔ ایبٹ آباد پر امریکی حملے نے پاکستان امریکہ تعلقات کو ابتر سطح پر لا کھڑا کیا۔ ریمنڈ ڈیوس کا سکینڈل ہوا۔ میمو گیٹ کھلا۔ وزیرستان اور سوات میں فوجی آپریشن ہوئے۔

اب جب کہ اشفاق پرویز کیانی کا دور ختم ہو رہا ہے، پاکستان پہلے سے زیادہ بے یقینی کا شکار ہے۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ جنرل کیانی نے فوج کے بنیادی عسکری نظریے میں ترجیحاتی تبدیلی کی۔ یعنی اب بھارت کے بجائے پاکستان کا اولین دشمن دہشت گردی کو قرار دیا گیا ہے۔

اگر جنرل کیانی کے آئی ایس آئی سے لے کر فوج کی سربراہی تک کے نو سالہ مجموعی دور کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کے کسی جرنیل کو مسلسل کبھی بھی اتنی بڑی چومکھی نہیں لڑنی پڑی، جیسی جنرل کیانی کو ورثے میں ملی۔ وہ الگ بات کہ جتنے مسائل انھیں ورثے میں ملے ان سے زیادہ وہ اپنے جانشین کے لیے چھوڑے جارہے ہیں۔

*******



نوجوان یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں . تحقیق کے بعد اپنا تجزیہ خود لکھیں . بغیر تحقیق آپلوگ وہیں کھڑے رہیں گے







​
 
Last edited:
​
پاک فوج کے خلاف بھونکنے والا ایک اور کتا میدان میں آ گیا۔ ان قلمی طوائفوں اور لنڈے کے دانشوروں کا اصل نشانہ جنرل عاصم باجوہ نہیں بلکہ سی پیک ہے​

پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے رہو اور اپنا مکروہ چہرہ دکھاتے رہو
​
 
Advertisement
I agree with that there is corruption in Arny as well. There is no single department in Pakistan that we can predict clean and not laundered in corruption. But still Army is the only institution that has some people trust in middle class or low class society.
Generals in Pakistan have lavish living that no country even American general can afford or dream. Imran Khan can't afford to touch these issues at this stage especially after refusing to accept Israel. It would take atleast 10 years to Pakistan to stand up in economy.
May Allah give some hadaya to generals and see benefits of Pakistan rather their own petty ones.
 


پاک فوج کے خلاف بھونکنے والا ایک اور کتا میدان میں آ گیا۔ ان قلمی طوائفوں اور لنڈے کے دانشوروں کا اصل نشانہ جنرل عاصم باجوہ نہیں بلکہ سی پیک ہے


پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے رہو اور اپنا مکروہ چہرہ دکھاتے رہو​

یہ چین کا پروجیکٹ ہے ، تسی سالے لگدے او ؟
شائد جنرل مشرف کے دور سے چلتا ہوا، زرداری ، نواز شریف سے ہوتا ہوا عمران خان تک آیا ہے
​
 
I agree with that there is corruption in Arny as well. There is no single department in Pakistan that we can predict clean and not laundered in corruption. But still Army is the only institution that has some people trust in middle class or low class society.
Generals in Pakistan have lavish living that no country even American general can afford or dream. Imran Khan can't afford to touch these issues at this stage especially after refusing to accept Israel. It would take atleast 10 years to Pakistan to stand up in economy.
May Allah give some hadaya to generals and see benefits of Pakistan rather their own petty ones.

بجا ارشاد فرمایا
باس مسلہ یہ ہے کے چیف صاحب احتساب کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں . یہ مافیہ کسی سیاستدان ، صحافی ، کاروباری ، جج سمیت کسی کا احتساب ہونے نہیں دے رہے . جو انکو گالیاں نکالتے ہیں ، انھیں بھی یہ لوگ بچا رہے ہیں
عزت مآب ، جناب جسٹس کھوسہ صاحب کا جملہ ہمیشہ یاد رکھیں
عمران خان ، ہمیں طاقتور کا طعنہ مت دیں . پھر انہوں نے طاقتوروں کو تھوڑا شیک کیا تھا
سونے پر سہاگہ ، عمران خان کی حکومت خطرہ میں ہو جاتی ہے
جسکی نوکری خطرے میں ہونی چاہئے ، وہ حکومت کو ہی چلتا کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے اور کوتوال چوروں کی ڈانٹ آرام سے کھاتا ہے . کیا یہ طاقتور ہونے کی نشانی ہے ؟
​
 
Advertisement
میں آپ کی اس مدلل تحریر کی بنیادی روح سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ لیکن کچھ ( یا شائد تمام) جنریلوں (موجودہ یا ریٹائرڈ) اور شریفوں کے مابین عشروں پر محیط اس رومیو جولیٹ کے رشتے کا پردہ اب بھرے بازار میں چاک ہونے کا وقت آگیا ہے۔ اس رومیو جولیٹ کے فسانے میں کبھی جولیٹ اپنے بھائیوں کے ہاتھوں رومیو کو پٹواتی ہے اور کبھی رومیو جولیٹ کو اس کی نازیبا تصاویر دکھا کر بلیک میل کرتا ہے۔ احمد نورانی جیسے کردار جولیٹ کے بھائیوں والا کام کر رہے ہیں۔ اس قصہِ عاشقانے میں دونوں جتنا بھی لڑ لیں، رات کو دونوں ہم بستر ہوتے ہیں۔ چھوٹے باجوہ صاحب نے لوٹ مار کی ہے یا نہیں، اور اس کا جواب وہ دیں گے یا نہیں، اس کا تو مجھے پتا نہیں، لیکن آخر میں تو رومیو اور جولیٹ دونوں ہی ایک دوسرے کے کانے ہیں، اس لیے ہونا کچھ بھی نہئں۔ چائے کی پیالی میں ابال سے اٰپ کتنے بڑے طوفان پیدا کر سکتے ہیں۔ مسئلہ عمران خان کی ایمانداری کا ہے، کیونکہ بالآخر یہ وہ تھانیدار بنے گا جو رومیو اور جولیٹ کے ناجائز تعلقات کے اوپر پورا ڈنڈہ پھیرنے کے موڈ میں ہے، اور یہ بات رومیو اور جولیٹ دونوں کے وارے میں نہیں۔
 
Advertisement
Syed Haider Imam
Ya
Sri Hari Lal parsad

سید حیدر امام
یا
شری ہری لال پرشاد
کل اور آج کی تحریروں کے بعد میرا شک یقین
میں بدل گیا ہے کہ مصوف بھارتی پراپیگنڈہ
ٹیم کے آلہ کار ہے
میں تو خیر پہلے بھی اسے سنجیدگی سے نہیں
لیتا تھا مگر اب تو بالکل ہی نہیں ----لہذا آج
کے بعد سب پاکستانی دوستوں سے گزارش ہے
کہ اس نفسیاتی مسکین کو قابل رحم سمجھ کر
در گزر کیا جائے
 
bhai saan Army kay kuch logon nay bohat loot maar ke hai

what's the difference between Nawaz, Zardari and those corrupt army officers?

I agree with that there is corruption in Arny as well. There is no single department in Pakistan that we can predict clean and not laundered in corruption. But still Army is the only institution that has some people trust in middle class or low class society.
Generals in Pakistan have lavish living that no country even American general can afford or dream. Imran Khan can't afford to touch these issues at this stage especially after refusing to accept Israel. It would take atleast 10 years to Pakistan to stand up in economy.
May Allah give some hadaya to generals and see benefits of Pakistan rather their own petty ones.
 
Advertisement


پاک فوج کے خلاف بھونکنے والا ایک اور کتا میدان میں آ گیا۔ ان قلمی طوائفوں اور لنڈے کے دانشوروں کا اصل نشانہ جنرل عاصم باجوہ نہیں بلکہ سی پیک ہے


پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے رہو اور اپنا مکروہ چہرہ دکھاتے رہو​
mere pyare bhai sawal tou uthen ge mai b aik pti army supporter hon per yar ye corruption tou humare maal se ho rahe aik bat btao koi aik civilian CPEC ka chairperson ni ho sakta tha bajwa jee k pas konce aise PHd ki degree the???
 
Syed Haider Imam
Ya
Sri Hari Lal parsad

سید حیدر امام
یا
شری ہری لال پرشاد
کل اور آج کی تحریروں کے بعد میرا شک یقین
میں بدل گیا ہے کہ مصوف بھارتی پراپیگنڈہ
ٹیم کے آلہ کار ہے
میں تو خیر پہلے بھی اسے سنجیدگی سے نہیں
لیتا تھا مگر اب تو بالکل ہی نہیں ----لہذا آج
کے بعد سب پاکستانی دوستوں سے گزارش ہے
کہ اس نفسیاتی مسکین کو قابل رحم سمجھ کر
در گزر کیا جائے
bhai bajwa gaya tou CPEC ruk jaye bat corruption ki ho rahe wo ahmad noorani ko adalat le jaye yaha social media pe hum usko support kyun den
 
Just yesterday, this Toronto jerk was taken to cleaner but some morons wants thier ass kicked daily.
What a low life scum of the earth this insect is.
I never read this wannabe intellectuals long draw out boring ******** pieces, his entire contribution to this platform is to plug his worthless blogs
 
CPEC is not dependent on Asim Bajwa. Government should investigate him and appoint someone else at his place. Nothing will happen to CPEC. Graveyards are filled with ‘inevitable’.

Do fouji sycophants of this forum remember what PMLN used to say against PTI from 2014-2017? When PTI used to do massive protest ( rigging, panama etc.), PMLN government would say that PTI was against CPEC.

The way these TC baaz of GHQ pounce on everyone who asks for accountability of Generals ( both in-service and retired) makes me think that these TC baaz are part of ISPR.