Advertisement

جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاش&#

n00124319-t.jpg

[HI]جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاشی[/HI]
سب جانتے ھیں پنجاب ھوسٹل میں اسلام کے نام پر کون بدمعاشی کرتا ھے اور اسنے جامیعہ کو کس طرح یرغمال بنایا ھوا ھے اپکو یاد ھو گا کی عمان خان کو بھی ان ھی بدمعاشوں نے کس طرح اغوا کیا اور ان کی ھتک امینزی کی افسوس یہ ھے کہ یہ سب اسلام کے نام پر ھوتا ھے گزشتہ روز ایک طلبہ تنظیم کی طرف سے یوم حسین ھونا تھا جو کی انتظامیہ کی اجازت سے منعقد ھونا تھا اسپر کس طرح طوفانِ بد تمیزی برپا ھوئ اور آتشی اسلحہ استعمال ھوا
http://www.islamtimes.org/vdcjvxevhuqe8tz.3lfu.html
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے آج (جمعرات) امام حسین ع کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اُمت مسملہ کو وحدت کا پیغام دینے کے حوالے سے یوم حسین ع کا انعقاد کیا جانا تھا۔ آج صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈیڑھ سو سے زائد غنڈے پروگرام کو ثبوتاژ کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے گراونڈ میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور امامیہ طلبہ کو یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو پر روکنے کی کوشش کی۔ امامیہ طلبہ کی جانب کوشش کی گئی کہ معاملات خراب نہ ہوں اور افہام و تفہیم سے معاملہ حل ہو جائے، مگر اسلامی جمعیت کے طلبہ کی زبان پر ایک جملہ تھا کہ ہم یہ پروگرام کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پروگرام کرانے کے اصرار پر جمیت کے غنڈوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور امامیہ طلبہ پر پھتراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں دس سے زائد امامیہ طلبہ زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین قمبری بھی شامل ہیں۔ اسلامی جمعیت کے غنڈوں کی درندگی اس وقت مزید دیکھنے میں آئی، جب جناح اسپتال میں زخمیوں کو داخل کرایا جا رہا تھا کہ ایک بار پھر جمعیت کے دو سو سے زائد غنڈوں نے جھتے کی شکل میں اسپتال کے باہر کھڑے امامیہ طلبہ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سابق مرکزی صدر سید فرحان حیدر زیدی، شیخ سہیل، عمار آغا سمیت مزید پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

اسلام ٹائمز کے رابطہ کرنے پر سابق مرکزی آئی ایس او ناصر عباس شیرازی نے بتایا کہ یوم حیسن ع کے حوالے سے امامیہ طلبہ نے تمام ضروری کارروائی کی ہوئی تھی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے باقاعدہ پروگرام کا اجازت نامہ لیا گیا تھا، مگر گزشتہ رات سے امامیہ طلبہ کو جمعیت کے غنڈوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انہوں نے متوقع صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ کو فون کیا اور تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس پر لیاقت بلوچ نے انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی رہنما سے بات کرنے اور یوم حسین ع کے پروگرام میں خلل پیدا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت کے اس اقدام کے خلاف آج شام چار بجے ملک کے تمام بڑے شہروں پریس کانفرنسز کی جائیں گے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ آئی ایس او پاکستان نے اس واقعہ پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔



​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاش&a

3 din ka soug hai to net par kia kar rahai chal soug mana
 
Re: جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاش&a

They are just stupids and deluded ----instead of trying to conquer world they are trying to conquer punjab university .................realy feel sorry for them ball is not in their court.
 
Advertisement
Re: جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاش&a

acha ab jamat e islami badmash ho gaye. waisay saray jamat e islami k supporter PTI main agaye hain aur woh abhi bhi wohi soch rakhtay hain badmashi wali. jab yeh jamati karachi main badmashi kartay thay to us waqt sab mqm ko blame kartay thay ab apnay sath bura ho raha hai to bura lag raha hai ajeeb baat hai. Yeh thunder squad ka kaam hai.
 
Re: جمیعت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں بدمعاش&a

Would like to see the comments of Mushtaq Minhas and other cyber Jamatis who constantly talk about how great IJT is? (thumbsdown)