- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
جمہور،جرنلسٹ اور جمہوریت
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جمہوریت کے لیئے آج جرنلزم کا ہونا بہت ضروری ہو گیا ہے ،اس کے بغیر جمہوریت کو ملک ریاض کی فائلوں کی طرح پہیے نہیں لگتے۔
لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جمہوریت کے لیئے جیسے جرنلسٹوں کی ضرورت ہوتی ہے کیا وہ پاکستان میں پائے جاتے ہیں؟
میرے نزدیک اس کا جواب نفی میں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں پرانے صحافیوں نے حکومتی ایوانوں اور حکومتی ایوانوں سے باہر متعدد بار ماریں کھائیں ان کے اخبارات بند کر دیئے جاتے حتی کہ پرانے صحافیوں میں ایسے بھی تھے جن کو جیلوں میں ٹھونسا گیا۔لیکن اس وقت جو صحافی پاکستان میں موجود ہیں ان کا کوئی قابل بیان اور قابل ستائیش کارنامہ موجود نہیں جس پر پاکستانی جمہور فخر کر سکے۔
دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا، لوگوں کو لائیو شو میں بیٹھ کر بے حیا، بے غیرت اور گندے انسان جیسے الفاظ استعمال کرنا کوئی معیوب نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ ایسا کرنے سے چینل کی ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف لوگوں کے دلوں میں جرنلسٹوں کا خوف بیٹھتا ہے اور صحافی اس کو پھر جس طرح چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
اس وقت جمہوریت پسندوں کے علاوہ جرنلسٹوں کا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے عمران خان، کسی طرح اس عمران خان کو الیکشن سے آؤٹ کروانا ہےجیسے یہ ان کے اہم اور دینی فرائض میں شامل ہو چکا ہے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ جو جرنلسٹ دن رات بیٹھ کر عمران خان کو کوستے ہیں اس کے گھر کی چادر اور چار دیواری پھلانگ کر بیڈ روم تک پہنچ چکے ہیں کیا ان جرنلسٹوں کی جمہوریت یہی ہے؟
خاص طور پر رؤف کلاسرا صاحب جو اپنے ہر آنے والے سانس کے ساتھ جمہوریت کا نام جپتے ہیں سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ کیا جمہوریت آپ اسی کو کہتے ہیں کہ دوسروں کے گھر کی چادر اور چار دیواری پھلانگ کر بیڈ روم میں گھسا جائے ؟پاکستان میں تو جمہوریت یہ ہے کہ اگر کسی بس کی سیٹ پر اکیلی بیٹھی ہوئی خاتون کے پاس کوئی مرد بیٹھ جائے تو اس خاتون کے علاوہ بس میں بیٹھے تمام مرد اس آدمی کی جان لے لیتے ہیں کہ تم کو خاتون کے پاس بیٹھنے کی جرآت کیسے ہوئی۔
رؤف کلاسرا صاحب نے تین چار ہفتے پہلے تک آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ جنوبی پنجاب کی کوئی نہیں سنتا اور جب عمران خان نے جنوبی پنجاب کےسیاست دانوں کو پاس بٹھا کر معاہدے کے طور پر لکھ کر دیا کہ اگر حکومت میں آتا ہوں تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بناؤں گا تو کلاسرا صاحب نے اپنے چینل کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مجھ سے لکھوا لیں عمران خان کبھی بھی صوبہ نہیں بنائے گا۔
سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کلاسرا صاحب کو الہام ہوا کہ عمران خان کبھی صوبہ نہیں بنائے گا؟ یا یہ سب عمران خان کو ڈیمج کرنے کے لیئے تھا؟
تین دن پہلے کلاسرا صاحب نے یہ کہتے ہوئے کہ فواد چوہدری مجھے متعدد بار فون کر چکا ہے کہ عمران خان صاحب سے مل لیں، یعنی عمران خان نے کہا ہوگا کہ کلاسرا صاحب سے کہیں مجھ سے مل لیں۔
اس بات پر کلاسرا صاحب نے اپنے چینل کو اپنی ذات کے لیئے استعمال کرتے ہوئے الزام لگایا کہ،، ان لوگوں کا کیا پتہ اگر میں جاؤں تو یہ میری تصاویر کو یہ کہہ کر شائع کر دیں کہ رؤف کلاسرا نے عمران خان سےلفافے لیئے ہیں۔ایک طرف رؤف کلاسرا نے عوام کو غلط راستے پر لگانے کی کوشش کی کہ تحریک انصاف والے بلیک میلر بھی ہیں ، تو دوسری جانب جناب نے فون پر دی گئیں دعوت یا دعوتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے یہ کہنے کی کوشش کی مجھ سے بڑا اس وقت کوئی جرنلسٹ پاکستان میں موجود نہیں۔
ارشد شریف کا اچانک عمران خان کے خلاف یوٹرن لینا ایویں ہی نہیں شروع ہوا،انشاءاللہ یہ بات بھی عنقریب سامنے آنے والی ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے کہ ایک جانب ارشد شریف صاحب جبکہ دوسری جانب رؤف کلاسرا صاحب اور تیسری جانب افتخار چوہدری حملہ آور ہیں۔ملک اس وقت ایک ایسی نہج پر پہنچ چکا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا، امریکہ نے شمالی کوریا اور ایران کے بعد پاکستان پر آنکھ رکھ لی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھا ہوا ہے اور افغانستان،ایران اور بھارت ایک صف میں کھڑے ہیں، اس حالت میں عین الیکشن کے موقع پر ایک شخص کو الیکشن سے آؤٹ کرنے کی کوشش کرنا بہت کچھ کہہ رہا ہے۔
عمران خان بہت برا ہے،لیکن ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والا نہیں،اس شخص پر کسی رشوت یا کسی سفارش کا الزام نہیں،۔قوم نے اگر اس شخص سے اپنی امیدیں وابستہ کر لیں اس شخص کو ایک بار دیکھ تو لینے دیں کہ کیایہ بھی پہلے والوں جیسا ہے یا نہیں۔فوج صبح سے شام اور شام سے صبح تک دہشت گردوں سے دست و گریباں ہے ہر روز کم از کم ایک جوان یا افسر شہید ہوتا جا رہا ہے لیکن ہمارے صحافیوں کوارسطو اور افلاطون بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے،چاہے اس میں اپنی ہی قوم اور ملک کا نقصان ہو۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس چینل کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیئے جو ملک میں بے چینی کی صورت حال پیدا کرے، جو الیکشن پر اثر انداز ہو، جو اس موقع پر جبکہ سیالکوٹ سیکٹر میں ہر روز ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے خواتین اور بچے قتل ہو رہے ہوں ملک میں بے چینی کا موجب بنے۔قوم کو اپنی مرضی کا وزیر اعظم چننے کا حق حاصل ہے اور کسی چینل یا جرنلسٹ کو یہ حق حاصل نہیں کہ قوم کے فیصلے پر اثر انداز ہو یا ہونے کی کوشش کرے۔