Advertisement

جماعت اسلامی کی فرسودہ سیاست

مودی کی مذہبی منافرت پر مبنی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صاحب علم شخصیت نے فرمایا۔ ہمیں
بلا جھجک اور بلا مبالغہ یہ دعویٰ کرنا چاہیے کہ
پاکستانی عوام کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی ستر سالہ تاریخ میں کبھی کسی مذہبی جماعت کو ووٹ دے کر
پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا۔ یوں پاکستانی عوام بھارتی عوام سے زیادہ عقل مند اور سمجھدار واقع ہوئے ہیں۔
کہنے کو یہ بات معمو لی اور مذاق لگتی ہے۔ رجعتی نظریات کے متوالے اسے تعصب نظری سے بھی تعبیر کر سکتے ہیں۔
مگر سرحد کے دونوں جانب کی بنیاد پرست جماعتوں کی حالیہ حرکات و سکنات اس نقطہ نظر کو تقویت دینے کے لیے کافی ہیں
کہ مذہبی جماعت کا سیاسی چناو انتشار اور پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے اور ایک گروہ کے نظریات کو کل پر لاگو کرنا مسائل کو جنم دیتا ہے۔
مودی نے پچھلے چند مہینوں میں جو گل کھلائے اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوامی ردعمل بہار الیکشن میں شکست کی صورت م
یں سامنے آیا۔ عالمی سطح پر بھی وزیراعظم کو سبکی کا سامنا ہے۔ برطانیہ میں مودی کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ
جاری ہے۔ کہیں کہیں سے ہندو طالبان کا لقب بھی عنایت ہوا چاہتا ہے۔

سرحد کے اِس پار موجود پاکستان کی سب سے نمایاں مذہبی اور متحرک سیاسی جماعت، جماعت اسلامی کے رخساروں
پر بھی آج کل مودی ازم کے رنگ کھل رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حالیہ مرحلے میں عبرت ناک شکست کے بعد جماعت اضطراب
اور بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہی ہے۔ پچھلے دنوں پہ در پہ ہونے والے چند معمولی مگر اہم واقعات نے جماعت اور اس کے کارکنوں
کی محدود سیاسی بصیرت، غیر معتدل رویوں اور تعصبانہ نفسیات کو عیاں کیا ہے۔ کراچی میں طالبات پر تشدد کرنا قابل مذمت
فعل تھا جس کا جمعیت و جماعت کے پاس کوئی معقول جواز نہیں۔ اگرچہ اس واقعے کی تردید کی گئی مگر سمجھنے والے سمجھتے ہیں اور جاننے والے ج
انتے ہیں کہ پہاڑ بنانے والوں کو رائی درکار ہوتی ہے۔ اس رائی کا پہاڑ بنانے والوں کے لاشعور میں جمیعت کا سابقہ ریکارڈ
قوی امکان کی صورت میں موجود تھا جس کے مطابق ماضی میں جمیعت کے خود ساختہ اصلاحی کارکنان لڑکے لڑکیوں
پر تیزاب پھینکا کرتے تھے. لہذا کچھ بعید نہیں کہ جس خبر کو پروپیگنڈا کہہ کر مسترد کیا جا رہا ہے یہ حال یا مستقبل کی حقیقت ثابت ہو۔

کراچی کی ہی ایک تقریب میں امیرِ جماعت کی شعلہ بیانیاں بے ربط اور بے وزن معلوم ہوئیں۔موصوف جہاں قائد و اقبال کو ج
ماعت کی رکنیت سے نواز رہے تھے وہیں انہوں نے یہ کہہ کر متعدد پاکستانیوں کی شہریت کینسل کرنے کی کوشش
کی کہ سیکولزم کے خواہش مند ملک چھوڑ کر کہیں اور جا بسیں۔ اس قسم کے بیانات پس پردہ چھپے تعصب، آمریت و بادشاہت کی ممکنہ ت
منا اور مذہبی شدت پسندی کا عندیہ دیتے ہیں۔ ایسا غیر ذمہ دار بیان دینے سے پہلے امیر جماعت کو
ایک دفعہ یہ ضرور سوچنا چاہیے تھا کہ یہ دھرتی جتنی رجعت پسندوں کی ہے اتنی ہی جدت پسندوں کی بھی ہے۔
جدت پسندوں کے اسلاف بھی اسی دھرتی کی گود میں مدفن ہیں۔ صدیوں سے یہاں بسنے والے لوگ جنہیں آزادانہ سوچنے، سمجھنے اور
اپنی طرز زندگانی کا انتخاب کرنے پیدائشی حق حاصل ہے آپ کس اصول کے تحت انہیں یہ حکم نامے جاری کر رہے ہیں۔
آپ ایک جمہوری عمل کے پیروکار ہیں۔ اس جمہوری سسٹم کے تحت ہر الیکشن میں ٹکٹ جاری کر کے ووٹ لینے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔
اس لیے کم از کم آپ کو جمہوریت کا بنیادی اصول معلوم ہونا چاہیے کہ مخالفین سے آپ بھلے اتفاق کریں ی
ا نا کریں مگر ان کے موقف کا احترام کیے بنا اور ان کے حق رائے دہی کو تسلیم کیے بغیر جمہوری عمل پورا نہیں ہوتا۔
جمہوریت میں ڈنڈا نہیں مکالمہ کارگر ہوتا ہے۔ مکالمے کے ذریعے اپنا موقف جیتیے، عوام کو قائل کیجئے۔
اپنے حق میں ذہن سازی کیجئے۔ ووٹ لیجئے، اقتدار میں آئیے اور اسے قانون کی شکل میں لاگو کر دیجئے۔
ڈنڈے کے زور پر اپنے مطالبات منوانے کو لغت جدید میں طالبانیت کہتے ہیں۔

دو دن پہلے کی ایک خبر مزید مایوس کن تھی۔ جب معلوم پڑا کہ جماعت نے کے پی کے بوائز سکولوں میں پیٹی ٹراوز کو بطور یونیفام لاگو کرنے
کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ یہ نظام تعلیم کو امریکن کرنے کی کوشش ہے لہٰذا بوائز کا ڈریس کوڈ شلوار قمیض رہے گا۔
اگر یہ مخالفت مذہب کی محبت میں ہے تو عرض کرنا چاہوں گی کہ اسلام کا ڈریس کوڈ شلوار قمیض نہیں ہے۔
نہ ہی اسلام کو پینٹ کوٹ پہ کوئی اعتراض ہے۔ اس لیے جماعت کا یہ اعتراض قومی نہیں، ذاتی مسئلہ ہے۔
مانند پڑتی سیاست کو پھر سے چمکانے کی یہ کوشش بہت سطحی ہے۔ اس دقیانوسی ہتھکنڈوں سے شاید آپ چند شر پسند عناصر کی حمایت
تو حاصل کرلیں مگر لمبے عرصے تک یہ ہتھکنڈے ساتھ دینے کی سکت نہیں رکھتے۔ جماعت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے
کہ عوام کا مسئلہ رجعت پسندی نہیں ہے. ہمارے مسائل بہت جینوئن اور سنجیدہ ہیں جو سطحی نعرہ بازی اور کھینچا تانی سے
حل ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ عوام آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ برق رفتاری سے آگے بڑھتی دنیا سے
قدم ملانا چاہتے ہیں جبکہ آپ انہیں پچھلی جانب کھینچنے پر مصر ہیں۔

جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں جمہوری نظام رکھتی ہے۔ جم
اعت میں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں
جس میں خالص جمہوری طریقے سے امیر منتخب کیا جاتا ہے۔ ایسی مثال کسی دوسری پارٹی میں نہیں ملتی۔
اس کے باوجود جماعت سیاست کے افق کا ڈوبتا ہوا ستارہ بنتی جا رہی ہے۔ تلملاہٹ اور غیر معیاری اور غیر جمہوری
رویہ اپنانے کی بجائے جماعت کو اپنی شکست کی اصل وجہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں سنج
یدگی سے اس سوالات پر غور کرنا چاہیے کہ بہترین جمہوری نظام، خدمت خلق اور ایماندار امیدواروں کی نامزدگی کے باوجود
کیا وجہ ہے جو پاسکتانی عوام ہر دفعہ انہیں رد کرتے ہیں؟ کہیں ان کی سیاست کی عمارت غلط بنیادوں پر تو استوار نہیں؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ پارٹی ایجنڈے عوامی مسائل سے صرف نظر کرتے ہوئے ان نظریات پر قائم کیے گئے ہیں جو
عوامی مسائل کے حل تجویز کرنا تو درکنار کسی طور پر عوامی مسائل کی تعریف پر ہی پورا ہی نہیں اترتے؟
سورس

​
 
Advertisement

مسلمانوں کے پاس اسلام ہے ، مودی کے پاس نہیں ، اس لئے کفر پریشان ہے ، روشن خیال پپریشان ہے ، الحاد پریشان ہے ، فحاشی اور عریانیت کے علمبر دار پریشان ہیں
مودی ایک انتہا پسند ، ان روشن خیالوں کا ہیرو ہے اس لئے اس کو پوجا کیوں نہ کریں ، جماعت اسلامی پر الزام لگانے والے یہ تو بتا دیں ان کا اپنا چہرہ کتنا جمہوری ہے ، کتنا اسلامی ہے ، کس مذہب کو مانتے ہیں ، کس امام کے پیچھے ہیں ، عوامی مسائل حکمرانوں کے پیدا کرتے ہیں عوام کے نہیں ، پھر جماعت اسلامی کی بجائے حکمرانوں پر تنقید کریں ، نظام پر کریں ، اس کو بدلیں ، یہ فکر اور غم کریں ، دوسروں کے غم اپنی جان کو نہ گھولیں ، عمل کی دنیا میں نکلیں ، بے عملی سے بھر آئیں ، الفاظ کا اثر بھی اس وقت ہوتا ہے جب اس میں عمل کی تاثیر ہو ، جماعت اس ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے تو اس کے ساتھ نکلیں ، تنقید کے تیر دور سے چلانے میں اکثر نشانہ خطا ہی ہوتا ہے ، یہ ہی حال ان شیشوں کے گھروں میں بیٹھ کر نام نہاد دانش وروں کا ہے ​
 
Last edited:
Advertisement
میں
بلا جھجک اور بلا مبالغہ یہ دعویٰ کرنا چاہیے کہ
پاکستانی عوام کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی ستر سالہ تاریخ میں کبھی کسی مذہبی جماعت کو ووٹ دے کر
پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا۔ یوں پاکستانی عوام بھارتی عوام سے زیادہ عقل مند اور سمجھدار واقع ہوئے ہیں

100% correct. molvi aata hai to kisi na kisi fauji ka sahara le ker.... jaisay zia, musharaf ki MMA (musharaf musharaf again)
​
 
Sir koi niklay to sahi inkay sath lakin sirf tab na jab unki basics tou theek hon..... hum bhi chahtay hayn lakin jab ideology dekhtay hayn, itni satt'hi soch dekhtay hayn tou join krna tou door ki baat, naam sunnany ko bhi dil nahi karta...

مسلمانوں کے پاس اسلام ہے ، مودی کے پاس نہیں ، اس لئے کفر پریشان ہے ، روشن خیال پپریشان ہے ، الحاد پریشان ہے ، فحاشی اور عریانیت کے علمبر دار پریشان ہیں
مودی ایک انتہا پسند ، ان روشن خیالوں کا ہیرو ہے اس لئے اس کو پوجا کیوں نہ کریں ، جماعت اسلامی پر الزام لگانے والے یہ تو بتا دیں ان کا اپنا چہرہ کتنا جمہوری ہے ، کتنا اسلامی ہے ، کس مذہب کو مانتے ہیں ، کس امام کے پیچھے ہیں ، عوامی مسائل حکمرانوں کے پیدا کرتے ہیں عوام کے نہیں ، پھر جماعت اسلامی کی بجائے حکمرانوں پر تنقید کریں ، نظام پر کریں ، اس کو بدلیں ، یہ فکر اور غم کریں ، دوسروں کے غم اپنی جان کو نہ گھولیں ، عمل کی دنیا میں نکلیں ، بے عملی سے بھر آئیں ، الفاظ کا اثر بھی اس وقت ہوتا ہے جب اس میں عمل کی تاثیر ہو ، جماعت اس ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے تو اس کے ساتھ نکلیں ، تنقید کے تیر دور سے چلانے میں اکثر نشانہ خطا ہی ہوتا ہے ، یہ ہی حال ان شیشوں کے گھروں میں بیٹھ کر نام نہاد دانش وروں کا ہے ​
 
jald ya badair yeh qoum samaj jayegi k people like Aasma Jahangir kitnay sahi kehtay thay..... salaam hay uss oorat ko k jisnay itni galiyan kha k bhi HAQ baat nahi chori.... Koi aisa daler ya mard ka bacha nahi jisnay iss oorat ki trha Mullah-Military alliance ko expose kiya ho.... aur yehi hamari naakami aur jahalat ki bari waja hay.... zara ghor karayn tou root cause yehi niklay ga...
 
میرے خیال ہے پاکستانی عوام میں ویسے ہزاروں خامیاں ہونگی لیکن وہ کبھی مزہبی منجن فروشوں کے جھانسے میں نہیں آتے۔
یہ کبھی کبھار فوج کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آجاتے ہیں لیکن زیادہ تر عوام نے ان کو ریجکٹ ہی کیا ہے۔۔
ایم این اے اور ایم پی اے تو بہت دور ان کے ٹکٹ پر تو آج کل کونسلر بھی ہار جاتا ہے۔۔