Advertisement

جماعت اسلامی کا مستقبل

[FONT=&amp]کیا جناب سراج الحق جماعت اسلامی کو سیاسی نا آسودگی سے نکال کر کامیابی کی راہ پر ڈال سکیں گے؟ برادر محترم سراج الحق کے لیے سارے احترام کے باوجود اس سوال کا جواب اثبات میں نہیں دیا جا سکتا۔ اگر امیر کی عالی مرتبت شخصیت ہی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو سید مودودی جیسے جلیل القدر امیر کی قیادت میں لڑے جانے والے انتخابی معرکے کا نتیجہ اتنا مایوس کن نہ ہوتا۔ سید مودودی جیسی شخصیت اگر جماعت اسلامی کی کامیابیوں کا استعارہ نہ بن سکی تو سراج الحق سے، جو کسی بھی حوالے سے سید مودودی کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں، یہ امید کیسے کی جا سکتی ہے؟

[/FONT]
[FONT=&amp]جماعت اسلامی کا مسئلہ اس کے امیر میں نہیں، خود جماعت اسلامی کے اندر ہے۔ جان کی امان پاﺅں تو عرض کروں: تری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی۔ جماعت اسلامی کا المیہ یہ ہے کہ یہ پے در پے ناکامیوں کے باوجود اپنے ڈھانچے میں موجود مکینکل فالٹ پر توجہ دینے کی بجائے امتِ مسلمہ کو لاحق اس دیرینہ مرض کا شکار ہو چکی ہے کہ اک روز ایک شمشیر بکف مردِ صالح، سبک رفتار گھوڑے پر سوار آئے گا اور پھر اس کی قیادت میں ہم اٹھیں گے اور ساری دنیا پر چھا جائیں گے۔ سراج الحق صاحب سے وابستہ توقعات کے پیچھے بھی یہی نفسیات کارفرما ہیں :ایک منفرد مردِ صالح امیر بنا ہے، اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔

[/FONT]
[FONT=&amp]جماعت اسلامی کی پشت پر خوفناک تضادات کا بوجھ لدا ہے ۔ جب تک اس بوجھ سے نجات حاصل نہیں ہوتی آگے بڑھنا مشکل ہے۔ پہلا تضاد جماعت اسلامی کی انتخابی سوچ ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کے عمل کو دیکھیے۔ جماعت اسلامی کا ہر آدمی اس الیکشن میں ووٹ نہیں ڈال سکتا۔ صرف ایک محدود صالح اقلیت ہوتی ہے جو ووٹ ڈالنے کی اہل ہے۔ اب اگر آپ کے جملہ وابستگان اس قابل نہیں کہ آپ کے امیر کا انتخاب کر سکیں تو پھر آپ انتخابات میں ان سے اور دیگر عام گناہ گار مسلمانوں سے ووٹ کیوں مانگتے ہیں۔ ریاست کا وزیر اعظم تو ایک طرح سے پاکستان کے تمام مسلمانوں کا امیر ہوا، اس کے انتخاب میں گنہ گاروں کے ووٹ مانگے جاتے ہیں اور ایک گروہ کے امیر کے انتخاب میں اپنی صفوں میں بھی فرق روا رکھ لیا جاتا ہے۔ یہ ایک خوفناک تضاد ہے۔ محدود رکنیت کے تصور سے پھوٹنے والی اس فکر نے جماعت اسلامی کو الجھا کے رکھ دیا ہے۔ جماعت اسلامی کو سوچنا چاہیے کہ جو لوگ امیر جماعت کے منصب کے لیے ووٹ نہیں دے سکتے ان ساتھی بھائیوں سے اور دیگر گنہ گار پاکستانیوں سے پھر آپ عام انتخابات میں امیر المومنین بننے کے لیے ووٹ کیوں مانگتے ہیں۔

[/FONT]
[FONT=&amp]جماعت اسلامی کا دوسرا تضاد یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی شخص خود کو امیر کے منصب کے لیے انتخابی عمل میں بطور امیدوار پیش نہیں کر سکتا۔ سید مودودی نے 1951 کے انتخابی معرکے کے ہنگام خود کو الگ تھلگ رکھنے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا: جماعت اپنی انتخابی جدوجہد میں، خاص طور پر یہ بات عوام الناس کو ذہن نشین کرائے گی کہ امیدوار بن کر اٹھنا اور اپنے حق میں ووٹ مانگنا آدمی کے غیر صالح ہونے اور نااہل ہونے کی پہلی اور کھلی ہوئی علامت ہے۔ ایسا شخص جب کبھی اور جہاں کہیں سامنے آئے لوگوں کو فورا سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ایک خطرناک شخص ہے اور اس کو ووٹ دینا اپنے حق میں کانٹے بونا ہے۔ جماعت اسلامی نے سید صاحب کی اس فکر کو اپنے امیر کے انتخابات کی حد تک تو قائم رکھا لیکن ملک کے عام انتخابات میں ان کے لوگ امیدوار بن کر اٹھتے اور اپنے حق میں ووٹ مانگتے ہیں۔ اب کیا آدمی انہیں غیر صالح ، نااہل اور خطرناک سمجھے؟ اب یا تو آپ عام انتخابات میں بھی ووٹ نہ مانگیں اور امیدوار نہ بنیں یا پھر اپنے امیر کے انتخاب میں بھی اس بات کی گنجائش رکھیں کہ اراکین میں سے کوئی امیر کا الیکشن لڑنا چاہے تو لڑ سکے۔ جب ایک جماعت اپنی داخلی صفوں میں امیدوار بن کر ووٹ مانگنے کے عمل کی اس طرح حوصلہ شکنی کرے گی تو اس جماعت کے لوگ عوام سے کیسے ووٹ مانگ سکیں گے اور ان کے رہنماﺅں کا کوئی حلقہ انتخاب آخر کس طرح وجود میں آ سکے گا؟۔۔۔ مزید حیرت ہمیں اس وقت ہوتی ہے کہ بھٹو کے ساتھ انتخابی معرکہ ہوا تو سید مودودی نے اسے غزوہ تبوک کے تناظر میں دیکھتے ہوئے کہا :یہ بعینہ وہی وقت ہے جب خیر اور شر کی قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی نے آج تک وضاحت نہیں کی۔ اگر امیر جماعت کے لیے امیدوار بننا ناجائز ہے تو ایم این اے کے منصب کے لیے جائز کیسے ہو گیا اور ایم این اے کے منصب کے لیے ووٹ مانگنا جائز ہے تو امیر جماعت کے منصب کے لیے ناجائز کیسے ہو گیا۔ آپ اپنے لوگوں کی تربیت ہی اس طرز پر کریں گے تو وہ عوام سے ووٹ کیسے لے سکیں گے۔ وہ تو یہ کام بے دلی سے کریں گے اور اندر سے یہی سمجھیں گے کہ یہ نامناسب کام ہے۔ پھر آپ کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں تو اس میں قصور کس کا؟

[/FONT]
[FONT=&amp]تضادات سے کوئی بھی پاک نہیں ہوتا۔ بہت سے تضادات اصل میں ارتقا ہوتے ہیں۔ جماعت بھی اپنے تضادات کو ارتقا کہہ کر اس بوجھ سے جان چھڑا سکتی تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اس نے ہر تضاد کا دفاع کیا اور اسے شرعی بھی قرار دیا۔ قیام پاکستان سے پہلے کہا گیا ان انتخابات کی اہمیت جو بھی ہو ہمارے لیے یہ ممکن نہیں کہ ہم ان اصولوں کی قربانی دیں جن پر ہم ایمان لائے لیکن بھٹو سے مقابلہ پڑا تو یہ اصول بھول گئے اور نہ صرف الیکشن لڑا گیا بلکہ اسے بعینہ غزوہ تبوک قرار دیا گیا۔ بے نظیر کی مخالفت کی گئی کہ عورت الیکشن نہیں لڑ سکتی تو یہ بھی اسلامی اصولوں کے تحت اور مادر ملت کی حمایت کی گئی تو یہ بھی فقہ کے اصولوں کے مطابق۔ نواز شریف کا ساتھ دیا گیا تو یہ بھی سربلندی اسلام کے لیے اور ان کی مخالفت کی گئی تو یہ بھی شریعت کے اصولوں کی خاطر، ضیا مارشل لاءکی حمایت بھی اسلام کی خاطر اور مشرف کی مخالفت بھی اسلام کے لیے، پرائیویٹ جہاد کا آغاز کیا تو یہ بھی ٹھیک کیا اور اب سراج صاحب فرماتے ہیں بندوق کا نہیں قلم کا دور ہے تو یہ بھی صحیح۔۔۔۔ یعنی حق صرف وہ ہے جو آپ کہیں۔ آپ کی مخالفت کرنے والا کم بخت بڑا ہی پرلے درجے کا ناعاقبت اندیش ہے۔۔۔۔ عظمت کے ایسے ہمالہ پر براجمان ہو کر سیاست نہیں ہو سکتی۔

[/FONT]
[FONT=&amp]جماعت اسلامی نے اس ملک میں ٹھوس سیاست کرنا ہے تو اسے اسلامی جمعیت طلبہ کی افادیت کے طلسم ہوشربا کی بھول بھلیوں سے نکل کر حقائق کا سامنا کرنا چاہیے۔ تعلیمی اداروں سے اتنے فرزندان توحید جمعیت نے نہیں نکالے جتنوں کو جماعت اسلامی سے ہمیشہ کے لیے متنفر کر کے نکالا۔ یہی نوجوان جب عملی زنگی میں آتے ہیں تو جمعیت کے رد عمل میں وہ جماعت اسلامی کو سینگوں پر لیے پھرتے ہیں۔ ،تعلیم یافتہ طبقات کو جماعت اسلامی سے دور کرنے میں جتنی خدمات اسلامی جمعیت طلبہ نے دی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ جماعت اسلامی کو فیصلہ کرنا ہو گا وہ کب تک اس بوجھ کواٹھا کر پھرے گی۔

[/FONT]
[FONT=&amp]مجھے نہیں معلوم، میری ان معروضات کا صالحین کیا حشر نشر کریں گے، لیکن مجھے اطمینان ہے میں نے اپنے تئیں جو درست سمجھا ،لکھ دیا۔ جماعت اسلامی اپنی طبعی مدت پوری نہیں کر چکی تو اسے جان لینا چاہیے اسے خود احتسابی کی شدید ضرورت ہے۔
source
[/FONT]
​
 
Advertisement
جماعت اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہی ہے

پاکستان دشمنی میں جن کے بڑوں نے بارود کی فصل بوئی تھی اب وہ بچے کھچے لوگ کاٹ رہے ہیں

یا مارشل لا تیرا ہی آسرا

یا الله ایک بار مارشل لا اور لگوا دے ، سراج کی یہی دعا ہے
 
Islami jamiat talaba key barey mein balkul saheh kaha hai mein khud bhi islami jamiat e talaba mein tha par aaj mein jumaat e islami key sakht mukhalif hon...uskey tazadad uskey munafiqat ney mujhey majboor kar deya hai keh us jumaat sey nafrat karon...merey walid sahib akhir dam tak jumaat e islami key rukan rahey par ham hamri generation jab college mein thi to bohot sargaram supporter they par ab purey group mein sirf aik hi banda jumaat e islami mein rah gaya
 
Advertisement
اتنا لمبا چوڑا لکھنے کی ضرورت نہیں،اور نہ ہی تعمیری تنقید میں ایسی اخلاقیات کی ضرورت ہوتی ہے،جس سے برائی صاف پتہ نہ چل سکے
ایک جملہ میں جماعت کی بیماری،،،یہ ہے

جماعت منہ سے جیسا اپنے آپ کو کہتی ہے۔۔عمل اسکے برعکس ہے
اور جاہل سے جاہل اور گناہگار سے گناہگار آدمی بھی دورخے لوگوں کو پسند نہیں کرتا،بلکہ کراہیت محسوس کرتا ہے
اس کینسر نے جماعت کو قبر کے کنارے پہنچادیا ہے


 
تحریر کی داد دینی پڑیگی اگرچہ کہ اس کے نکات سے اختلاف بھی کرنا پڑ رہا ہے مگر اس کی اصل خوبی یہ ہے کہ سفلی اور گھٹیا زبان کا استمعال اسمیں نہیں کیا گیا (مثلا نورے، پٹواری، پوٹین، منافق وغیرہ ) - اس میں بھی کہیں نہ کہیں سید ابو اعلی مودودی اور انکی جماعت کا دخل نظر آتا ہے کہ اپنے مخالفین پر کبھی انکی لیڈرشپ نے گھٹیا الزامات اور القابات نہیں استمعال کیے - اصل مسئلے کی طرف آتے ہیں نمبر وار :
١) جماعت میں ہوتے ہوئے اس بات کا ادراک بہت گہرا معلوم ہوتا ہے کہ صرف سراج صاحب کی طلسماتی شخصیت سے ایک محدود کامیابی ہی ممکن ہے - اصل توجہ جماعت کے ہر فرد کو 'مثل سراج الحق' متحرک اور پیہم خدمت بنانے کی طرف ہے - اسلئے اس تجزیے سے بلکل متفق نہیں ہوں کہ جماعت والے کسی صلاح الدین ایوبی کے منتظر رہتے ہیں - چونکہ جماعت کے کارکنوں کی تعداد نسبتاً کم ہے اور انکا کوئی ذاتی مفاد جماعت کی انتخابی کامیابی سے ماخوذ نہیں ، اسلئے ویسی سرگرمی بھی نظر نہیں آتی جو ن لیگ ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں نظر آتی ہے ، کیا کریں کہ دین اور آخرت کے معاملے میں اس امّت کی خواہشیں زیادہ ہیں اور جدوجہد کم - البتہ بعض مجاہد کارکنوں پر تو اکثر حیرت ہوتی ہے کہ جان ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں اور اپنے مخالفین کی ہر مدد کو بھی سب سے پہلے موجود ہوتے ہیں - ایک اور بات بھی محسوس کی گئی ہے کہ جو فنڈ امانتً ز کوٰة یا سیاسی و سماجی خدمات کے لئے جماعت کو مہیہ ہوتے ہیں انکو بہت پھونک پھونک کر استمعال کرنا پڑتا ہے - اور ایک چیز کے فنڈ کو دوسری چیز میں شرعاً استمعال بھی نہیں کیا جا سکتا اسلئے الیکشن کمپین میں اربوں روپے کا بےدریغ استمعال بھی نہیں کیا جاسکتا - یعنی اگر ن لیگ لاہور کے ایک حلقے میں اتنے روپے کا استمعال کریگی جتنا جماعت پورے ملک کے الیکشن میں کرتی ہے تو عقلاً جماعت کا جیتنا محال ہے کیونکہ آپ جتنا گڑ ڈالوگے اتنا ہی میٹھا ہوگا- حلال کے پیسوں کی چکا چوند حرام کی بنسبت کم ہی ہوتی ہے - جب ووٹ قیمے والے نان پر، آٹے کی بوری پر اور نوکری کی سفارش پر ملے گا تو ووٹر اتنا تو باشعور ہے کہ یہ کام جماعت تو کبھی نہیں کریگی - اس لئے اس بابت بھی کوئی حکمت عملی درکار ہے جو شرعی دائرے کے اندر کافی مشکل دکھائی دیتا ہے -


ب) جہاں تک بات ہے جماعت کے اندرونی انتخاب کی تو اس معاملے میں آپکی رأے کو کلّیتً رد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا - جماعت کا اندرونی انتخاب سنّت رسول ص اور سنّت صحابہ ر ض سے بلاواسطہ استنباط پر مبنی ہے - رسول ص کی سنّت ہے کہ مانگنے والے کو ہم کبھی منصب دیا نہیں کرتے اور صحابہ کی سنّت ہے کہ ہمیشہ خلیفہ وقت کے انتخاب میں اصحاب الراے سے مشوره لیا جے تا کہ گروه بندی ، تعصّب ، حرص ، لالچ سے بالاتر ہوکر فیصلہ کیا جا سکے - اگر جماعت اس دینی رویے کو ترک کریگی تو میں تو آج ہی جماعت کو ترک کر دوںگا - اگر کوئی قاضی لیگ یا سراج پارٹی ہی بنانی ہے تو ایسی مخلوقات تو معاشرے میں بکھری پڑی ہیں - وقتی پالیسیز پر آپکے تبصرے کو بھی میں اتنی ایہمیت نہیں دے پارہا ہوں کہ بینظیر اور محترمہ فاطمہ جناح ہم پلّہ خواتین نہیں تھیں اور بھٹو کا ساتھ دینے پر قوم کو جو شکست اٹھانی پڑی ہے وہ بھی تاریخ کا حصّہ ہے - اگر دین کو ملحوظ رکھا گیا ہوتا تو یہ نوبت کبھی نہیں آنی تھی -


ج ) آخر میں اسلامی جمیعت طلبہ پر آپکا تبصرہ جزوی طور پر درست ہوسکتا ہے مگر جب قوم ایم ایس ایف کی بدمعاشی کا بدلہ ن لیگ سے نہیں لیتی ، جب اے پی ایم ایس او کی دہشت گردی کا بدلہ ایم کیو ایم سے نہیں لیا جاتا تو جمیعت کے کاموں پر جماعت کیوں قصوروار ٹھہرتی ہے - اور یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہی جمیعت والا بظاھر غنڈہ جب ن لیگ میں چلا جاۓ (سعد رفیق، احسن اقبال ، خواجہ آصف، جاوید ہاشمی، شیخ رشید) یا تحریک انصاف میں (اسد قیصر ، محمود الرشید ، اعجاز چودھری، فیاز چوہان ) تو یک بیک وہ عوام کے لئے قابل قبول ہوجاتا ہے - کیا یہ بھی کھلا تضاد نہیں ہے - یا پھر اصل مسلہ کوئی اور ہے .......


آخر میں یہ عرض کرونگا کہ الله تعالیٰ نے جب بنی اسرائیل کو ضرورت سے زیادہ چہیتا نہیں بنایا تو ہماری قوم بھی کسی خوش فہمی میں نہ رہے - اگر اسلام پسندی اور سنّت کی پاسداری ہی جماعت کا وہ جرم ہے جسکی وجہ سے ٦٥ سال سے عوام اسکو منتخب نہیں کر پارہے اور دوسرے ہر کرپٹ اور بددیانت کو قبول کر لیتے ہیں تو پھر الله ہر ایک سے بےنیاز ہے - جس ہندو بنیے پر ہزار سال حکومت کی ہے ہم نے تو اسی سے ہر کچھ عرصے بعد ہمکو جوتے لگوا دیتا ہے - ولللہ العزت جمیعاً
 
اب کالے انگریز اور ان کی اولادیں بتایں گیں کے اسلام کیا ہے

چودھری صاحب آپ تو اپنے مودودی صاحب سے نا سیکھ سکے اسلام کوئی اور کیا سکھائے گا اب اسلام آپ کو
جس چیز سے وہ زندگی بھر منع کرتے رہے اسی پر آپ آج فخر کرتے ہیں