Advertisement

جعلی وزیراعلیٰ کے بھاشن غیرمعیاری سٹینڈاپ کامیڈی سے بڑھکر کچھ نہیں،پی ٹی آئ

مریم نواز کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

قوم خصوصا نوجوانوں کے پختہ سیاسی شعور کے سامنے جعلی وزیراعلی کے بھاشن غیر معیاری "سٹینڈ اپ کامیڈی" سے بڑھ کر کچھ نہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

تعلیمی اداروں میں تدریسی نظم و ضبط کے پابند بچے وزیراعلی کی اس غیر معیاری "سٹینڈ اپ کامیڈی" کا پوسٹ مارٹم سوشل میڈیا پر کرتے ہیں جو غاصب سرکار کو بہت کھٹکتا ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

نوجوان کیلبری فونٹ سے لیکر قطری خطوط تک پھیلے جھوٹوں کی پوری روداد سے واقف ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

بھارتی جارحیت کے جواب میں جعلی وزیراعلی اور اس کا مجرم باپ افواج پاکستان کے جوابی حملے تک بغلوں میں منہ چھپائے چپ چاپ بیٹھے رہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

وہ مودی جو آج پاکستان کی سالمیت و سلامتی پر اپنی ناپاک نگاہیں جمائے بیٹھا ہے وہ جاتی امراء کے ان سیاسی فراڈیوں کا مہمان خاص بنا کر رائے ونڈ مدعو کیا جاتا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

جس ٹبر کا خمیر بزدلی اور بےغیرتی سے اٹھا ہے وہ ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنی بےحمیتی کا معاوضہ اقتدار کی صورت میں بٹورنے میں مصروف ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

آئین، قانون اور جمہوریت تباہ کرکے دیہاڑی پر بھرتی کی جانے والی جعلی وزیراعلی سے قوم کا حساب کتاب ابھی باقی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

ظلم کی رات اگرچہ ذرا طویل ہی سہی مگر قانون کی حکمرانی کا سویرا جلد طلوع ہوگا اور سیاسی دیہاڑی داروں کا کڑا محاسبہ عوام خصوصا نوجوان ہی کریں گے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Advertisement
This corrupt Asim Khanzeer's ***** won't dare to name Modi or India...
In the Indian attack, the Mosques & houses were destroyed. Children, civilians, and Air Force personnel were killed. But India did not cause as much damage as the PTI did on May 9th.


Loading X post…
Open original post on X