اصلی بیلٹ باکس سے جعلی بیلٹ باکسز کو تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے: درخواست گزار
آئندہ عام انتخابات سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کروا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے PP-31 گجرات میں امیدوار مدثر رضا کی طرف سے پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار مدثر رضا کا کہنا ہے کہ PP-31 گجرات میں شافع حسین کو الیکشن میں فتح دلوانے کے لیے بے دریغ حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ ہزاروں جعلی بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس تیار کیے گئے ہیں اور اصلی بیلٹ باکس سے جعلی بیلٹ باکسز کو تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ PP-31 گجرات میں پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45 بھی پہلے ہی سائن کروا لیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں انتخابی سامان دیا گیا۔ الیکشن کمیشن PP-31 گجرات میں فارم 45 پر پہلے سائن کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کارروائی کو انتظامیہ کی مدد لے کر روکے۔
سینئر صحافی مغیث علی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا:عام انتخابات 2024ء میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کروا دی گئی ہے! پی پی 31 گجرات سے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،درخواست گزار کا الزام۔۔۔!!!
Loading X post…
Open original post on Xعلاوہ ازیں نوشہرہ میں مبینہ دھاندلی کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پولنگ عملے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں ارسال کی گئی ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے پولنگ سٹیشنز پر مقامی عملے کو تعینات کیا ہے تا کہ دھاندلی کی جا سکے جس کا نوٹس لے کر غیرجانبدار عملہ تعینات کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19shikyttyy.png
Advertisement





