جشنِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اِعتقادی حیثیت
میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شرعی دلیل طلب کرنے والوں کی خدمت میں
اَحکامِ اِلٰہیہ سے مستنبط اُصول و قوانین ہر شرعی عمل کی اَساس ہیں اور ہر عمل سنتِ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بنیاد پر استوار ہے۔ یہی اس دین کی حقانیت و صداقت کی وہ بیّن دلیل ہے جو اسے دیگر اَدیانِ باطلہ سے ممتاز کرتی ہے۔ اِس ضمن میں ہم میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہ طور عید منانے اور اِظہار مسرت کرنے کی بابت نصوصِ قرآن و حدیث کے ساتھ تفصیلی بحث کر چکے ہیں لیکن ایسے حضرات کے لیے جو بلاوجہ میلاد شریف کے موقع پر فتویٰ بازی سے جمہور مسلمانوں کو کفر و شرک اور بدعت کا مرتکب ٹھہراتے ہیں اور ہر بات پر قرآن و سنت سے دلیل طلب کرتے ہیں اُن کے دل و دماغ تنگ نظری کا شکار ہیں اور وہ بزعم خویش یہ سوچتے ہیں کہ اِس عمل کا کوئی شرعی ثبوت نہیں؟ اُن سے بہ قولِ اِقبال رحمۃ اللہ علیہ بس اِتنی گزارش ہے :دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور، دل کا نور نہیںاِقبال، کليات (اُردو)، بالِ جبريل : 335 / 43میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی نعمتِ عظمی پر شکرانے کے ثبوت طلب کرنے والے نادان اور کم نصیب لوگوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ زندگی میں ہزارہا دنیاوی خوشیاں مناتے وقت کبھی قرآن و حدیث کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھ لیں کہ اِس کا ذکر اِن میں ہے یا نہیں؟1۔ کیا ایسا نہیں ہوتا کہ جب کبھی ایک مدت کے بعد اولاد پیدا ہو تومٹھائیاں بانٹی جاتیں اور دعوتیں دی جاتیں ہیں؟ کیا اُس وقت بھی کتبِ حدیث اٹھا کر یہ ثبوت طلب کیا جاتا ہے کہ آیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا کسی صحابی نے بیٹوں کی پیدائش پر مٹھائی بانٹی تھی؟2۔ ہر سال اپنے بچوں کی سالگرہ پر ہزاروں لاکھوں کی ضیافتیں کرنے والوں نے کیا کبھی قرآن و حدیث سے اِس بارے میں بھی ثبوت تلاش کیا ہے؟3۔ عام معمول ہے کہ جب کسی کی شادی قریب ہوتی ہے تو کئی کئی مہینے اِس کی تیاریوں میں گزرتے ہیں۔ اِشتہار اور دعوتی کارڈ چھپوائے جاتے ہیں، رسم و رواج اور تبادلہ تحائف پر لاکھوں روپے اڑائے جاتے ہیں۔ اچھے کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ ولیمہ پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اپنے خویش و اَقارب اور دوست و اَحباب کی حتی الوسع خدمت کی جاتی ہے۔
کیا اس موقع پر بھی ہم نے کبھی قرآن و حدیث سے دلیل طلب کی کہ شادیوں پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یا ان کے غلاموں نے ایسی خوشیاں منائی تھیں یا نہیں؟ کیا انہوں نے بھی اتنے مہنگے اور پرتکلف کھانے تیار کرائے تھے؟ یہاں اِس لیے ثبوت طلب نہیں کیے جاتے کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی کا معاملہ ہے اور بات اپنے گھر تک پہنچتی ہے مگر میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ثبوت یاد آجاتا ہے کیوں کہ یہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا معاملہ ہے۔4۔ 23 مارچ کو آزادی کے حصول کے لیے قرارداد پاس ہوئی اور جد و جہد آزادی کا آغاز ہوا تھا۔ اِس کی خوشی میں ہر سال ملک کے طول و عرض میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات، جشن اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس دن 14 اگست غیروں کے تسلط سے آزادی ملی اور مملکتِ خداداد پاکستان کی صورت میں اﷲ تعالیٰ کی نعمت ملی تو اُس دن ہر سال پورے ملک کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے، بے پناہ وسائل خرچ ہوتے ہیں، جگہ جگہ جہازوں، ٹینکوں اور گاڑیوں کی سلامی دی جاتی ہے، گارڈ آف آنر پیش ہوتے ہیں۔ یومِ دفاع (6 ستمبر) کی خوشی میں پاک فوج کی جنگی مشقیں دیکھنے کے لیے مخصوص مقامات پر اِجتماعات ہوتے ہیں۔
یہ سب اُمور اگرچہ درست ہیں مگر اِن قومی تہواروں کے لیے عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عہدِ صحابہ سے ثبوت تلاش نہیں کیے جاتے۔5۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حصولِ آزادی کی جد و جہد میں کام کرنے والے رہنماؤں کے یومِ ولادت پر پورے ملک میں عید کا سا سماں ہوتا ہے۔ دفاتر، تعلیمی اور صنعتی اِدارے بند کر دیے جاتے ہیں۔ جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے لیے دور دور سے دانش وروں اور زعماء کو بڑے اہتمام سے دعوتیں دے کر بلوایا جاتا ہے اور ان کی شان میں قصیدہ خوانی کی جاتی ہے۔ لیکن یہاں قرآن و حدیث یا اُسوئہ صحابہ رضی اللہ عنھم سے کسی ثبوت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اس لیے کہ بجا طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ملک و قوم کے رہبروں کی ملی خدمات کو سراہا جانا چاہیے لیکن پوری انسانیت بلکہ کائناتِ ہست و بود کے محسنِ اَعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یومِ ولادت آئے تو اُن کی یاد میں محافلِ میلاد اور خوشی کرنے پر ہمیں ثبوت یاد آنے لگتے ہیں اور دلیلیں طلب کرنا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اَعلیٰ حضرت اِمام اَحمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اس حوالے سے کیا خوب لکھتے ہیں :اور تم پر مرے آقا کی عنایت نہ سہی
نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی اِحسان گیااحمد رضا خان، حدائقِ بخشش، 1 : 336۔ جب ملک کا یوم تاسیس آئے یا بیرونِ ملک سے کوئی مہمان آئے (خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم) اُسے اِکیس توپوں کی سلامی دی جائے تو اُس وقت قرآن و حدیث سے جواز تلاش نہیں کیا جاتا۔7۔ ملک کے صدر، سربراہِ ریاست یا بہت بڑے لیڈر کے اِنتقال پر بڑے اِعزاز کے ساتھ اُس کی تدفین عمل میں آتی ہے، اُس کی وفات پر سوگ کے جلوس نکالے جاتے ہیں، میت پر ماتمی دھنوں سے بینڈ باجے، توپوں کی سلامی ہوتی ہے، پھولوں کی چادریں چڑھتی ہیں، گل پاشیاں اور نہ جانے کیا کیا تقریبات ہوتی ہیں۔ علماء و غیر علماء سب اِن تقریبات میں شریک ہوتے ہیں مگر کسی نے کبھی فتویٰ صادر نہیں کیا۔ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اُسوئہ صحابہ رضی اللہ عنھم سے کبھی سند تلاش نہیں کی۔ اِس لیے کہ اِس میں ملک کا اِعزاز اور مرحوم لیڈر کی خدمات کا اعتراف تھا، اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار تھا اور اقوام عالم کے سامنے اپنے قومی وقار کا مسئلہ تھا۔ یہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہمارے نزدیک بھی یہ غلط نہیں ہے۔ ایسا ہونا چاہیے مگر اَمر زیرِ بحث یہ ہے کہ کسی صدر مملکت کے لیے ایسا اہتمام ہو تو کوئی ثبوت نہیں مانگے جاتے لیکن باعثِ موجودات حضرت محمد علیہ الصلوٰت والتسلیمات کے یوم ولادت کے سلسلے میں دلائل اور فتووں کا مطالبہ کیا جاتاہے۔
آقائے دوجہاں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا دن آئے تو خوشی منانے کے لیے دلائل و براہین اور ثبوت مانگے جائیں، اس کا صاف مطلب ہے کہ باقی ہر موقع پر خوشی تھی بس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معاملے میں دل اِحساسِ مسرت سے محروم ہوگیا اور حکمِ خداوندی۔فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ(1) یاد نہ رہا۔ اَعمالِ حسنہ، عبادت و ریاضت میں کثرتِ ذکر پر بھروسہ کافی محسوس ہونے لگا اور دل اس احساس سے خالی ہوگیا کہ دنیا کی سب سے پیاری، سب سے معظم اور سب سے زیادہ واجب التعظیم ہستی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ ان کی محبت ایمان کی اساس ہے اور ایمان دل کی وہ حالت ہے جسے کیفیت یا حال کہتے ہیں، جسے لگن بھی کہتے ہیں اور لگاؤ بھی، محبت بھی کہتے ہیں اور محبت کا الاؤ بھی۔ یہ الاؤ دل میں جل اٹھے تو مومن اپنی زندگی کے ہر لمحے کو عید میلاد بنا کر مناتا رہے اور اپنے در و دیوار کو آخرت کا گھر سمجھ کر سجاتا رہے۔ ہم سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان خشک و بے مغز عبادتوں کے ذخیروں کے مقابلے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر خوشی کرنا اﷲ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ اَفضل عمل ہے۔يونس، 10 :
58اَفسوس کہ کفر و شرک کے فتاویٰ صادِر کرنے والے منکرِ میلاد بدعتیوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی خوشیوں پر لاکھوں روپے خرچ کر دیے تو کوئی چیز رکاوٹ نہ بنی لیکن محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہِ ولادت جلوہ فگن ہوا تو اِس کے اہتمام پر خود خرچ کرنے کی بجائے دوسروں کو بھی اس سے منع کرتے رہے۔ یاد رہے کہ کوئی خوشی آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی سے بڑی نہیں، اس کے مقابلے میں دنیا و جہان کی ساری خوشیاں ہیچ ہیں۔ 6۔ میلاد منانا عملِ توحید ہے
یہاں یہ نکتہ سمجھ لینا ضروری ہے کہ میلاد منانا فی الواقع عملِ توحید ہے۔ یہ عمل ذاتِ باری تعالیٰ کو واحد ویکتا ماننے کی سب سے بڑی دلیل ہے کیوں کہ میلاد منانے سے یہ اَمر خود بخود ثابت ہو جاتا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے والے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کا بندہ اور اللہ کی مخلوق مانتے ہیں۔ اور جس کی ولادت منائی جائے وہ خدا نہیں ہو سکتا، کیوں کہ خدا کی ذاتلَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے)(1) کی شان کی حامل ہے۔ جب کہ نبی وہ ذات ہے جس کی ولادت ہوئی ہو جیسا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے حوالے سے سورئہ مریم میں اﷲ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا :وَسَلاَمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ. (2)اور یحییٰ پر سلام ہو، اُن کے میلاد کے دن۔(1) الاخلاص، 112 : 3
(2) مريم، 19 : 15حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا :وَالسَّلاَمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ.مريم، 19 : 33اور مجھ پر سلام ہو میرے میلاد کے دن۔[FONT=&]تو میلاد منانا گویا نبی کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق قرار دینا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اَفضل و اَعلیٰ مخلوق اِس کائنات میں کوئی نہیں۔ جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مناتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ کی خالقیت اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخلوقیت کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے۔ اِس سے بڑی توحید اور کیا ہے؟ مگر اہلِ بدعت اِس خالص عملِ توحید کو بھی بزعمِ خویش شرک کہتے ہیں جو کہ صریحاً غلط ہے۔
[/FONT]
ان کا دین سارے مزہبوں کا مکسچر(mixture) ہے، ذرا دیکھئے:
1- برتھڈے منانا عیسائیوں سے کاپی کیا ، وہ حضرت عیسی علیہ السلام کا 25 دسمبر مناتے ہیں
2- جلوس نکالنا شیعیہ سے کاپی کیا ، وہ گھوڑے کے ساتھ جلوس نکالتے ہیں، ...... اور انہوں نے تانگہ گھوڑا، کھوتا ریڑھی، ٹریکٹر ٹرالی، ہاروں سے لدھے مولوی (شعیہ کو بھی مات دے دی)
3 - قبروں پر دربار بنانا، سالانا میلہ لگانا اس پر قوالیاں گانا ....... سکھوں کو کاپی کیا
4- شادی بیاہ پر ساری ہندو رسمیں. ڈھول ڈھمکا، خسرے نچانا، مائیوں کا فنگشن، مہندی کا فنگشن.
5- ہندو بیٹی کو شادی پر جہیز دیتا اور وراثت سے فارغ کرتا ، یہ بھی اس نظام کو اپنا کر، لڑکی کا شرعی وراثتی حق 1/2 کھاتے
6- مشلعیں (موم بتی وغیرہ) جلانا یہودی و عیسائی اپنے مرنے والوں سے محبت کے اظہار کرتے...... یہ آج بھی کسی بڑے سانحہ جیسے آرمی سکول کے لئے مشلعیں (موم بتی وغیرہ) جلاتے ہیں. غرض کے ہر چیز پر اسلام سے دوری، اللہ ہمیں حق بات کہنے ، سمجھنے اور ماننے کی توفیق عطا فرماۓ
رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سال اصحاب فیل میں، ماہ ربیع الاوّل ہوئی ہے۔ تاریخ پر البتہ اختلاف ہے، لیکن زیادہ تر اجماع بارہ ربیع الاول کی تاریخ پر ہے۔ عید میلاد النبی، ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان (سنی و شیعہ سوائے وہابیوں کے) مناتے ہیں۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماءاکرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعراء اور ثناء خواںِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔ سورہ آل عمران کی آیت ( 81 ) ملاحظہ کیجیے ۔ رب ذوالجلا ل نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کی محفل میں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور فضائل کا ذکر فرمایا ۔ گویا یہ سب سے پہلی محفل میلاد تھی جسے اللہ تعالٰی نے منعقد فرمایا ۔ اور اس محفل کے شرکاء صرف انبیاء کرام علیہم السلام تھے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری اور فضائل کا ذکر قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ میں موجود ہے۔
رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود مسجد نبوی میں منبر شریف پر اپنا ذکر ولادت فرمایا۔ (جامع ترمذی ج 2 ص 201) آپ نے حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے لیے منبر پر چادر بچھائی اور انہوں نے منبر پر بیٹھ کر نعت شریف پڑھی، پھر آپ نے ان کے لیے دعا فرمائی۔ (صحیح بخاری ج 1 ص 65) حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے غزوہ تبوک سے واپسی پر بارگاہ رسالت میں ذکر میلاد پر مبنی اشعار پیش کیے (اسد الغابہ ج 2 ص 129)
اسی طرح حضرات کعب بن زبیر ، سواد بن قارب ، عبد اللہ بن رواحہ ، کعب بن مالک و دیگر صحابہ کرام ( رضی اللہ عنہم ) کی نعتیں کتب احادیث و سیرت میں دیکھی جاسکتی ہیں ۔ بعض لوگ یہ وسوسہ اندازی کرتے ہیں کہ اسلام میں صرف دو عید یں ہیں لہذا تیسری عید حرام ہے ۔ ( معاذ ا للہ ) اس نظریہ کے باطل ہونے کے متعلق قرآن کریم سے دلیل لیجئے ۔ ارشاد باری تعالٰی ہے ، ( عیسیٰ بن مریم نے عرض کی ، اے اللہ ! اے ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے ایک ( کھانے کا ) خوان اتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ہمارے اگلوں پچھلوں کی)۔ (المائدہ ، 114، کنزالایمان) جس روز اللہ تعالٰی کی خاص رحمت نازل ہو ۔ اس دن کو عید بنانا اور خوشیاں بنانا ، عبادتیں کرنا اور شکر بجا لانا صالحین کا طریقہ ہے ۔اور کچھ شک نہیں کہ سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری اللہ تعالٰی کی عظیم ترین نعمت اور بزرگ ترین رحمت ہے اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے دن عید منانا اور میلاد شریف پڑھ کر شکر الہی بجا لانا اور اظہار فرح اور سرور کرنا مستحسن و محمود اور اللہ کے مقبول بندوں کا طریقہ ہے ) ۔ ( تفسیر خزائن العرفان )۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت (الیوم اکملت لکم دینکم ) تلاوت فرمائی تو ایک یہود ی نے کہا، اگر یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید مناتے۔ اس پر آپ نے فرمایا ، یہ آیت جس دن نازل ہوئی اس دن دو عیدیں تھیں، عید جمعہ اور عید عرفہ۔ (ترمذی) پس قرآن و حدیث سے ثابت ہوگیا کہ جس دن کوئی خاص نعمت نازل ہو اس دن عید منانا جائز بلکہ اللہ تعالٰی کے مقرب نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنت ہے۔ چونکہ عید الفطر اور عید الاضحی حضور ﷺ ہی کے صدقے میں ملی ہیں اس لیے آپ کا یوم میلاد بدرجہ اولی عید قرار پایا۔
صحیح بخاری جلد دوم میں ہے کہ ابو لہب کے مرنے کے بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اسے خواب میں بہت بری حالت میں دیکھا اور پوچھا ، مرنے کے بعد تیرا کیا حال رہا؟ ابو لہب نے کہا، تم سے جدا ہو کر میں نے کوئی راحت نہیں پائی سوائے اس کے کہ میں تھوڑا سا سیراب کیا جاتا ہوں کیونکہ میں نےمحمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پیدائش کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کیا تھا۔ امام ابن جزری فرماتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشی کی وجہ سے ابو لہب جیسے کافر کا یہ حا ل ہے کہ اس کے عذاب میں کمی کردی جاتی ہے ۔ حالانکہ ا س کی مذمت میں قرآن نازل ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مومن امتی کا کیا حال ہوگا ۔ جو میلاد کی خوشی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے سبب مال خرچ کرتا ہے ۔ قسم ہے میری عمر کی ، اس کی جزا یہی ہے کہ اللہ تعالٰی اسے اپنے افضل و کرم سے جنت نعیم میں داخل فرمادے ۔مواہب الدنیہ ج 1 ص 27 ،]
اب ہم یہ جائزہ لیتے ہیں کہخالق کائنات نے اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن عید میلاد کیسے منایا؟ سیرت حلبیہ ج 1 ص 78 اور خصائص کبری ج 1 ص 47 پر یہ روایت موجود ہے کہ (جس سال نور مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کو ودیعت ہوا وہ سال فتح و نصرت ، تر و تازگی اور خوشحالی کا سال کہلایا۔ اہل قریش اس سے قبل معاشی بد حالی اور قحط سالی میں مبتلا تھے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی برکت سے اس سال رب کریم نے ویران زمین کو شادابی اور ہریالی عطا فرمائی، سوکھے درخت پھلوں سے لدگئے اور اہل قریش خوشحال ہوگئے ) ۔ اہلسنت اسی مناسبت سے میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی خوسی میں اپنی استطاعت کے مطابق کھانے، شیرینی اور پھل وغیرہ تقسیم کرتے ہیں ۔ترمذی شریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شمع رسالت کے پروانے چراغاں بھی کرتے ہیں ۔ اس کی اصل مندرجہ ذیل احادیث مبارکہ ہیں۔ آقا و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ، (میری والدہ ماجدہ نے میری پیدائش کے وقت دیکھا کہ ان سے ایسا نور نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے)۔ (مشکوٰۃ)
سبحان اللہ حیدری صاحب۔۔۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کو شاد و آباد رکھے۔۔۔ کیا خوبصورت مضمون حوالہ جات کے ساتھ لکھا ہے۔ اس کو پڑھ کر نبی ﷺ کی ولادت پر کڑھنے والے مزید کڑھیں گے۔
حضور پاک ﷺ کی وفات کے بعد کوئی ایسا ثبوت جس سے ثابت ہو کہ جشن عید میلاد منایا جاتا تھا۔۔۔ اور اس کے بعد یہ وہابی آگئے اور انہوں اس پر پابندی لگا دی۔
اے میرے جاہل مسلمانوں۔۔۔۔ مکہ جہاں سے اسلام پھیلا وہاں ایسی کوئی روایت رسم نا تھی نارہی نا رہے گی۔ مکہ واحد جگہ ہے جہاں جو نبی طریقہ اسلام مکمل کرکے گئے اسی طریقہ نماز حج روزہ کو وہاں کے رہنے والے اسلام کے شروع سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
یہ جہالت شیعہ سنی وہاں موجود ہے جہاں اسلام توآگیا لیکن جاہلانہ رسم و رواج کو ختم نہ کرسکا۔
کل تک درگاہوں پر جشن منانے والوں نے نبی کا جشن بھی بنا ڈالا۔۔۔
حضور پاک ﷺ کی وفات کے بعد کوئی ایسا ثبوت جس سے ثابت ہو کہ جشن عید میلاد منایا جاتا تھا۔۔۔ اور اس کے بعد یہ وہابی آگئے اور انہوں اس پر پابندی لگا دی۔
اے میرے جاہل مسلمانوں۔۔۔۔ مکہ جہاں سے اسلام پھیلا وہاں ایسی کوئی روایت رسم نا تھی نارہی نا رہے گی۔ مکہ واحد جگہ ہے جہاں جو نبی طریقہ اسلام مکمل کرکے گئے اسی طریقہ نماز حج روزہ کو وہاں کے رہنے والے اسلام کے شروع سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
یہ جہالت شیعہ سنی وہاں موجود ہے جہاں اسلام توآگیا لیکن جاہلانہ رسم و رواج کو ختم نہ کرسکا۔
کل تک درگاہوں پر جشن منانے والوں نے نبی کا جشن بھی بنا ڈالا۔۔۔
آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔
میں نے جشن میلاد النبیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمپر لکھا، تھریڈ کلوز کردیا گیا۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہ طور عید منانے اور اِظہار مسرت کرنے کی بات قرآن و حدیث کے حوالے سے کی، میرے تھریڈ بند کرکے، ایسے حضرات کو چھوٹ دینا جو میلاد شریف منانے پرمسلمانوں کو کفر و شرک اور بدعت کا مرتکب ٹھہراتے ہیں، کیا ظاہر کرتا ہے؟ اگر آپ بیلنس نہیں رکھیں گے تو اعلان کردیجئے کہ یہ فورم کسی مخصوص مسلک سے وابستہ فرقہ کے لئے ہے، پھر ہم ادھر کا رخ نہ کریں گے۔ صحافتی غیر جانبداری بھی کوئی چیز ہوتی ہے، ایسا تو بی بی سی پر بھی نہ ہوا تھا، میرے تبصرے ان کی پالیسی کے خلاف ہوتے تھے۔ میں اپنے ضمیر کی آواز پر لکھتا تھا۔ ایسی حرکت وہاں بھی نہ ہوئی تھی۔ میرے دو تھریڈ آگے پیچھے بند کر دئے گئے ہیں۔ کیا جانبداری کے علاوہ بھی اس کا کوئی جواز ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بھائی ہم سب مسلمان ہیں ہم سب میں کتاب، توحید، رسالت سمیت سینکڑوں چیزیں مشترک ہیں اور ان میں باہم اتفاق پایا جاتا ہے_ اگر چند ایک اختلاف ہیں تو یہ ہونا ایک فطری امر ہے_ آپ سے اور دوسرے سب دوستوں سے مودبانہ درخواست ہے کہ ایسے موضوعات کو زیر بحث ہی نہ لایا جائے جن سے نفرت یا فرقہ بندی پروان چڑھتی ہو_
جس نے میلاد منانا ہے منا لے اور جس نے نہیں منانا نہ منائے_ لیکن منانے والا بھی منکر کے فتوے نہ لگائے اور نہ منانے والا بھی کسی کو مشرک نہ کہے_
تمہارے مذهب کی بات نہی ہو رہی جس میں ہر شاتم رسول pbuh کی تو عزت ہے لیکن نبی pbuh سے محبت کرنے والا کافر نبی pbuh کی اولاد کا دشمن تمہارا پیشوا اور نبی pbuh کے دین کا دشمن تمہارا امیر ہے
تمھیں میلاد سے مثلا صرف یہ ہے کے تمہارے پیشوا کافر پیدا ہوے تھے اور تمہاری مجبوری ہے کے تم ان کافروں کا یوم پیدایش نہی بنا سکتے
ان کا دین سارے مزہبوں کا مکسچر(mixture) ہے، ذرا دیکھئے:
1- برتھڈے منانا عیسائیوں سے کاپی کیا ، وہ حضرت عیسی علیہ السلام کا 25 دسمبر مناتے ہیں
2- جلوس نکالنا شیعیہ سے کاپی کیا ، وہ گھوڑے کے ساتھ جلوس نکالتے ہیں، ...... اور انہوں نے تانگہ گھوڑا، کھوتا ریڑھی، ٹریکٹر ٹرالی، ہاروں سے لدھے مولوی (شعیہ کو بھی مات دے دی)
3 - قبروں پر دربار بنانا، سالانا میلہ لگانا اس پر قوالیاں گانا ....... سکھوں کو کاپی کیا
4- شادی بیاہ پر ساری ہندو رسمیں. ڈھول ڈھمکا، خسرے نچانا، مائیوں کا فنگشن، مہندی کا فنگشن.
5- ہندو بیٹی کو شادی پر جہیز دیتا اور وراثت سے فارغ کرتا ، یہ بھی اس نظام کو اپنا کر، لڑکی کا شرعی وراثتی حق 1/2 کھاتے
6- مشلعیں (موم بتی وغیرہ) جلانا یہودی و عیسائی اپنے مرنے والوں سے محبت کے اظہار کرتے...... یہ آج بھی کسی بڑے سانحہ جیسے آرمی سکول کے لئے مشلعیں (موم بتی وغیرہ) جلاتے ہیں. غرض کے ہر چیز پر اسلام سے دوری، اللہ ہمیں حق بات کہنے ، سمجھنے اور ماننے کی توفیق عطا فرماۓ
o bhai, is behas sae siasat.pk ko side par hi rakho. tum logun aisay mubahisun nai hi logun ko deen sae duur kar rkha hia. deen ko sada, aur aam feham rehnay do. hmain sada musalman rehnay do, maslak ka thappa kahin aur jaa kar lagao... ja teri meharbani
جب تھریڈز من گھڑت واقعات اور جھوٹی باتوں پہ کھولوں گے تو تھریڈ تو بند ہونے ہیں۔ آپ نے پچھلے دنوں نعمت اللہ شاہ ولی کی پیشن گوئیوں پہ تھریڈ کھولا تھا حالانکہ وہ بھی من گھڑت قصے کہانیاں ہیں لیکن وہ تھریڈ بند نہیں ہوا۔
میں نے اسی میلاد کےسلسلے میں مسلمؓ شریف کی حدیث پہ تھریڈ کھولا ہے وہ تو بند نہیں ہوا اور جو بھی اس پہ اعتراض کرتا ہے یا بحث تو دلائل اور مناسب حوالوں سے اسکا دفاع کرتا ہوں۔ کسی پہ کفر اور شرک کے فتوے نہیں لگاتا۔۔۔۔۔۔ تو وہ کھولا ہے۔
تمہارے مذهب کی بات نہی ہو رہی جس میں ہر شاتم رسول pbuh کی تو عزت ہے لیکن نبی pbuh سے محبت کرنے والا کافر نبی pbuh کی اولاد کا دشمن تمہارا پیشوا اور نبی pbuh کے دین کا دشمن تمہارا امیر ہے
تمھیں میلاد سے مثلا صرف یہ ہے کے تمہارے پیشوا کافر پیدا ہوے تھے اور تمہاری مجبوری ہے کے تم ان کافروں کا یوم پیدایش نہی بنا سکتے
میں نے واضح جواب دے دیا تھا پچھلی پوسٹ میں آپ لوگوں کا مثلا ہے کے آپ لوگوں کو اسلام سے دشمنی نبھانے کے لئے اسلام کا لبادہ اوڑھے رکھنا ہے
اور آپ لوگ اپنے بزرگوں کی سالگرہ تو بنا نہی سکتے کیوں کے وو پیدا ہے مشرک ہوے تھے اور جب تک وہ منافقانہ طور پر اسلام میں داخل ہوے اس وقت تک ادھ عمریں گزار چکے تھے
اب کیا آپ اپنی روحانی امی ہندہ کی سالگرہ بنائیں گے جنہوں نے حضرت حمزہ کا کلیجہ چبایا یا اس کے خاوند اور بیٹے کی بنائیں گے جو کے مشرک سے منافقت تک کے سفر میں اپنی زندگیاں گنوا گئے
بہتر ہے کے جو بنا رہا ہے اس کی مخالفت ترک کر دیں ورنہ بہت سے نشتر ہیں ابھی ترکش میں باقی