سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے ساتھی جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ارکان جن میں چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس امیر محمد بھٹی کو خط لکھا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کی جانب سے دیگر ارکان کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف پاکستان بار کونسل نے شکایت بھجوائی ہے، جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرکے جج پر لگے الزامات کا جائزہ لیا جائے۔
خط میں چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں انتظار ہے آپ جب جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرتے ہیں، جج کو الزامات کے سائے میں رکھنے سے جج اور عدلیہ کی عزت پر حرف آرہا ہے، اجلاس طلب کرکے یہ تعین کیا جائے کہ الزامات درست ہیں یا غلط ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف الزامات غلط ہیں تو جج کی عزت بحال کی جائے اور اگر الزامات درست ہیں تو آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدلیہ کی آزادی اور عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آج بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، اس سے قبل جج کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ملک کی بار کونسلز نے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اور بھونک بھی وہ حرامئ رہا ہے جو کرپٹ نطفہ حرام فراڈیا اپنی ناجائر حرام کئ کمائی کا حساب نہیں دے سکا ُاور جس حرامئ کی بیوی کو پتہ نہیں کس خدمت کے بدلے لوگ یوکے میں جائیدادیں دے دیتے اور اس بے غیرت **** کو معلوم ہی نہیں کہ یہ جائدادیں کیسے آئیں
اور بھونک بھی وہ حرامئ رہا ہے جو کرپٹ نطفہ حرام فراڈیا اپنی ناجائر حرام کئ کمائی کا حساب نہیں دے سکا ُاور جس حرامئ کی بیوی کو پتہ نہیں کس خدمت کے بدلے لوگ یوکے میں جائیدادیں دے دیتے اور اس بے غیرت **** کو معلوم ہی نہیں کہ یہ جائدادیں کیسے آئیں
So Faiz Isa wants to investigate a fellow judge but refused to give any evidence when he, himself was accused of owning properties abroad. What a corrupt hypocrite.