جی جناب، جج بھی اتنے تو بیوقوف نہیں ہوتے، بس عوام کو دکھانا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ یہ حالت ہے ان پولیس والوں کی۔ یہ ایک سیب چوری کرنے والا نہیں ڈھونڈ سکتے اور موڈ میں نہ ہوں تو ہمارے کہنے پر بھی نہیں ہلتے۔
لہٰذا ہمیں بچاوٗ ان ظالموں سے، جن کے ہاتھوں میں تم نے اپنے ٹیکس کے پیسے سے یہ بندوقیں خرید کر دی ہوئی ہیں اور ہمیں آگے کر دیا ہے کہ تم انصاف کراوٗ ان کے اور ہمارے درمیان۔
ان ججوں کے پلے بھی کیا ہے؟ پولیس بھی اپنی مرضی سے ہلتی ہے۔
پاکستان میں پولیس کو ججوں کے طابع فرمان ہونا چاہیئے، کسی وزیر کے نہیں۔ ورنہ آپ اپنے فیصلے اس ادارہ جاتی کاروان سرائے میں کس کو سنائیں گے؟ اور کس سے عمل درآمد کروائیں گے؟