Advertisement

جج کی اہلیہ کے تشدد سے زخمی بچی اور والد کا بیان قلمبند

assqjj.jpg


گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ پر تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ,ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زخمی بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ تشدد کرنے والی ملزمہ جج کی بیوی نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے اور تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے ۔

ترجمان پولیس نے بیان میں کہا چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کی جانب سےگھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کی ایف آئی آر میں وحشیانہ تشدد کرکے اعضا توڑنے کی دفعہ 328 اے شامل کر لی گئی ہے، اس سے پہلے ایف ائی آر میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت تھیں، دفعہ 328 اے میڈيکل رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ صرف حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا تھا، قانونی طور پر کمزور ایف آئی آر کی وجہ سے اسلام آباد کے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔

پولیس نے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج بچی اور اس کے والد کا بیان ریکارڈ کرلیا اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اسپتال میں بچی کے علاج کا جائزہ لیا۔

میڈيا سے گفتگو میں شزا فاطمہ نے کہا کہ ملزمہ کو ضمانت ملنا افسوس ناک ہے، ایف آئی آر میں درج دفعات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور بچی کی حالت ابھی بہتر نہیں ہوئی,سینیٹر عائشہ رضا نے ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



دوسری جانب سوشل میڈیا پر بچی کی موت کی خبریں زیرگرش ہیں جس کی ہسپتال انتظامیہ نے تردید کی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور آکسیجن ہٹادی گئی ہے جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق بچی کی حالت دوبارہ ناساز ہونے پر آکسیجن لگادی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:
My predictions:
They will be pressured in to a out of court settlement, despite it being clearly in the jurisdiction of state as it involves a minor. But nothing real will happen, either they go scott free or they would be given a chance to go abroad for sometime so the dust can settle.
 
aab yahan pr koi Vego Dalla nahi aai ga koi insaaf nahi kuch nahi

yea army kis ki protection pr hy ?