میاں نواز شریف کے خلاف العزیزی ریفرنس کیس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی ویڈیو کامعاملہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا ہے، ن لیگ نے بھی معاملے کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج العزیزیہ کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نواز شریف کے خلاف العزیزیہ کا پورا کیس سنا گیا، دوران سماعت ہائیکورٹ کےجج میاں گل حسن اورنگزیب نے نواز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کی جج ارشد ملک کے خلاف ایک دوسری درخواست بھی زیر التوا ہے؟
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ ارشد ملک کا انتقال ہوچکا ہے ، میرے موکل اس معاملے کی پیروی نہیں چاہتے، عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی معاملے کی پیروی نا کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والےجج ارشد ملک کی ایک ویڈیو ن لیگ کی جانب سے جاری کی گئی تھی جس میں جج ارشد ملک نواز شریف کے فیصلے کو دباؤ کا نتیجہ بتارہے تھے۔
ن لیگ نے اس ویڈیو کو جواز بنا کر جج ارشد ملک کے دیئے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی اور موقف اپنایا کہ ویڈیو سے ثابت ہوا فیصلہ دباؤ میں دیا گیا لہذا سزا معطل کی جائے، آج ن لیگ نے اسی معاملے کی پیروی نا کرنے کی عدالت میں استدعا کرکے معاملے کو دفن کردیا۔
اگر عدالت اس معاملے کی پیروی کی استدعا منظور نا کرتی اور نیب پراسیکیوٹر کی کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ میں منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلیتی تو معاملہ دوبارہ ٹرائل کورٹ میں چلا جاتا، مگر جب درخواست واپس لے لی گئی تو عدالت کے کیس کو میرٹ پر سننے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ہی سنے جانے کے احکامات دیدیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nanwnnarshahmaiksvidie.png
Advertisement





