اسلام آباد ( رؤف کلاسرا) صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف گیلانی نے ایوان صدر میں منگل کی رات گئے اپنی اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک غیر معمولی فیصلہ کیا کہ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ قرارداد پاس کرائی جائے گی جس میں کہا جائے گا کہ جس ریاستی ادارے نے پارلیمنٹ، وزیراعظم یا صدر پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی اسے بغاوت تصور کیا جائے گا اور ان کے سربراہوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے درج کرکے کارروائی ہوگی۔اسی طرح کی قرارداد چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی پیش کی جائے گی تاکہ عدالتی اور فوجی اداروں کو یہ پیغام بھیجا جائے کہ جو بھی پارلیمنٹ یا حکومت کی بے حرمتی کرے گا اسے بغاوت تصور کیا جائے گا۔ایوان صدر میں ہونے والی اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر وزیراعظم اور پارلیمنٹ کی بے حرمتی کی گئی تو اب ان اداروں کے سربراہوں کو پارلیمنٹ میں طلب کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ اگر کچھ اداروں نے پارلیمنٹ کے ادارے کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی تو پھر قومی اسمبلی اور سینٹ کے تمام ارکان پارلیمنٹ ہاوس میں جمع ہوں گے اور اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر کے وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا اچلاس جاری رکھیں گے اور اگر فوج مداخلت کرتی ہے تو پھر دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہم فیصلوں کی تائید حکومتی جماعت کی اتحادی جماعتوں نے بھی کی اور سب نے اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ قرارداد بھی اتحادی جماعت کا کوئی ایم این اے ہاؤس میں پیش کرے تاکہ یہ پیغام بھیجا جائے کہ یہ صر ف پیپلز پارٹی کی حکومت کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ اس میں سب اتحادی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری پہلے دن سے ہی ان سخت اقدامات کے حق میں تھے لیکن ان کو یہ مشورہ دیا جارہا تھا کہ بہتر ہوگا کہ محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔تاہم منگل کو سپریم کورٹ کے این آر او فیصلے میں پیش کیے گئے چھ نکات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب بہت ہو گیا اور اب مزید عدالت کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ میٹنگ میں اس بات پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا کہ کورٹ نے براہ راست پارلینٹ پر حملہ کیا ہے اور کہا کہ وزیراعظم بے ایمان شخص ہیں جنہیں اب وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اجلاس کے شرکاء کا خیال تھا کہ وزیراعظم کو بے ایمان کہہ کر پوری پارلیمنٹ کو ذلیل کیا گیا جو کہ عوام کی توہین ہے جنہوں نے اس پارلیمنٹ کو منتخب کر کے بھیجا، جس نے وزیراعظم چنا جسے تمام جماعتوں نے ووٹ دیا تھا۔شرکاء کا خیال تھا کہ اس طرح کے ریمارکس دے کے دراصل عدالت نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو اپنی حرمت بچانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پڑے گے اور اس سلسلے میں جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حمکت عملی بھی طے کی گئی۔ تاہم فیصلہ کیا گیا کہ یہ قرارداد جمعہ کو پیش کی جائے گی کیونکہ جمعرات کو اجلاس ایم این اے عظیم دولتانہ کی ایکسڈنٹ میں وفات پر فاتحہ کرنے کے بعد اگلے روز تک کے لیے ملتو ی ہو جائے گا۔اس سے پہلے منگل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پورے سیاسی نظام کو ایک خوفناک جھٹکا لگا جب عدالت نے اپنے چھ نکات پر مشتمل سفارشات سپریم کورٹ کے ایک لارجر بنچ کو پبلک کیں۔ ان سفارشات میں وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے خلاف این آر او کیس پر عمل درآمد نہ کرنے کے الزامات پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور ساتھ میں کہا گیا کہ ایک کمیشن بنایا جائے جو این آر او فیصلوں پر عمل درامد کو یقنی بنائے یا پھر عوام کو حق دیا جائے کہ وہ اس کا فیصلہ کریں۔تاہم میڈیا میں ان چھ نکات پر خاصی بحث چھر گئی کیونکہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا تھا کہ کسی چھوٹے بنچ نے اپنی چھ نکاتی سفارشات کو لارجر بنچ کے سامنے خود بھیجنے کے بجائے اسے میڈیا کے سامنے عدالت میں پڑھ کر سنایا اور کہا گیا کہ سولہ تاریخ کو ہونے والے لارجر بنچ کے کیس میں ان نکات پر غور کر کے کوئی فیصلہ سنایا جائے۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ کے تحت وزیراعظم گیلانی کو نااہل بھی قرار دے کر سزا دی جا سکتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے عہدے کے حلف کا پاس نہیں کیا تھا اور وہ ایک بے ایمان وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔پاکستان میں ان چھ اہم نکاتی عدالتی سفارشات کے بعد چھڑنے والی شدید بحث سے یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا کچھ اہم اداروں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر قیمت پر پیپلز پارٹی کی حکومت کو سینٹ کے انتخابات سے قبل فارغ کر دیا جائے گا اور اب عدالت کو استعمال کر کے حالات کو اس نہج پر لے آیا گیا ہے کہ جہاں موجودہ حکومت کے مارچ تک چلنے کے امکانات بہت کم ہیں، خصوصاً جب عدالت نے براہ راست وزیراعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا واضح طور پر کہہ دیا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ جس انداز میں گیلانی حکومت کے خلاف فوجی اور عدالتی ادارے یکدم متحرک ہو گئے ہیں، اس کے بعد یہ ممکن نہیں رہا کہ ملک کے موجودہ حالات اس طرح چلتے رہیں کیونکہ اب چند سروں کی قربانی کا وقت آگیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا یہ سر ججوں یا جرنیلوں کے ہوں گے، تو ایک مبصر کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہی بیہودہ ہے کیونکہ حسب روایت یہ سر سیاسی حکومت کے سربراہوں کے ہی ہوں گے، جو بغاوت ریاست کے چند اداروں کے خلاف آرٹیکل چھ کی آئینی شق کو لاگو کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کرنے کی آخری کوشش کرنے والے ہیں۔
Bohat Khoob,My version is whole current lot in govt,in opposition,in judiciary& in establishment are real idiots destroyed Pakistan badly ( Pakistan economy worst)now blaiming to one another should be charged for treason.
After 4 years judiciary is realizing PM/President are corrupt not doing job as per constitution,2 years back same Cj went to PM house to get enhanced salary for superior court judges only(lower court judges protested)Privileges & perks ,Extension of all time corrupt judge Ramdey Highest number of plot holder in islamabad.
jiss mulk mein QANOON ka koi ehtaraam nahi aur hukamraan apne aap ko her QANOON se ooper samajhtay hain, wahan ki parliament ko hum ne chaatna hai kya,, bhaar mein jaye parliament aur bhaar meinn jayen saddar aur wazeer e aazam
Bohat Khoob,My version is whole current lot in govt,in opposition,in judiciary& in establishment are real idiots destroyed Pakistan badly ( Pakistan economy worst)now blaiming to one another should be charged for treason.
After 4 years judiciary is realizing PM/President are corrupt not doing job as per constitution,2 years back same Cj went to PM house to get enhanced salary for superior court judges only(lower court judges protested)Privileges & perks ,Extension of all time corrupt judge Ramdey Highest number of plot holder in islamabad.[/QUOTE
wutever..everbdy knows pm is corrupt..........agar judiciary nay finally kuch acha kia to karnay do....sometimes i feel like mujrim wo hain moon public chupati hay hamari...wut a shame
Oh bhaiyo Q jazbati hotay ho....Judgeon nay RATE maanga hai....coz rate acha nai mill ra tha... their is nothing in this **** judgment. its referred 2 full bench, they will start from day one, itnay may 2 saal lag he jain gay...or us say pehlay Zardari The Great Genius as he said k koi itna masoom nai k mughay huta sakay.... her kisi ka rate hai ...and proof is GEO too, in the end woh b haar maan he gia...
The decision given by SC is not clear; it is vage in nature.
The decision must be clear that all the concerned persons
guilty of contempt of court and have been debarred from
Politics for 5 years.
Be the voter of Imran Khan only who had never been in any government
in Pakistan. Trust him and no one else any more.
I don't think any sane mind would support government in this proposal. I'm sure once these allies go back to their own people for consultation, this proposal will be discarded. By the way, what's this justification that to save a "corrupt" and in-effective PM plus government, all parliamentarians will unite? Are we, the commoners, their slaves?????
ایک صاحب کئی روز سے خواب میں بائیس گدھوں کو آپس میں فٹ بال کا میچ کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے۔ جب اس کیفیت نے طول پکڑا تو وہ اپنے معالج کی طرف لپکے۔ اپنی بیماری کا ذکر کیا اور ڈاکٹر جو اس ذہنی اُلجھن کے ماہر تھے انہوں نے دوائی کی ایک خوراک کھانے سے اس بیماری کے خاتمے کی یقین دہانی کرا ڈالی۔ اس پر صاحبِ خراش نے عرض کی کہ ڈاکٹر صاحب کیا ایسا ممکن ہے کہ علاج کے دورانیے میں دو دن کا اضافہ ہو سکے کیونکہ کل ان کا فائنل میچ ہے۔
I don't think any sane mind would support government in this proposal. I'm sure once these allies go back to their own people for consultation, this proposal will be discarded. By the way, what's this justification that to save a "corrupt" and in-effective PM plus government, all parliamentarians will unite? Are we, the commoners, their slaves?????
As a matter of fact .... adaltain iss tarah k attitude ko agar continue kereain gi ... tu phir barra kuch collapse ho ga... this is what I can foresee.......... koi maane ya na maane ...... samjhe ya na samjhe
No matter if some one likes it or not parliament is the supreme institute of pakistan and all the rest are under it. If you want parliament not to run by these NRO beneficiaries or corrupt politicians than its people of pakistan who would decide. Not any court not army. This is complete utter nonsense. Every other institute getting out of there jurisdiction and coming on to parliament. What would happen if we pakistanis weaker our parliament and if some day a better person is leading the parliament he would not able to get things done cause the parliament has got weak. SO make the things straight. Wether we like it or not Parliament is which would rule the country and it is representation of whole 18 crore pakistanis. IF we dont like them we would change them. Not any one else.
stand up against corruption and corrupt Government. If u are civilized or trying to be civilized.
[FONT='lucida grande', tahoma, verdana, arial, sans-serif] [/FONT]
As a matter of fact .... adaltain iss tarah k attitude ko agar continue kereain gi ... tu phir barra kuch collapse ho ga... this is what I can foresee.......... koi maane ya na maane ...... samjhe ya na samjhe
کچھ کریں تو برے نہ کریں تو بھی برے کچھ نہ کیا تو کیوں نہ کیا؟؟ کچھ کیا تو ایسا کیوں کیا اور ویسا کیوں کیا
جناب تین سالوں سے عدالت کو بیوقوف بنا رہے تھے اور آخر میں کہ دیا ہم خط نہیں لکھتے کونسا سا ایسا مقدمہ ہے جس میں عدالت کا مذاق نہ اڑایا گیا ہو
کیا سپریم کورٹ کو بھی پاکستانی ٹریفک پولیس بنانا چاہتے ہو کے اسکے اشارے پہ کوئی دھیان ھی نہیں دیتا اداروں کی ساکھ بھی کوئی چیز ہوتی ہے پارلیمنٹ تو ہے ھی بیکار، سپریم کورٹ بھی ہوجاے بیکار، فوج کو بھی بیکار کردو اور پھر سب تالیاں بجاؤ...کیوں کے اسکے بعد الطاف حسین ایگا اس سے پہلے نہیں
کچھ کریں تو برے نہ کریں تو بھی برے کچھ نہ کیا تو کیوں نہ کیا؟؟ کچھ کیا تو ایسا کیوں کیا اور ویسا کیوں کیا
جناب تین سالوں سے عدالت کو بیوقوف بنا رہے تھے اور آخر میں کہ دیا ہم خط نہیں لکھتے کونسا سا ایسا مقدمہ ہے جس میں عدالت کا مذاق نہ اڑایا گیا ہو
کیا سپریم کورٹ کو بھی پاکستانی ٹریفک پولیس بنانا چاہتے ہو کے اسکے اشارے پہ کوئی دھیان ھی نہیں دیتا اداروں کی ساکھ بھی کوئی چیز ہوتی ہے پارلیمنٹ تو ہے ھی بیکار، سپریم کورٹ بھی ہوجاے بیکار، فوج کو بھی بیکار کردو اور پھر سب تالیاں بجاؤ...کیوں کے اسکے بعد الطاف حسین ایگا اس سے پہلے نہیں
Main ne kisi ko acha ya bura nahi kaha. Bas bataya what I can foresee. Adaltain issi tarah ka attitude continue karein gi tu phir bohut kuch collapse ho ga. Koi mane ya na mane ... samjhe ya na samjhe!