Advertisement

جب نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود 4 حلقوں سے الیکشن ہارگئے تھے

nawazh1h1.jpg

کیا آپ جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 1988 کے اعام انتخابات میں 4 حلقوں سے الیکشن ہار گئے تھے؟

تین بار وزیراعظم اور 3 بار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 1988 کے عام انتخابات میں 4 الیکشن ہارگئے تھے۔ نوازشریف نے 1988 میں 6 حلقوں سے الیکشن لڑا جن میں صرف 2 حلقوں میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی جبکہ 4 حلقوں میں وہ الیکشن ہارگئے۔

نوازشریف اس وقت اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) کے پلیٹ فارم سے لڑرہے تھے۔ آئی جے آئی مختلف جماعتوں کا اتحاد تھا جس میں مسلم لیگ کے تمام دھڑے، جماعت اسلامی، نیشنل پیپلزپارٹی اس اتحاد کا حصہ تھی۔

آئی جے آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل تھی، آئی جے آئی نے بے نظیر بھٹو کی کردارکشی مہم بھی چلائی، انکی قابل اعتراض تصاویر ہیلی کاپٹرسے پھینکی گئیں اسکے باوجود بے نظیر بھٹو الیکشن جیت کر وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

جس وقت نوازشریف 4 حلقوں سے انتخاب ہارے تھے اس وقت وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی تھے۔ نوازشریف ان انتخابات میں 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہارے تھے۔ انہیں شکست دینے والوں میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھے۔
Loading X post…
Open original post on X

نوازشریف کو این اے 112 اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی راؤ محمد افضل نے شکست دی۔ اس الیکشن میں راؤ افضل نے 49432 ووٹ جبکہ نوازشریف 47182 ووٹ لے پائے۔

FbvfrKCWAAEScD3


دوسرا قومی اسمبلی کا حلقہ جہاں سے نوازشریف کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ این اے 114 ملتان تھا، یہاں سے یوسف رضاگیلانی نے نوازشریف کو 16343 ووٹوں سے شکست دی۔

یوسف رضاگیلانی نے 58300 جبکہ نوازشریف نے 41957 ووٹ حاصل کئے۔
FbvfrKCWYAMJGvZ


تیسرا صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 187 ساہیوال تھا جو اب پاکپتن کا حصہ بن چکا ہے، جہاں سے نوازشریف کو امجد جوئیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امجد جوئیہ نے نوازشریف کو تقریبا 4000 ووٹوں سے شکست دی۔۔

اس الیکشن میں امجد جوئیہ نے 24281 جبکہ نوازشریف نے 20433 ووٹ لئے ۔


FbvfrKCXEAAaFwR


چوتھا صوبائی اسمبلی کا حلقہ جہاں سے نوازشریف کو شکست ہوئی وہ پی پی 139 شیخوپورہ ہے، یہاں سے نوازشریف کو سید عبداللطیف شاہ نے شکست دی، عبداللطیف شاہ نے اس الیکشن میں 17421 ووٹ جبکہ نوازشریف نے 14832 ووٹ حاصل کئے

اس طرح نوازشریف کو اس الیکشن میں 2589 ووٹوں سے شکست ہوئی۔


FbvfrKHWYAETTIY


نوازشریف نے این اے 95 لاہور سے بھی الیکشن لڑا لیکن یہاں سے وہ کامیاب رہے، اس الیکشن میں نوازشریف 49318 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ انکے مدمقابل پیپلزپارٹی کے عارف اقبال حسین بھٹی تھے جنہوں نے 36065 ووٹ حاصل کئے۔

نوازشریف نے دوسرے حلقے پی پی 123 لاہور سے بھی کامیابی حاصل کی، یہاں سے نوازشریف نے 26259 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل ضیاء بخت بٹ تھے جنہوں نے 20 ہزار183 ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح نوازشریف پی پی 123 کا الیکشن جیت کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں کامیاب رہے۔
 
Aisa possible ha..Lekan aj kal Jis party ko Zara sa bhi khadsha ho ke Neutrals election manage kar rehay hain tu us party ke bando ko polling stations ka pehra dena ho ga..Total securing P stations.Phir hi baat banti ha.Gov ke jitnay bhi bando ki EC ki traf se duty lagti ha.Un se pocho rigging kesay ki jati ha?
They know every ways of rigging.
 
Advertisement
nawazh1h1.jpg

کیا آپ جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 1988 کے اعام انتخابات میں 4 حلقوں سے الیکشن ہار گئے تھے؟

تین بار وزیراعظم اور 3 بار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 1988 کے عام انتخابات میں 4 الیکشن ہارگئے تھے۔ نوازشریف نے 1988 میں 6 حلقوں سے الیکشن لڑا جن میں صرف 2 حلقوں میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی جبکہ 4 حلقوں میں وہ الیکشن ہارگئے۔

نوازشریف اس وقت اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) کے پلیٹ فارم سے لڑرہے تھے۔ آئی جے آئی مختلف جماعتوں کا اتحاد تھا جس میں مسلم لیگ کے تمام دھڑے، جماعت اسلامی، نیشنل پیپلزپارٹی اس اتحاد کا حصہ تھی۔

آئی جے آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل تھی، آئی جے آئی نے بے نظیر بھٹو کی کردارکشی مہم بھی چلائی، انکی قابل اعتراض تصاویر ہیلی کاپٹرسے پھینکی گئیں اسکے باوجود بے نظیر بھٹو الیکشن جیت کر وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

جس وقت نوازشریف 4 حلقوں سے انتخاب ہارے تھے اس وقت وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی تھے۔ نوازشریف ان انتخابات میں 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہارے تھے۔ انہیں شکست دینے والوں میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھے۔
Loading X post…
Open original post on X

نوازشریف کو این اے 112 اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی راؤ محمد افضل نے شکست دی۔ اس الیکشن میں راؤ افضل نے 49432 ووٹ جبکہ نوازشریف 47182 ووٹ لے پائے۔

FbvfrKCWAAEScD3


دوسرا قومی اسمبلی کا حلقہ جہاں سے نوازشریف کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ این اے 114 ملتان تھا، یہاں سے یوسف رضاگیلانی نے نوازشریف کو 16343 ووٹوں سے شکست دی۔

یوسف رضاگیلانی نے 58300 جبکہ نوازشریف نے 41957 ووٹ حاصل کئے۔
FbvfrKCWYAMJGvZ


تیسرا صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 187 ساہیوال تھا جو اب پاکپتن کا حصہ بن چکا ہے، جہاں سے نوازشریف کو امجد جوئیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امجد جوئیہ نے نوازشریف کو تقریبا 4000 ووٹوں سے شکست دی۔۔

اس الیکشن میں امجد جوئیہ نے 24281 جبکہ نوازشریف نے 20433 ووٹ لئے ۔


FbvfrKCXEAAaFwR


چوتھا صوبائی اسمبلی کا حلقہ جہاں سے نوازشریف کو شکست ہوئی وہ پی پی 139 شیخوپورہ ہے، یہاں سے نوازشریف کو سید عبداللطیف شاہ نے شکست دی، عبداللطیف شاہ نے اس الیکشن میں 17421 ووٹ جبکہ نوازشریف نے 14832 ووٹ حاصل کئے

اس طرح نوازشریف کو اس الیکشن میں 2589 ووٹوں سے شکست ہوئی۔


FbvfrKHWYAETTIY


نوازشریف نے این اے 95 لاہور سے بھی الیکشن لڑا لیکن یہاں سے وہ کامیاب رہے، اس الیکشن میں نوازشریف 49318 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ انکے مدمقابل پیپلزپارٹی کے عارف اقبال حسین بھٹی تھے جنہوں نے 36065 ووٹ حاصل کئے۔

نوازشریف نے دوسرے حلقے پی پی 123 لاہور سے بھی کامیابی حاصل کی، یہاں سے نوازشریف نے 26259 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل ضیاء بخت بٹ تھے جنہوں نے 20 ہزار183 ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح نوازشریف پی پی 123 کا الیکشن جیت کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں کامیاب رہے۔
Currently this NA - 114 [Multan] has been assigned new name: NA -157 [Multan] where PTI defeated both the parties: PPP and PML(N).