Advertisement

جب سٹیٹ رٹ کرین سے لٹک جائے



قاہرہ اور بنکاک کے آئی ایس پی آر نے بھی آخری دنوں میں ایسی ہی دردمندانہ اپیل کی تھی ۔
بارات تو ڈی چوک تک پہنچ گئی ہے اب سٹیٹ رٹ کے گھوڑے پر سوار دولہا بھی آتا ہی ہوگا۔( میرے منہ میں خاک )۔


اب بات چیت اور مذاکرات کا فیشن نہیں رہا۔ وہ دن گئے جب تبدیلی بذریعہ ٹینک آتی تھی۔ یہ مہذب اور جمہوری زمانہ ہے لہذا پہلے عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن کے ذریعے ایک منتخب حکومت قائم ہونے دی جاتی ہے اور پھر اسی منتخب حکومت کے پیچھے ہارنے والوں کو لگا کر سٹیٹ رٹ دوبارہ قائم کر لی جاتی ہے۔

​


​
​
​
​
اس بنیادی فارمولے میں حسبِ ملک و ضرورت و حالات و مزاج تھوڑی بہت تبدیلی ضرور ہو سکتی ہے لیکن بنیادی خدوخال وہی رہتے ہیں۔

مثلاً مصر میں پہلے محمد مرسی کو انتخاب جیتنے دیا گیا اور جب محمد مرسی نے خود کو صدر بھی سمجھنا شروع کردیا اور اپنی محدود عقل استعمال کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو ری ڈیزائن کرنے کا کام شروع کر دیا تو پھر ایک ٹروجن ہارس بنا کر اس پر عوامی طاقت لکھا گیا اور اس ٹروجن ہارس کو ایک مجمع نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور صدارتی محل کے سامنے جا کے رکھ دیا۔


پھر یہ ٹروجن ہارس جادو کے زور پر زندہ ہوگیا اور اس نے محمد مرسی کے آمرانہ رویے کو اپنے سموں تلے کچلتے ہوئے لال سڑکوں اور اپنے جوتوں کو پانی سے دھو کر سٹیٹ رٹ دوبارہ سے قائم کردی اور یوں سب ایک بار پھر پہلے کی طرح ہنسی خوشی رہنے لگے۔


یہی سکرپٹ تھائی لینڈ میں بھی کام آیا۔ جب شناواترا خاندان نے بھٹو خاندان بننے کی کوشش کی اور اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کے برعکس تیسرا الیکشن بھی جیت لیا تو پہلے ہارنے والوں کو منتخب حکومت کا گھیراؤ کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی اور جب اس گھیراؤ سے سٹیٹ رٹ کمزور ہونے لگی تو فریقین سے کہا گیا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔

​

​
​
​
​
خوبرو وزیرِ اعظم محترمہ ینگلک شناواترا کی حکومت مڈٹرم الیکشن کروانے کے لیے بھی تیار ہوگئی مگر گھیراؤ کرنے والوں نے کہا کہ اب وقت اس کا بھی وقت گزر چکا ہے۔

اب تو پہلے کرپشن اور خاندانی آمریت کا اصطبل صاف ہوگا اس کے بعد کوئی بات ہوگی چنانچہ بادلِ نخواستہ سٹیٹ رٹ قائم کرنے کے لیے بادشاہ کی اجازت سے دل پر پتھر رکھ کے تھائی فوج کو اقتدار عارضی طور پر ہاتھ میں لینا پڑ گیا۔ تب سے وہاں سٹیٹ رٹ پوری طرح بحال ہے اور کسی کو بھی نئے الیکشن کی جلدی نہیں۔


امریکہ، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ وغیرہ کو ایسی حرکتیں بالکل پسند نہیں لیکن ان سب کی اچھی بات یہ ہے کہ جب سٹیٹ رٹ قائم کرنے والے اپنی مجبوری بتاتے ہیں تو عالمی محلے کے وضع دار بزرگ بھی یہ کہتے ہوئے مان جاتے ہیں کہ اب تو یہ حرکت کر لی، آئندہ ایسے مت کرنا ورنہ بہت کان کھینچوں گا۔ چل آ ہن چا پی لے میرے نال۔۔۔


مصر اور تھائی لینڈ میں سٹیٹ رٹ قائم کرنے کا یہ فارمولا اتنا مجرب اور کامیاب ثابت ہوا ہے کہ اب اسے کسی اور ملک میں دہرانے میں کوئی حرج نہیں۔


جب کل رات پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پارلیمنٹ کے قریب کرین سے لٹکے ہوئے لوگ دکھا رہے تھے تو مجھ جیسے دانشورانہ موتیے میں مبتلاؤں کو یوں نظر آیا جیسے سٹیٹ رٹ کرین سے جھول رہی ہے۔


مگر مجھے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اس بیان سے خاصا اطمینان ہوا کہ فریقین صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140820_political_turmoil_wusat_zs.shtml
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

اگر حکمران سیاسی مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو آج فیصلوں کا رخ پنڈی کی طرف نہ ہوتا

اس آگ پر پانی ڈالنے والے کم اور تیل ڈالنے والے زیادہ ہیں​
 
عقل کے اندھے کیا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے نیے پاکستان کے لیے آرہی ہے ...اگر نواز شریف کا انجام حسنی مبارک جیسا ہو گا ...تو عمران خان مورسی بنے گا
جتنے مرضی آرٹیکل لے آؤ ,بھاگ پٹواری بھاگ

 

اگر حکمران سیاسی مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو آج فیصلوں کا رخ پنڈی کی طرف نہ ہوتا

اس آگ پر پانی ڈالنے والے کم اور تیل ڈالنے والے زیادہ ہیں​
:13::13::13:

yaqeen nhi aa rha yeh apki post he, abhi kal tak to ap pti ke shuraka ka mazaq ura rhe the, heerat he aj itne pareshan hein, weise ap ke leaders ka rawaya bhi bilkul aap jaisa he, hamesha mazaq urate hein our deer karte hein phir air tham kar bath jate hein..
 
Advertisement
دس ہزاررہے ہے بندو ں کا مذاق ہی اڑانا چاہئیے ...اب بندر کے ہاتھ میں ماچس ہو تو جنگل تو جلے گا

:13::13::13:

yaqeen nhi aa rha yeh apki post he, abhi kal tak to ap pti ke shuraka ka mazaq ura rhe the, heerat he aj itne pareshan hein, weise ap ke leaders ka rawaya bhi bilkul aap jaisa he, hamesha mazaq urate hein our deer karte hein phir air tham kar bath jate hein..[/size]
 
عقل کے اندھے کیا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے نیے پاکستان کے لیے آرہی ہے ...اگر نواز شریف کا انجام حسنی مبارک جیسا ہو گا ...تو عمران خان مورسی بنے گا
عقلے قل پہلے حسنی مبارک کی چھٹی ہونے دے پھر دیکھیں گیں,اپنی چولیں اپنے تک ہی رکھ
 
یہ عشق نہیں آساں
بس اتنا سمجھ لیجئے
ریڈزون میں دھرنا ہے
اور ناچ کے جانا ہے!
​

عقلے قل پہلے حسنی مبارک کی چھٹی ہونے دے پھر دیکھیں گیں,اپنی چولیں اپنے تک ہی رکھ
 
Rasul-Allah S.A.W ne anay walay kisi waqt ki babat farmaya tha keh musalmaan yahood ki 100% peravi karain gey. Aaj k Pakistan main dunyawi hirs, siasi ta'assubaat aur insaaf ki babat hamaray andaz-e-fikr ko dekh kar mujhay zara barabar shubah nai reh gaya keh woh "mubarak" log hum hi hain.main kitnay din se Minhaj walay qatal-e-aam k maujood hotay huay TV anchors, siasat dano aur un k Pakistani followers ki bak bak sun raha hoon. sara zor is baat par hai keh choonkeh qatal-e-aam main taqatwar log mulawwas hain lihaza qanoon k nifaaz ki zaroorat naheen, is se system, jamhooriyyat aur aaeen ko khtrah hai.

jab insaani khoon ki hurmat par hamara rawayyah yeh ho aur hum sab, bashamool Riyasati idarajaat qatilon ko tahaffuz denay lag jaaen tu is ka matlab saaf hai keh hum ne Lal Masjid k hadsay se sabaq nai seekha aur hum insaaf mangnay walon ko majboor kar rahay hain keh woh TTP ki tarz par apna badla Pakistani state se khud lay lain.

Allah pak ki madad-o-nusrat se hum yaqeenan mehroom ho chukay hain, is ka saboot hamaray ghair insaani aur ghair qanooni rawayyon se tu mil hi raha hai. mazeed shahadat is amar se mil rahi hai keh PML-N jawabi mob violence ki khawahish zahir kar rahi hai, jis ka matlab yeh hai keh bataur ek qaum k ab hum ek doosaray k galay munazzm ho kar katnay tak aa gaye hain.

Jab kisi sarzameen se insaaf rukhsat ho jaey tu Allah pak ka azaab shaklain badal badal kar aata hai. Pakistan k liay stock main kia hai, jald pata chal jana hai.
 
Advertisement
دس ہزاررہے ہے بندو ں کا مذاق ہی اڑانا چاہئیے ...اب بندر کے ہاتھ میں ماچس ہو تو جنگل تو جلے گا


heerat he 10 hazar bandon ki wajah se apki hakumat ko lale pare huwe hein :lol::lol:


apse guzarish he ke tasali se aik bar phir gin lein(bigsmile)

6sxtep.jpg


2mn3k1l.jpg


 
Imran Khan has never demanded to become a PM. All he's asking for is the electoral reforms and free and fair elections. Nawaz's refusal for resignation shows who is in "Iqtidaar ki Laalach." Why are you scared? This means at the back of your mind you know Imran Khan would have won the 2013 rigged elections if they were to be free and fair and will win again.
 
عقل کے اندھے کیا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے نیے پاکستان کے لیے آرہی ہے ...اگر نواز شریف کا انجام حسنی مبارک جیسا ہو گا ...تو عمران خان مورسی بنے گا


عمران خان مرسی بنے نہ بنے نورے کو قذافی ضرور بناییں گے
 
Advertisement