Advertisement

جاوید ہاشمی کے چشم کشاء انکشافات

جاوید ہاشمی کے چشم کشاء انکشافات۔۔۔​

عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دنیا کہ مہنگے ترین علاقے میں محلات خرید کر نواز شریف کے نام لگوا دیں گے۔ پھر مریم نواز سے بیان دلوائیں گے کہ میری اور میرے خاندان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں پھر انٹرنیشنل صحافیوں سے مل کر پانامہ لیکس کروائیں گے جن میں شریف فیملی کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے آجائیں گی۔
پھر حسین نواز سے انٹرویو کروائیں گے کہ الحمداللہ یہ جائیدادیں ہماری ہیں۔ پھر نواز شریف سے پارلیمبٹ اور قوم سے خطاب کروائیں گے کہ ان سب جائیدادوں سے متعلق ایک ایک ثبوت ایک ایک کاغذ ہمارے پاس موجود ہے۔ پھر ہم سڑکوں پر جدوجہد کریں گے اور پلان کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی ادارہ پانامہ لیکس کا نوٹس نہیں لے گا بالآخر کیس سپریم کورٹ میں جائے گا۔ اس دوران ہم ان تمام کاغذات اور ثبوتوں کو ضائع کردیں گے جن کا ذکر نواز شریف نے قومی اسمبلی اور قوم سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ نتیجتا نواز شریف کو قطری شہزادے کا خط دینا پڑے گا۔ لیکن قطری شہزادے سے میں پہلے ہی بات کرچکا ہوں۔
وہ خط تو دے دے گا لیکن وہ پاکستان آنے سے انکار کردے گا۔ اسے ویڈیو لنک کا آپشن دیا جائے گا اس پر بھی نہیں مانے گا۔ دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے آنے کا کہا جائے گا تو اس پر بھی نہیں مانے گا۔ پھر سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں سے دو جج نواز شریف کو نااہل قرار دے دیں گے۔ تین کہیں گے کہ مزید تحقیقات ہوں اور ملزمان کو بھی مزید موقع دیا جائے کہ وہ اپنی صفائی اور ثبوت دے سکیں۔ پھر جے آئی ٹی بنوائی جائے گی۔ اس میں آئی ایس آئی کا ایک بندہ بھی شامل ہوگا جو اس سے پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی میں بھی شامل تھا اور حکومت کو کلین چٹ دی تھی۔ لیکن اب میں نے اسے خرید لیا ہے اس بار وہ ہمارے حق میں کھیلے گا۔
اندر خانے میں نے ایس ای سی پی کے چیرمین سے بھی بات کرلی ہے کہ وہ شریف خاندان کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ شروع کردے تاکہ ہمارا کیس مضبوط ہو اور کسی سازش کا تاثر نا ائے۔ ایسے ہی معملات ایف بی آر سے بھی طے ہوگئے ہیں۔ جے آئی ٹی تحقیقات میں نواز شریف کی مذید جعلی کمپنیاں اور جعلی اقامہ بھی نکال لائے گی۔ سعودی عرب، یو اے ای اور برطانیہ کے اداروں اور حکومتوں کو خرید لیا گیا ہے وہ نواز شریف کے خلاف جعلی کاغذات جے آئی ٹی کو بنا کردیں گے۔ مریم نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ میں استعمال شدہ ٹائمز نیو رومن فونٹ کو کلیبری سے بدلوا دیا گیا ہے تاکہ مریم نواز کو جھوٹا ثابت کیا جاسکے۔ بل گیٹس سے میری ملاقات طے ہے جس میں بل گیٹس کو رشوت دے کر کیلبری فونٹ کی ریلیز ڈیٹ بدلوادی جائے گی۔
شریف فیملی کے سارے وکلاء کو دھمکا کر میں نے اپنے ساتھ شامل کرلیا ہے۔ ہر وکیل اپنے دلائل کے دوران کہے گا کہ ثبوت اگلا وکیل دے گا۔ یوں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو موقع مل جائے گا کہ وہ پانچ صفر سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے۔ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی لیکن سپریم کورٹ کا لارجر بینچ شریف فیملی کے خلاف مذاق میں چھ ریفرنس نیب میں بھیج دے گا۔ یہ ساری باتیں سن کر میرا تراہ نکل گیا اور میں نے خان صاحب سے کہا کہ میں نواز شریف، جمہوریت اور پاکستان کے خلاف یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔​
آپ برطانیہ، یو اے ای، سعودی عرب کی حکومتوں اور اداروں، بل گیٹس مائیکروسوفٹ کو تو خرید سکتے ہیں لیکن مجھے نہیں​
۔ پاکستان کی فوج سپریم کورٹ اور باقی ادارے تو آپ کے ساتھ مل کر سازش کرسکتے ہیں لیکن میں نہیں۔ میں تو اس وقت بھی جمہوریت کی بات کرتا تھا جب ضیاء الحق کی کابینہ میں شامل تھا۔ خان صاحب کو کھری کھری سنا کر میں ملتان آگیا اور اب آپ کو اس ساری سازش سے آگاہ کررہا ہوں۔ خان صاحب نواز شریف اور جمہوریت کے خلاف سازش میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ ویسے میں خان صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں وہ سچے اور کھرے انسان ہیں پاکستان سے محبت رکھتے ہیں لیکن میری یہ وصیت ہے کہ مجھے نون لیگ کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جائے۔
​
جاوید ہاشمی کے یہ چشم کشاء انکشافات سن کر میرا بھی تراء نکل گیا اور قلم میرے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جاگرا۔​
​

Copied.
 
Last edited:
Advertisement
.جاوید ہاشمی کی حالت قابل ترس ہو گئی ہے
.اسے شرم نہیں آتی خدا کا نام لے کے ایسے جھوٹ بولتے ہوۓ
​
 
Advertisement
اس ملک میں ادارے ہوتے تو آئی جے آئی بنانے والے اور اس میں شامل ہونے والے اور پیسے لینے والے حکومت بنانے والے اس وقت تک ایاست نہ کر رہے ہوتے بلکہ جیلوں میں ہوتے
 
Main nay Kohli say kaha tha kay toss jeet ker pehlay bbatting kerna ..magher woh naheen maana (Javaid Hashmi Surma)
(iss Viagra addict nu her gall da pehlay he pataa hunda a... :P )
 
گئے دونوں جہاں سے خدا کی قسم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
​
 
Advertisement
Yar this was my article. I have already posted it on the forum and its there. If you want to copy it atleast give the credit. Thanks.
 
Yar this was my article. I have already posted it on the forum and its there. If you want to copy it atleast give the credit. Thanks.

فورم پہ نظر سے نہیں گزرا
فیس بک پہ ایک دوست سے کاپی کیا ہے
یہ تو لکھا ہے کہ کاپی کیا گیا ہے لیکن آپ کی تحریر ہے یہ معلوم نہیں تھا
معذرت
 
Advertisement
Javed Hashmi has become that oldman who is sick,abusive ,forgetfull and all his offsprings keep on praying for his death (Allah nay Sanbalh lia) but he refuses to do so.
 
Why PTI don't take him to the court on these allegations? He was the president of PTI during dharna 1 and he knows what was going on behind the scene and how Pasha and Zaheer ul Islam was helping PTI and TUQ. By abusing him will not take you anywhere. As far as Imran credibility is concerned , he never own his daughter and keep lying about it so you cannot trust him as he is habitual liar. On the other hand, hashmi want to say all these things under the oath if he get a chance to present his version in the court.
 
He saw the hand of Zaheer ul Islam in the back pocket of all the tillies who were gathered at the top of container. Zaheer Ul Islam , when confronted by NS with proof, vaguely admitted pumping money and facilitating crowd. You want them to take him to the court to further erode their credibility.

Yes Intelligence bureau recorded the conversation between Zaheer ul islam and top leadership of PTI (Including Jehangir Tareen), during dharna time. This tape will come to surface one day and the whole PTI will be embrassed at that time.
 
Advertisement
R u sure? Earlier it was Gen Pasha who helped PTI during Lahore Jalsa after one year his retirement.
He saw the hand of Zaheer ul Islam in the back pocket of all the tillies who were gathered at the top of container. Zaheer Ul Islam , when confronted by NS with proof, vaguely admitted pumping money and facilitating crowd. You want them to take him to the court to further erode their credibility.

R u sure? Earlier it was Gen Pasha who helped PTI during Lahore Jalsa after one year his retirement.

Well, you can be more sure than me. , Tell me if it was Pasha or Zaheer . Who was it who lit the candle inside the tunnel (bigsmile)?