Advertisement

تین بیویاں، 32 بچے اور اب متاثر

140707135710_gulzar_khan_624x351_bbc.jpg


پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے وہاں سے نقل مکانی کرنے والے 62 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جو36 افراد پر مشتمل ہے۔


اس خاندان میں گلزار خان، ان کی تین بیویاں اور ۳۲ بچے شامل ہیں۔
خاندان کے سربراہ گلزار خان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں جس کے بچے زیادہ ہوتے ہیں اس سے علاقے کے لوگ ڈرتے ہیں اور ان کے یہ بچے پاکستان کی خدمت کے لیے ہیں۔
اس خاندان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ سے ہے اور نقل مکانی کے بعد یہ خاندان ان دنوں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم ہے۔
گلزار خان کے بڑے بیٹے کے عمر ۳۶ سال ہے جبکہ وہ اپنے سب سے چھوٹے بچے کوگود میں اٹھائے ان دنوں امدادی سامان کے حصول کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں تاکہ گھرانے کے تمام افراد کو خوراک اور دیگر سہولیات میسر آ سکیں۔
گلزار خان نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی سنہ ۱۹۷۶ میں ہوئی اور پھر تقریباً دس سال بعد دوسری اور پانچ سال بعد تیسری شادی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولاد میں ۱۹ بیٹیاں اور ۱۳ بیٹے ہیں جبکہ دو بچے فوت ہو چکے ہیں۔ ۳۶ میں سے ان کے دو بیٹوں اور سات بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے۔
گلزار خان سے جب پوچھا گیا کہ اتنی شادیاں اور اتنے بچے کیوں، تو انھوں نے کہا کہ وہ دشمن دار لوگ ہیں اور ان کے علاقے میں جس کے بچے زیادہ ہوتے ہیں تو علاقے کے لوگ اس سے ڈرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ان کے بچے پاکستان کی خدمت کریں گے جیسے: 'ایک بھائی کشمیر میں بھارتی فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔‘
کثیر العیال گلزار خان نے بتایا کہ ان کی بیویاں اور بڑے بچے کہتے ہیں کہ اگر انھیں شوق ہے تو وہ چوتھی شادی کر لیں لیکن اب مالی حالات کی وجہ سے وہ شادی نہیں کر سکتے: 'پیسے کی کمی ہے، شادی نہیں کر سکتا۔ اب تو متاثرین میں شامل ہوں، گھر بار چھوڑ کر ادھر بنوں آ گیا ہوں اب چوتھی شادی کیسے کروں۔‘
گلزار خان خود بھی ۱۳ بہن بھائی ہیں اور ان کے نو بھائی دبئی میں کام کرتے ہیں اور وہ خود بھی ۱۹۹۰ کی دہائی میں دبئی سے واپس آئے اور شمالی وزیرستان میں مستقل قیام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے سب بھائیوں نے دو یا دو سے زیادہ شادیاں کی ہیں اور ان کے بچوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جبکہ ایک بھائی کو تو معلوم ہی نہیں ہے کہ اس کے کتنے بچے ہیں۔
گلزار خان کا کہنا تھا کہ 'یہ سب اللہ کی دین ہے، جسے چاہتا ہے بچے دے دیتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیویوں نے ایک مرتبہ کہا کہ انھیں مزید بچے نہیں چاہییں تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئے اور 'ڈاکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ اب بچے نہیں ہوں گے مگر اس کے بعد بھی تین بچے ہو چکے ہیں۔‘

140707140214_gulzar_khan_north_waziristan_family_idp_624x351_bbc.jpg



 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Dude ever hear of family planning? That's even more than the cricket team. Muslims focus on acquiring knowledge not on producing like rabbits.
 
Last edited: