Advertisement

تین بھائی لاپتہ ، دورانِ حراست ایک ہلاک

تین بھائی لاپتہ ، دورانِ حراست ایک ہلاک


مفتی عبدالباعث کے تین بھائی گُزشتہ پانچ سال سے حساس اداروں کی تحویل میں ہیں اور ان میں سے ایک بھائی عبدالصبور مبینہ طور پر دوران حراست ہلاک ہو چکے ہیں۔

اُن کے اہلخانہ کے مطابق عبدالصبور کی لاش سڑک کے کنارے ایک ایمبولینس سے ملی جس کی بمشکل شناخت ہو سکی۔


پہلے یہ لاپتہ ہونے والے افراد کی فہرست میں شامل تھے بعدازاں اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اُن سمیت سات سو افراد فرنٹیر کرائم ریگولیشن یعنی ایف سی آر قانون کے تحت قبائلی علاقوں کی پولٹیکل انتظامیہ اور فوج کی تحویل میں ہیں تاہم اُنہوں نے عدالت میں اُن افراد کی فہرست جمع نہیں کروائی جو پولیٹیکل انتظامیہ یا فو ج کی تحویل میں ہیں۔

عبدالباعث کا کہنا ہے کہ پانچ سال کے بعد جب اُنہوں نے اپنے بھائی کو دیکھا تو ایک شخص جس نے چوبیس سال میرے ساتھ گُزارے اس کے باوجود میں اُس کو نہیں پہچان سکا۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے بھائی کے جسم میں گوشت ختم ہو چکا تھا اور اب صرف کھال اور ہڈیاں رہ گئی تھیں۔

’میں نے ماتھے سے پہچانا کہ وہ میرے بھائی ہیں۔ پھر بھی مجھے شک رہا۔آخر کار جب اُن کو غسل دینے لگے تو اُن کے پاؤں پر چوٹ کا نشان تھا جس سے میں نے انہیں پہچانا اور یقین ہوا کہ وہ میرے بھائی ہیں۔‘

عبدالباعث کے تین بھائیوں سمیت گیارہ افراد کو مئی 2010 میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ان افراد کو اوجڑی کیمپ اور آئی ایس آئی کی بس پر خودکش حملہ کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر رہا کر دیا تھا۔

لاپتہ افراد سے متعلق فوج کے وکیل راجہ ارشاد کا کہنا ہے کہ جتنے افراد بھی پولیٹیکل انتظامیہ کی تحویل میں ہیں وہ مبینہ طور پر شدت پسندی کی وارداتوں میں ملوث ہیں یا پھر اُن کے شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی حراستی مرکز میں ہیں اُن میں سے کوئی بھی معصوم نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اگر کسی بھی شخص کے خلاف کوئی شواہد نہ ملے ہوں تو اُس کو رہا کر دیا جاتا ہے۔

حکومت کی طرف سے بنائے گئے کمیشن میں سب سے زیادہ درخواستیں بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے سے آئی ہیں۔

ان لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والے عبدالقدیر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ سنہ دو ہزار ایک سے لے کر اب تک پندرہ ہزار بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ اُن میں سے سات سو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ چار سو ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری دور میں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج طارق محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو فوج کے سپہ سالار کو بُلا کر لاپتہ افراد کے معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنے پر بات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون موجود ہے آئین میں اُس کو تحفظ ہے کہ کسی شخص کو جب قانون نافذ کرنے والے ادارے پکڑیں گے تو چوبیس گھنٹے سے زیادہ اُس کو حراست میں نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ’اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسا نہیں کرتے تو اس کی وجوہات بتانا ہوگی اور کسی بھی شخص کو تین ماہ سے زائد حراست میں نہیں رکھا جاسکتا اور اس کے بعد اُسے کورٹ آف لاء میں پیش کرنا ہوگا۔‘

مبصرین کا کہنا ہے کہ عدالتی اقدامات کی وجہ سے کچھ لا پتہ افراد کی بازیابی تو ممکن ہو سکی ہے لیکن اب بھی ایک بہت بڑی تعداد لاپتہ ہے۔ اُن کی بازیابی کے لیے عدالت ریاست اور حکومت کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔​

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/03/130308_missing_persons_rk.shtml
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
برطانوی میڈیا کب سے مولویوں کا مخلص ہو گیا ؟


دال میں کچھ کالا ہے یا ساری دال ہے کالی ہے ​
 
May Allah Help the bereaved family members divinely! Persons who are not victims will
always laugh away such incidents but it is a reality.