- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
نقل کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے تیرہ جماعتوں کو ساتھ ملا کر بھی اُتنے بڑے دھرنےکا اہتمام نہیں کر سکے جتنے بڑے دھرنے کا اہتمام شیخ الاسلام نے اکیلے کر لیا تھا۔ یہ مشورہ نواز شریف کو یقیناًچوہدری نثار علی خان نے دیا ہوگا اور ایسے مشورے وہ دیتا رہتا ہے۔ اُس کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ نون کو کسی دُشمن کی ضرورت نہیں حتیٰ کہ خواجہ آصف کی بھی نہیں۔ جنرل مشرف کی بطور آرمی چیف تقرری کا مشورہ بھی اُسی نے دیا تھا، جس کا احسان جنرل مشرف نے یوں اُتارا کہ اپنے نو برسوں کے اقتدار میں ہلکی سی زد بھی اُسے پہنچنے نہیں دی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے شریف برادران کی جلاوطنی کے بعد جنرل مشرف اور شریف برادران کے درمیان وہ ایک پل تھا۔ کوئی رعایت شریف برادران کو چوہدری برادران نہ دلوا سکتے تو چوہدری نثارعلی خان کی خدمات حاصل کر لی جاتیں۔ جنرل مشرف نے پنڈی وال کو مسلم لیگ نون کے ساتھ چمٹے رہنے کی اجازت یقیناًایک پلاننگ کے تحت ہی دی ہوگی۔ جس کے نتائج اب زیادہ کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ جتنا نقصان چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ کو پہنچایا اُس نقصان سے تھوڑا ہی کم ہوگا جو زرداری نے پیپلزپارٹی کو پہنچایا۔ مرحوم ملک معراج خالد کہا کرتے تھے بھٹو کا بدترین دُشمن ضیاء الحق ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی اُتنا نقصان پیپلزپارٹی کو نہیں پہنچا سکتاتھاجتنا بھٹو کے داماد نے بغیر زور لگائے پہنچا دیا۔ ایسی ہی بات چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے بھی کہی جا سکتی ہے کہ جنرل مشرف ایڑی چوٹی و دیگر اعضاء کا زور لگا کر بھی اُتنا نقصان مسلم لیگ نون کو نہیں پہنچا سکا تھا جتنا بغیر زور لگائے چوہدری نثار علی خان نے پہنچا دیا!
زرداری کو پیپلزپارٹی کا چوہدری نثار علی خان اور چوہدری نثار علی خان کو پیپلزپارٹی کا زرداری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ البتہ کرپشن کے میدان میں زرداری اِس لئے آگے ہے کہ اُسے کرپشن کے مواقع زیادہ ملے ہیں۔ اگلے روز مسلم لیگ نون کے ایک رُکن قومی اسمبلی سے شادی کی ایک تقریب میں گپ شپ ہوئی تو فرمایا تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی وجہ سے شریف برادران کو نقصان پہنچا ۔۔۔عرض کیا میں شریف برادران کی نہیں مسلم لیگ کی بات کر رہا ہوں۔ شریف برادران کو تو یقیناًفائدہ ہی ہوا ہوگا کہ گھاٹے کا سودا وہ کرنے والے نہیں ہیں۔ ورنہ لوٹوں کی مدد سے ایک صوبے کی حکومت سے چمٹے رہنے کا اعزاز حاصل کرکے ذاتی طور پر فائدے میں رہنے سے کہیں بہتر تھا اپوزیشن میں رہ کر اپنی جماعت کو مضبوط کرتے۔ کسی نجی محفل میں زرداری نے کہا تھا پنجاب میں گورنر راجکا فیصلہ غلط تھا۔ مگر پھر میں نے طے کر لیا پنجاب حکومت ہمارے دوستوں کے پاس ہی رہے گی۔۔۔ آج زرداری کی پارٹی سے لوگوں کو نفرت ہے تو محبت شریفوں کی پارٹی سے بھی نہیں ہے۔ اور یہی زرداری کی پلاننگ تھی جس کے تحت صلاحیت، طاقت اور اختیارات رکھنے کے باوجود پنجاب حکومت کو دوبارہ ڈسٹرب اُس نے نہیں کیا۔ ورنہ لوٹے تو ہوتے ہی بکنے کے لئے ہیں۔ اور اضافی خوبی زرداری کی یہ ہے کہ دِل میں اُترنے کا فن بھی اُسے آتا ہے چاہے زیادہ قیمت دے کر ہی کسی کے دِل میں کیوں نہ اُسے اُترنا پڑے۔ اُس نے کونسا پیسے پلے سے دینے ہوتے ہیں۔ اِس مقصد کے لئے وہ اُسی کی خدمات حاصل کرتا ہے جس کی خدمات کسی دوسرے مقصد کے لئے خود شریف برادران بھی حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ ہو سکتا ہے جلد ہی شیخ الاسلام کو بھی پچھتاوا ہو کہ چوہدری برادران کے ساتھ گر اُن کے دروازے پر وہ آہی گیا تھا تو کیوں واپس اُسے لوٹا دیا!
بہرحال بات ہم تیرہ جماعتی دھرنے کی کر رہے تھے تو عرض یہ ہے شیخ الاسلام کے دھرنے کو سب نے ناکام اور ڈرامہ قرار دیا۔ مگر یہ کریڈٹ تو اُسے ملنا چاہئے کہ ایسے ڈراموں کی ایسی بنیاد اُس نے رکھی ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اِس یقین میں مبتلا ہوگئیں کہ بغیر دھرنے کے اُن کی سیاست ناکام ہو جائے گی۔ مجھے تو یوں محسوس ہوتا ہے کسی روز کوئی دھرنا پیپلزپارٹی کو بھی اپنی ہی حکومت کے خلاف نہ دینا پڑ جائے۔ ویسے اِس کی نوبت نہیں آئے گی کیونکہ دھرنا دینا پڑتا ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت کچھ نہ کچھ لینے کی عادی ہے دینے کی نہیں۔ البتہ مسلم لیگ نون پر لوگ حیران ہیں کہ اُس نے دھرنا کیوں دیا؟ ممکن ہے اُس نے سوچا ہو کہ شیخ الاسلام نے اپنے دھرنے کو ناکام بنا کر صدر زرداری کے باصلاحیت اور مضبوط ہونے کے تاثر کو تقویت بخشی ہے تو اِس سلسلے میں رہی سہی کسر اپنے دھرنے کو ناکام بنا کر اب اُسے پوری کر دینی چاہئے۔ دھرنوں کی سیاست کا سب سے زیادہ فائدہ کسی کو ہو رہا ہے تو وہ صدر زرداری ہے۔ شیخ الاسلام کے دھرنے میں تو پھر چالیس پچاس ہزار لوگ موجود تھے مسلم لیگ نون کے تیرہ جماعتی دھرنے میں تو چار پانچ سو بھی نہیں تھے۔ تیرہ جماعتی دھرنے کی ناکامی کا فائدہ کس کو ہوا؟ ظاہر ہے اِس کا جواب مسلم لیگ نون ہی دے سکتی ہے۔ صدر زرداری کی سیاست سمجھنے کے لئے واقعی پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے اور شریف برادران کی سیاست سمجھنے کے لئے پرائمری کی ضرورت بھی نہیں!
تیرہ جماعتی دھرنے میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی مسلم لیگ نون کے تقریباً تیرہ پیاروں نے کی۔ چوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار اِن میں نمایاں تھے۔ خود جناب نواز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے چلے گئے اور یہاں پارٹی کے کچھ رہنماؤں کو دھرنے کی سعادت پر لگا دیا۔ میں سوچ رہا ہوں جناب نواز شریف کو دھرنے کی ناکامی پر زبردست مبارکباد پیش کروں۔ یہ اقدام بھی اُنہوں نے یقیناًجمہوریت بچانے کے لئے ہی اُٹھایا ہوگا ورنہ دھرنا کامیاب ہو جاتا تو ظاہر ہے جمہوریت کے ساتھ اُن کی باری بھی نہیں بچنی تھی۔ اب اپوزیشن کی تیرہ جماعتوں نے بذریعہ دھرنا جو مطالبات الیکشن کمیشن یا حکومت سے کئے ہیں اُن کے پورا ہونے کی اُمید اِس لئے کم ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی تیرہ جماعتوں کی طاقت کا اچھی طرح اندازہ ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ نون نے اچھی خاصی مشہوری کر رکھی تھی کہ انتخابات کے نتیجے میں وہ پہلی بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔ دھرنے نے اُن کے اِس بھرم کو بھی ننگا کرکے رکھ دیا ہے۔ جن بارہ جماعتوں کو دھرنے کے لئے مسلم لیگ نون نے اپنے ساتھ ملایا تیرہویں جماعت کے طور پر مسلم لیگ نون اب خود بھی اُن ہی کے برابر کی ایک جماعت دِکھائی دینے لگی ہے۔ سوہم اُمید کرتے ہیں اگلا الیکشن بھی یہ تیرہ جماعتیں مِل کر ہی لڑیں گی اور قومی اسمبلی کی تیرہ نشستیں تو ضرور حاصل کر لیں گی۔ اور اگر پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ ملا لیں تو نشستوں کی تعداد پندرہ بیس تک بھی پہنچ سکتی ہے!
ایک دھرنا ابھی عمران خان نے بھی سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ وہ اِس انتظار میں ہے کب برسرِاقتدار پارٹیاں مک مکا کے نتیجے میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں اور وہ دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دے۔ سیاسی جماعتیں مسلسل یہ رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گی۔ دوسری طرف بہت سے ایشوز پر اُن کا کوئی اتفاق نہیں ہو رہا۔ نہ ہونے کی کوئی اُمید ہے۔ سو جب تک سیاسی جماعتوں کا اتفاق نہیں ہوتا الیکشن بھی ہوتا نظر نہیں آرہا۔ کچھ سیاسی جماعتیں شاید جان بوجھ کر اتفاق نہ کریں۔ نہ دوسروں میں ہونے دیں ۔کیونکہ جو مزے وہ الیکشن نہ ہونے کے نتیجے میں لوٹ سکتی ہیں الیکشن ہونے کے نتیجے میں اُس کا تصور بھی نہیں کر سکتیں!

- Featured Thumbs
- http://naibaat.pk/wp-content/uploads/2013/02/tofeeq-butt1.jpg