Advertisement

تھرپارکر۔ میڈیا کی خبریں اور زمینی حقائق

‎بدھ 18 فروری 2016۔

چند سال قبل جب پہلی بار تھرپارکر میں قحط اور بھوک سے انسانی اموات کا سنا تو دل بوجھل ہو گیا۔ خبر سننے کے بعد بہت دیر تک اپنے ایک دوست سے یہی کہتا رہا کہ ہماری قوم کو کیا ہو گیا ہے کہ خیرات کرنے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود ایک ایسے ضلعے کے مکینوں تک امداد بہم نہیں پہنچا سکے جہاں رسائی کے لیے نہ تو سڑکوں کی کمی ہے اور نہ ہی ہمارے وسائل اتنے کم ہیں کہ ہم اس انسانی المیے کا سدّباب نہ کرسکیں۔ صرف راشن ہی تو چاہیے جو پاکستان کے کسی بھی کونے سے تھرپارکر کے کسی بھی کونے تک پہنچانا کچھ مشکل نہیں۔

میری سوچ نے ایک دوسرا زاویہ اس وقت اختیار کیا جب مختلف مواقع پر مجھے ذاتی طور پر کچھ ایسے لوگوں سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا جو تھرپارکر یا اس سے ملحقہ اندرون سندھ کے رہائشی تھے اور ان کا اس معاملے میں مشاہدہ اخباری اور الیکٹرانک میڈیا کی خبروں سے مختلف تھا۔

شمس نامی نوجوان تھرپارکر کے صدر مقام مِٹّھی کا رہائشی تھا اور اپنے کام کے سلسلے میں ضلعے کے تمام ہی علاقوں میں اس کا آنا جانا تھا۔ وہ ایک پڑھا لکھا اور سلجھا ہوا نوجوان تھا اور صحافت کے اسرار ورموز سے کچھ آشنائی رکھتا تھا اگرچہ اس کا زیادہ کام تھرپارکر کے مقامی ملبوسات اور دستکاریوں کی مارکیٹنگ تھا۔ اس کے ساتھ کچھ دیر کی گپ شپ کے بعد مجھے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں دیر نہ لگی کہ تھرپارکر کے حالات غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کی وجہ سے خراب لگتے تھے جبکہ ذمینی حقائق اس سے قدرے مختلف تھے جو اخباروں میں چھپ رہا تھا۔ اخباری رپورٹر تھرپارکر کے ماحول آب و ہوا اور مکینوں کے مخصوص معاشرتی نظام کو سمجھے بغیر انسانوں اور جانوروں کی اموات کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

ایک پرانا اخبار مجھے دکھایا گیا۔ خبر کچھ اس طرح تھی کہ "تھرپارکر میں موت کا رقص جاری۔ پچھلے اتنے عرصے میں مرنے والوں کی تعداد اتنی ہو گئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مِٹّھی میں ایک اور خاتون نے دم توڑ دیا"۔ نوجوان کے مطابق اخباری رپورٹر معاملے کی دیانتداری سے تحقیق کرنے کی بجائے ہسپتالوں کے رجسٹروں پر موجود داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر اکٹھی کر کے اس تعداد پر مبنی خبر لگوا رہے تھے۔ خواہ داخل ہونے والے مریضوں کی بیماری کچھ بھی ہو لیکن میڈیا سے عوام میں یہ تاثر ابھر رہا تھا کہ یہ سب وہ مریض ہیں جو قحط سالی کے نتیجے میں ہسپتال داخل ہوئے۔

اسی طرح ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہونے والی اموات کا ڈیٹا بھی تھرپارکر کے تمام علاقوں سے اکٹھا کر کے مرنے والوں کی تعداد پر مبنی خبریں لگوائی جا رہی تھیں۔ بغیر اس بات کی تحقیق کیے بغیر کہ موت کی وجہ کیا تھی اور مرنے والے کی عمر کیا تھی۔ اور جب تمام ضلعے سے پچھلے کچھ عرصے میں ہونے والی اموات کی تعداد کو اکٹھا کر کے خبر لگائی جاتی تو عوام میں سنسنی پھیلتی تھی۔

دوسرا شخص جس نے میری سوچ کا زاویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا وہ اسلام کوٹ کے مضافاتی علاقے کا رہائشی اور ہندو ٹھاکر گھرانے سے تعلق رکھنے والا پرتاب نامی شخص تھا۔ پرتاب کے مطابق تھرپارکر کے مخصوص جغرافیائی حالات کے پیشِ نظر وہاں کا طرزِ زندگی پاکستان کے بڑے شہروں کے طرزِ زندگی سے یکسر مختلف ہے جسے بڑے شہروں سے آئےایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں سفر کرنے والے کیمرا اور مائیک بردار رپورٹرز اور ٹرکوں پر گھومتے ہوئے فلاحی اداروں کے کارکن سمجھنے سے قاصر تھے۔

پرتاب کے بقول تھرپارکر میں بظاہر غریب نظر آنے والے بنجر زمین پر آباد اور تنکوں کی جھونپڑیوں میں رہنے والے لوگ بھی اپنے انتہائی سادہ طرزِ زندگی اور مویشیوں کے ریوڑ سے ہونے والی آمدن کی بدولت اگر امیر شمار نہیں کیے جا سکتے تو اتنے غریب بھی نہیں کہ انہیں ہاتھ پھیلانے پڑںں۔ اس نے بہت فخر سے بتایا کہ صاحب ہمارے گاؤں میں دو فور بائی فور جیپیں ہیں اور گاؤں کے کسی فرد کی بیماری کی صورت میں ایک گھنٹے میں مِٹّھی یا پھر اڑھائی تین گھنٹے میں میر پور خاص یا حیدر آباد پہنچنا ہمارے لیے مشکل نہیں۔ اگرچہ میرے لیے یہ حیرت کی بات تھی کہ ان لوگوں کے لیے صحت کی بنیادی سہولیات تین گھنٹے کی مسافت پر ہیں۔

میرے لیے یہ حیرت کا باعث تھا جب اس نے اپنے لیے "ہڈ حرام" کا لفظ استعمال کیا اور مجھے یہ بتایا کہ ان کی جھونپڑی میں ٹیلی وژن موجود ہے جس پر وہ پاکستانی اور بھارتی سبھی پروگرام دیکھتے ہیں اور اسی لیے کچھ پنجابی الفاظ سے بھی اس کی شناسائی ہے۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ اور اس کے گاؤں والے ہڈ حرام اس لیے ہیں کہ سال کا بیشتر حصّہ وہ لُڈو اور اس طرح کے دیگر کھیل کھیلنے میں گزار دیتے ہیں اور چونکہ بڑی بڑی زمینیں ہونے کے باوجود وہ کاشتکاری نہیں کرتے اور مویشی بھی زمینوں پر خود ہی چرتے رہتے ہیں اس لیے اس کے خیال میں وہ لوگ پاکستان کے دوسرے علاقوں کے رہنے والوں کی نسبت ہڈ حرام ہیں۔

آخر میں ایک بات پر اس نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ اور وہ یہ کہ اس کے خیال میں تھرپارکر میں اس طرح کا کوئی مسئلہ یا المیہ نہیں تھا جیسا میڈیا میں بتایا جا رہا تھا۔ بقول اس کے پانی کی کمی اور مشکل فراہمی ان کے طرزِ زندگی کا صدیوں سے حصہ ہے اور وہ ان حالات میں جینا جانتے ہیں۔ باوجود پانی کی کمیابی کے ان کے گاؤں میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں ضروریات کے لیے پانی دستیاب نہ ہو اور پینے کے لیے چھاچھ وافر مقدار میں موجود نہ ہو۔ اس کے مطابق فلاحی تنظیمیں علاقے کے لوگوں کو مفت ادویات اور راشن دے کر ان کے طرز زندگی کو بگاڑ رہی تھیں۔ لوگوں نے ان فلاحی تنظیموں سے ادویات حاصل کر کے انہیں بازار میں بیچنے کی کوشش کی تھی اور جب دنیا جہان کی فلاحی تنظیمیں تھرپارکر میں سر گرم تھیں تو چھوٹی عمروں کے بچے اسلام کوٹ کے بازار میں بڑی بڑی گاڑیوں کے پیچھے پیسوں کے حصول کے لیے بھاگتے دیکھے جا سکتے تھے جو اس علاقے کے مکینوں کے لیے نئی بات تھی۔

تیسرا شخص نثار جو اندرونِ سندھ اپنی ذاتی گاڑی ٹیکسی کے طور پر چلا کر گزر بسر کرتا تھا اور تھرپارکر سمیت سندھ کے چپے چپے سے واقف ہونے کے ساتھ سندھ کی ثقافت کو بھی خوب جانتا تھا۔ اس کے ساتھ گفتگو کے دوران جب میں نے تھرپارکر کے حالات جاننے کے لیے ابتدائی سوال کیا تو بے چارہ اپنا سر پیٹتے پیٹتے رہ گیا۔ پہلے تو اس نے شدید بے زاری کا اظہار کیا لیکن جب میں اپنی بات پر ڈٹا رہا تو ایک سانس میں ایسے تقریر کرنے لگا جیسے صدیوں سے بولنا چاہ رہا ہو اگر کوئی سننے والا ہو تو۔

نثار نے میری معلومات میں اضافہ کیا کہ تھرپارکر کے مویشی پالنے والے لوگوں کی گرمی کے دنوں میں اپنے جانوروں کے ساتھ تھرپارکر سے دریائے سندھ کی طرف نقل مکانی اور گرمی ‫کے اختتام پر بارش ہونے پر یا بارش کی امید پر تھرپارکر کی طرف واپسی کوئی نئی بات نہیں۔ یہ ہجرت یہاں کی زندگی کا حصہ ہے اور یہ صدیوں سے ہوتی چلی آرہی ہے۔

تھرپارکر ایک ریگستانی علاقہ ہے اور گرمی میں یہ لق و دق صحرا کا منظر پیش کرتا ہے۔ زمین خشک ہو جانے سے جانوروں کے لیے چارہ اور پانی نایاب ہو جاتا ہے لہٰذا جانور پالنے والے لوگ اپنے اپنے ریوڑ لے کر دریائے سندھ کے قریبی سر سبز علاقوں کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے سفر کرنے والوں کو بعض اوقات کئی سو کلومیٹر اپنے جانوروں کے ہمراہ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان علاقوں میں سبزے کی کثرت ہوتی ہے اور زمین بھی قابلِ کاشت ہے اس لیے جانوروں کے لیے چارے کا بندوبست ہو جاتا ہے اور لوگوں کو وہاں کے مقامی زمینداروں کی زمینوں پر کام کر کے اجرت بھی مل جاتی ہے۔ گرمی کے اختتام پر اگر وقت پر بارش ہو جائے تو تھرپارکر کا لق و دق صحرا سر سبز وادی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پانی اور چارے کی کثرت ہوتی ہے لہٰذا ہجرت کرنے والے مرد اپنے جانوروں کے ہمراہ اپنے اہل و عیال میں واپس آجاتے ہیں۔ تھرپارکر کے یہ وہ مخصوص معاشی اور معاشرتی محرکات ہیں جنہیں میڈیا والے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

نثار کے مطابق کراچی سے سڑک کے راستے تھرپارکر تک پہنچنے کے لیے دو مشہور راستے ہیں۔ ایک بدین سے ہوتا ہوا گزرتا ہے جو ان دنوں دشوار گزار تھا۔ دوسرا راستہ کراچی سے حیدر آباد ٹنڈو اللّہ یار اور میر پور خاص سے ہوتا ہوا صدر مقام مِٹّھی تک پہنچتا ہے اور کراچی کی طرف سے آنے والے میڈیا کے نمائندے زیادہ تر یہی راستہ اختیار کرتے تھے۔ راستے میں جب وہ سڑک پر مخالف سمت سے آتے ہوئے جانوروں کے ریوڑ دیکھتے تو جھٹ کیمرہ نکالتے اور جانوروں کے مالکان سے انٹرویو شروع کر دیتے۔ سوال کرنے پر جب وہ یہ جواب دیتے کہ ہم تھرپارکر کے فلاں علاقے سے آئے ہیں اور فلاں علاقے کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ ہمارے علاقے میں جانوروں کے لیے چارہ اور پانی نہیں ہے تو میڈیا کےنمائندے اس خبر کو چلوا کر سنسنی پھیلا دیتے۔ جب یہ قحط کی خبریں ٹیلی وژن اور اخبار کی زینت بنتیں تو نثار جیسے لوگوں کی بے چینی بڑھتی کہ یہ میڈیا والوں کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ لوگوں کا جانوروں کے ساتھ سڑک پر سفر کرنا تو ہم اپنے بچپن سے دیکھتے آئے ہیں اور یہ تو ان لوگوں کی زندگیوں کا حصہ ہے۔

ان تین کے علاوہ اور بھی کچھ ایسے لوگوں سے جو تھرپارکر کے باسی ہیں اور وہاں کے حالات کے چشم دید گواہ ہیں کے ساتھ بات کرنے کے بعد جہاں میں اس نتیجے پر پہنچا کہ تھرپارکر کے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے حالات اور زمینی حقائق میں تضاد پایا جاتا ہے وہیں ذہن میں بہت سے سوالوں نے بھی جنم لیا جن کے جوابات کی تلاش اس تھریڈ کا اصل موضوع ہے۔

‎
‫سب سے پہلا اور منطقی سوال یہ کہ اگر تھرپارکر میں قحط سالی کی کیفیت وہ نہیں جیسی میڈیا میں رپورٹ ہوتی آئی ہے تو پھر یہاں شیر خوار بچوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کہ آخر وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہاں کے لوگوں کا طرز معاشرت ہے۔ لڑکیوں کی کم عمر میں شادی۔ بغیر وقفے کے اور زیادہ بچوں کی پیدائش۔ متوازن غذا کے بارے میں معلومات کا نہ ہونا۔ بچوں کی نا مناسب دیکھ بھال اور صحت کی خرابی کی صورت میں مراکز صحت کا قریب نہ ہونا بظاہر بچوں کی اموات کی بنیادی وجوہات ہیں۔

دوسرا سوال یہ کہ اس معاملے میں سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کس حد تک کارگر ہیں؟ تو جو حال سندھ حکومت کا باقی معاملات میں ہے وہی اس معاملے میں بھی ہے۔ دوسال قبل جب یہ معاملہ میڈیا میں گرم تھا تو ڈی ایچ کیو ہسپتال مِٹّھی کی تمام دیواروں پر چونا ہو گیا تھا۔ چند دن کے اندر وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول زرداری نے ہسپتال کا وی وی آئی پی دورہ بھی کر لیا تھا۔ اور بس۔

تیسرا سوال ان لا تعداد این جی اوز کے بارے میں جو اندرون سندںھ اور خصوصاََ تھرپارکر میں مصروفِ عمل ہیں اور یو این اور یو ایس ایڈ سمیت نہ جانے کتنی بین الاقوامی تنظیموں اور مخیّر حضرات سے اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈ وصول کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس علاقے میں ہونے والے فلاحی اور ترقیاتی کام صرف کمپوٹر پریزنٹیشنز تک ہی محدود ہیں یا زمین پر کچھ کام بھی ہو رہا ہے؟ میرا جواب اس معاملے میں یہ ہے کہ ان این جی اوز میں سے بیشتر آنٹیز اور انکلز نے اپنے بنگلے بنانے اور بینک اکاؤنٹ بھرنے کے لیے بنائی ہیں۔ ان کا عام آدمی کی فلاح سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ این جی اوز والے کام کم کرتے ہیں لیکن شور زیادہ مچاتے ہیں۔ اور یہی ان کا فن ہے۔ لوگوں کی فلاح کے لیے ملنے والے فنڈ میں سے بہت تھوڑا خرچ کیا جاتا ہے لیکن خوبصورت کمپیوٹر پریزنٹیشنز اور فیلڈ رپورٹ رائٹنگ سے ایسا سماں باندھا جاتا ہے کہ باہر کی تنظیموں اور مخیّر حضرات کو یقین ہو جائے کہ ان کا دیا ہوا پیسہ پوری دیانت داری سے خرچ ہو رہا ہے۔ لیکن اگر واقعی یہ آنٹیز اور انکلز اس پیسے کو دیانت داری سے خرچ کرنا شروع کر دیں تو ان کا اپنا طرز زندگی جناب عبد الستّار ایدھی جیسا ہو جائے گا۔

حقیقت یہ ہے کہ ضلع تھرپارکر بدستور ہیومن ڈیویلوپمنٹ انڈیکس میں تمام سندھ میں سب سے نیچے ہے۔ حکومت سندھ کے بلند بانگ دعووں۔ میڈیا کے شور شرابہ کرنے اور اس علاقے میں لا تعداد این جی اوز کے مصروفِ عمل ہونے کے باوجود وہاں کے عام لوگوں کے معیار زندگی اور انہیں میسّر بنیادی صحت کی سہولتوں میں کوئی بہتری واقع نہیں ہو سکی۔

[email protected]
​
 
Last edited:
Advertisement
اگر تھر کے باسی نسلوں سے ایک مشکل طرز زندگی عادی ہیں اور یہ مشکل روز بروز بڑھتی جا رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کے حال پر مرمر کے جینے کے لئے چھوڑ دیا جائے۔ اگر انہیں صحت اور تعلیم و تربیت کی مناسب سہولتوں کے ساتھ پانی اور انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے تو ان کی صدیوں کی پر مشقت زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اگر انہیں تعلیم ، کاشتکاری اور روزگار کے نئے وسیلے دئے جائیں تو ان کی مبینہ ہڈ ***** بھی دور ہو گی اور وہ زندگی کی دوڑ میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔ این جی اوز اور فلاحی ادارے محدود پیمانے پر امداد تو کر سکتے ہیں لیکن تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا یہ کر بھی نہیں سکتا، لیکن حکومت یہ کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
 
آپ نے بات کا بہت اچھا خلاصہ کیا ہے اور میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ جہاں تک میری معلومات ہیں تو سندھ حکومت نے تھرپارکرکے مکینوں کے لیے جو گندم بھجوائی وہ کرپشن کی نذر ہو گئی تھی۔ اور آصف زرداری نے جس آر او پلانٹ کا افتتاح کروایا تھا وہ نندی پورپاور پلانٹ کی طرح افتتاح کے بعد بند ہو گیا تھا۔ پتہ نہیں اب چل رہا ہے یا اس کے کل پرزے بِک چکے ہیں۔
 
Advertisement

Media ne sirf Punjab ko badnaam kia howa hai, abhi tu sindh ka 1% bhi saamnay nahi aaya, Karachi main peenay ka paani tak nahi tum thurparker ko ro rahay ho, ye ppp walay insaan nahi hain ye tu koi or hi cheez hain......
media sirf sindh aur kpk pe baat karta ha. punjab kikhabar tu govt ke ads ke neechay dab jati ha.
 
ap ne 100% sahi kaha ppp walon main akal or faham zera braber bhi nahi, ppp walay chahtay hain thurparker walay saari zidagi khurparker walay banay rahain,..... kuch sharm karo ppp k haraam khor jeyalo
اگر تھر کے باسی نسلوں سے ایک مشکل طرز زندگی عادی ہیں اور یہ مشکل روز بروز بڑھتی جا رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کے حال پر مرمر کے جینے کے لئے چھوڑ دیا جائے۔ اگر انہیں صحت اور تعلیم و تربیت کی مناسب سہولتوں کے ساتھ پانی اور انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے تو ان کی صدیوں کی پر مشقت زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اگر انہیں تعلیم ، کاشتکاری اور روزگار کے نئے وسیلے دئے جائیں تو ان کی مبینہ ہڈ ***** بھی دور ہو گی اور وہ زندگی کی دوڑ میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔ این جی اوز اور فلاحی ادارے محدود پیمانے پر امداد تو کر سکتے ہیں لیکن تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا یہ کر بھی نہیں سکتا، لیکن حکومت یہ کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
 
Media ne sirf Punjab ko badnaam kia howa hai, abhi tu sindh ka 1% bhi saamnay nahi aaya, Karachi main peenay ka paani tak nahi tum thurparker ko ro rahay ho, ye ppp walay insaan nahi hain ye tu koi or hi cheez hain......

tu bhai lahore mein konsa peenay ka pani ha. yehi tu mein keh raha hun ke ziyada fark nahi ha lekin ager PPP ke khilaaf koi khabar hoti ha tu usko buht uchala jata ha jabke pmln ke khilaaf koi khabar ho tu 2 din se ziyada media pe nahi teherti.

aaj hu khabar aai ha ke auditor general ne punjab govt mein arbon ki corruption pakri ha. ye khabat ager sindh se aati tu ab tak media ne governor rule laga dena tha. dekhte hain raat ko kitne shows is khabar pe hotay hain.
 
Advertisement
یہ بات بالکل درست ہے کہ تھر میں قحط سے سینکڑوں بچوں کی ہلاکت کے دعووں کی بنیاد ہسپتالوں میں ریکارڈ کی جانے والی اموات تھیں - ملک بھر کے کسی بھی اور علاقے کے ہسپتال کی طرح ان اسپتالوں میں بھی زیادہ تر اموات بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں لیکن سب کو بھوک اور قحط کے کھاتے میں ڈال دیا گیا جیسے ٹی وی رپورٹروں نے خود پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجوہات کا تعین کیا ہو- خشک سالی کے موسم میں ہجرت یقیناً تھر کی روایت ہے لیکن اگر اس کو پیپلز پارٹی کی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ بیان کیا جاۓ تو زیادہ لوگ چینل دیکھتے ہیں اور ریٹنگ بہتر آتی ہے- پھر اگر قائم علی شاہ صاحب صورتحال کی وضاحت اپنے مخصوص دیہاتی انداز میں کرنے کی کوشش کریں تو بجاۓ اپنی غلط رپورٹنگ پر معذرت کرنے کے یہی چینل ان کی بے حسی کے نوحے پڑھنا یا ان کا ٹھٹھا اڑانا شروع کر دیتے ہیں ​
 
role+of+media+in+resent+era+people+watching+a+person+dying.jpg
 
نہایت عمدہ خلاصہ کیا ہے آپ نے۔ اس تمام صوتحال میں ایک بات جو میڈیا اور عوام دونوں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے وہ این جی اوز کا کردار ہے جو اس تمام صوتحال کے اصل بینیفشری ہیں۔