Advertisement

توہین عدالت؛ نجم سیٹھی کو نوٹس جاری

توہین عدالت کیس؛ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کردیا


191641-najamsethiFile-1383285693-871-640x480.jpg


اسلام آ باد: ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔


جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار احمد نواز کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عبدالرزاق نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی کام کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی چئیرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی مسلسل عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے تضحیک کر رہے ہیں اور یہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری پی سی بی کو بھی الیکشن کے لئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

http://www.express.pk/story/191641/
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------


​
Here is story line

On 29th oct

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین پی سی بی کام سے روک دیا، عبوری کمیٹی بھی معطل

http://www.express.pk/story/190425/


then on 29th oct he posted this


then on 31st oct

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی نہیں دیا گیا، کرکٹ بورڈ کے تمام اختیارات گورننگ باڈی کو منتقل

http://www.express.pk/story/191325/


now on 1st nov
توہین عدالت کیس؛ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کردیا
 
Last edited:
Advertisement
جسٹس شوکت عزیزصدیقی صاحب آپ لکیر کے اس طرف ہی رہین ذرا بھی کوشش کی تو کیمبرج سے پڑہنے کے فرق کا احساس ہی نہیں بلکہ ملازمت کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں۔
سیٹھی کا کلہ سی جے سے بھی زیادہ مضبوط ہے اوراسکوتنظیم سلامتی وتعیناتی پاکستان کی مضبوط سپورٹ کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور اس تنظیم کا دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔کیوں نہ سیٹھی جیسے نمک حلال کو پنجاب میں کامیاب الیکشن کا معاوضہ کمانے دیں،ذرا سی مجبوری ہے ورنہ اس کارنامے پر کوئی بڑا خطاب یا ایواڑ کے مستحق مانے جاسکتے تھے۔