پاکستانی سفارتخانے اور چند دکانوں کا دورہ کرنے کے علاوہ گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا دورہ، معلومات حاصل کیں: ذرائع
چند دن پہلے توشہ خانہ کیس میں نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کی ٹیم نے عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کا نوٹس پہنچایا تھا جس پر ان کے وکیل حسان خان نیازی نے دستخط کیے تھے۔
نوٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کو نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے آج نیب ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔
عمران خان کی طرف سے فروخت کی گئی گراف کعبہ ایڈیشن والی قیمتی گھڑی جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تحفے میں دی تھی ودیگر تحائف سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نیب رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے دبئی پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا اور اہم معلومات اکٹھی کیں۔
نیب ٹیم نے یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور چند دکانوں کا دورہ کرنے کے علاوہ گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔
عمرفاروق نے نیب ٹیم کے ساتھ دبئی مال میں گراف سٹور کا دورہ کیا، جہاں سرکاری طور پر تصدیق کی گئی کہ گھڑی حقیقی ہے۔ گراف سٹور نے نیب ٹیم کو تصدیق کی کہ یہ ایک منفرد اور لازوال سیٹ ہے اور دنیا میں صرف ایک ہی سیٹ ہے۔ شاپ منیجر نے بھی اسے پہلے نہیں دیکھا تھا۔ گراف سٹور نے نیب کو تصدیق کی کہ اس گھڑی کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کی جا سکتی ہے۔ یہ اپنی منفرد قدر و قیمت کی وجہ سے نوادرات کے زمرے میں ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست پر تحریری فیصلے کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے، ان کی طرف سے مسلسل آئین کی پامالی کی جا رہی ہے۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق اگر اگر عمران خان 13 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری بحال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022ء کو سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ نیب کی طرف سے سرکاری توشہ خانہ اور کابینہ ڈویژن سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ لیا گیا تھا جس کے ساتھ ساتھ ساتھ سرکاری افسران کاابتدائی بیان بھی قلمبند کیے گئے تھے۔ عمران خان پر توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف ودیگر اشیاء کے کم ریٹ لگائے جانے کا الزام ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toshakhaana.jpg
Advertisement





