Advertisement

توبہ کر کے اور اچھے اعمال کر کے مسلمان مومن بن سکتے ہیں ؟

ظالم مسلمان لوگ توبہ کر کے اور اچھے اعمال کر کے مومن بن سکتے ہیں ۔ اب یہ ظالم مسلمانوں پر منحصر ھے کہ وہ لوگ منافق مسلمان بن کر اس دنیا سے جانا چاہتے ہیں یا مسلمان مومن بن کر اس دنیا سے رخصت ہونا چاہتے ہیں جو بھی مسلمان اچھے اعمال کر کے اس دنیا سے جائے گا اور اللّٰہ اس سے راضی ہو گا وہ ضرور مومن بنے گا لہذا انسان کو جلد از جلد توبہ کر کے اچھے اعمال کر کے اللّٰہ کو راضی کر کے اس دنیا سے رخصت ہونا چاہیے تاکہ اس انسان کا شمار کامیاب لوگوں میں ہوسکے قرآن کی سورہ 9 کی آیت نمبر 112 میں بھی یہی کہا گیا ھے مفہوم ۔
 
سورہ 9 کی آیت نمبر 112 آیت کا ترجمہ و مفہوم ۔
القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة
آیت نمبر 112
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلتَّاۤئِبُوۡنَ الۡعٰبِدُوۡنَ الۡحٰمِدُوۡنَ السّاۤئِحُوۡنَ الرّٰكِعُوۡنَ السّٰجِدُوۡنَ الۡاٰمِرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَالنَّاهُوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَالۡحٰــفِظُوۡنَ لِحُدُوۡدِ اللّٰه ِ‌ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۞
ترجمہ:
Saheeh International
[Such believers are] the repentant, the worshippers, the praisers [of Allah], the travelers [for His cause], those who bow and prostrate [in prayer], those who enjoin what is right and forbid what is wrong, and those who observe the limits [set by] Allah. And give good tidings to the believers.
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
(وہ مومن) توبہ کرنے والے ، عبادت گزار، حمد کرنے والے، روزہ دار رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کام کا حکم دینے والے برے کام سے روکنے والے اور الله کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں (جو الله سے یہ سودا کرتے ہیں) اور ایسے مومنوں کو آپ خوشخبری دے دیجئے
Abdullah Yusuf Ali
Those that turn (to Allah) in repentance; that serve Him, and praise Him; that wander in devotion to the cause of Allah,: that bow down and prostrate themselves in prayer; that enjoin good and forbid evil; and observe the limit set by Allah;- (These do rejoice). So proclaim the glad tidings to the Believers.
مولانا فتح محمد جالندہری
توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو