Advertisement

تنقید کرنے والوں کو سلام پیش کرتاہوں،انکی تنقید سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی

4muhamamdrizeaanana.jpg

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو سلام پیش کرتاہوں کیونکہ وہ پاکستان کیلئےسوچتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والوں کی تنقید سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی، ہمارے ملک میں 10،12 کروڑ کرکٹ کمنٹیٹرز تو ضرور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کی ٹیم میں اپنی جگہ ہوتی ہے، بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنا مشکل ہوتا ہے، میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرکے خوش نہیں ہوں مگر ایسا ضروری نہیں ہے جو میں چاہوں ویسا ہی ہو، میں چاہتا ہوں میں چار نمبر پر بیٹنگ کروں، تاہم مجھے کسی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں ہے۔


محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں گیارہ کے گیارہ کھلاڑی فخر زمان نہیں ہوسکتے، کپتان اور کوچ کی سوچ ہماری سوچ سے مختلف ہوسکتی ہے، پچ اور کنڈیشن بہت اہمیت رکھتی ہیں، کراچی کی پچز پنڈی سے مختلف ہیں، مختلف پچز اور کنڈیشن کے مختلف نتائج ہوتے ہیں۔

ہمیں نئی چیزوں پر فوکس کرتے ہوئے پرانی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، ورلڈ کپ 20 لوگوں کا کھیل نہیں ہے، ہم سب اس میں حصہ دار ہیں۔